زیدان حامد

کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائٹ

زیدان حامد (پیدائش 3 جنوری 2010) کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے، ان کی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی اور ان کی موجودہ رہائش بھی راولپنڈی میں ہے۔ زیدان کا شمار حیرت انگیز ذہین لوگوں میں ہوتا ہے۔ زیدان کو منفرد بنانے والی بات یہ ہے کہ انھوں نے کسی تعلیمی ادارے سے استفادہ نہیں کیا۔ انھوں نے اپنی ذہانت کے بل بُوتے پر گھر میں ہی اپنے والدین کی مدد سے ہر مضمون پر گہرائی میں علم حاصل کیا۔ اس سے بھی منفرد اور حیران کر دینے والی بات یہ ہے کی انھیں ساڑھے تین سال کی عمر سے ہی اسکول، کالج اور یونیورسٹی میں اپنے سے عمر میں کئی گُنا زیادہ طلبہ کو لیکچر دینے کے لیے بلایا جاتا ہے۔ 5 سال کی عمر میں میڈیکل کے طلبہ کو انسانی جسم کی تمام ہڈّیوں پر لیکچر دینے کا اعزاز بھی زیدان کی پاس ہے[1] ۔ زیدان پاکستان کے وہ واحد بچّے ہیں جن کو 2016، 2017 اور 2018 میں جیو نیوز سے نشر ہونے والے سلیم صافی کے مشہور پروگرام جرگہ میں مدعو کیا گیا اور انھوں نے تینوں مرتبہ ایک ایک گھنٹے تک ہر ممکن موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی[2] [3] [4] ۔ اس پروگرام میں بچوں کی شرکت کچھ محدود وقت کے لیے ہوتی ہے مگر زیدان نے مسلسل ایک گھنٹے تک مختلف موضوعات پر تبادلہِ خیال کر کہ ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اس کے علاوہ زیدان کو تعلیم، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کم عمر ترین علم بردار مانا جاتا ہے اور وہ ایک رائٹر، بلاگر، میزبان، پبلِک سپیکر، ماحولیات کے ماہر، ٹرینر اور مارشل آرٹس کے ماہر بھی ہیں۔ زیدان کو اِس کم عمری میں ہی ایک Opinion Maker کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ وہ ہر سال رمضان میں اپنے ویب چینل پر علم سے بھر پور ایک پروگرام کرتے ہیں[5] اور ہر خاص موقع پر وہ اپنی ایک وڈیو بھی جاری کرتے ہیں جو بچوں اور بڑوں کو ان جیسا قابل ہونے پر ابھارتی ہے۔ تعلیمی کاموں کے علاوہ وہ عالمی و علاقائی امن، بچّوں کے حقوق اور ماحول کی بہتری کے لیے بھی کام کرتے ہیں[6]۔[7]

پیدائش3 جنوری 2010
دیگر ناملٹل پروفیسر، سُپر بے بی، میریکل بے بی،

خاندان

ترمیم

زیدان کے والدین کا تعلّق آزاد کشمیر سے ہے اور ان کے والد ایک میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ زیدان کے ایک چھوٹے بھائیحسن البناء بھی ہیں جو صرف دو سال کی عمر میں ہی سوشل میڈیا پر ٹیچنگ کی وجہ سے مشہور ہیں[8]۔

ابتدائی عمر

ترمیم

زیدان کا شمار ان فطین بچّوں میں ہوتا ہے جن کی ذہانت کی جھلک ابتدائی عمر سے ہی نظر آتی ہے۔ ننھے پروفیسر کو آٹھ ماہ کی عمر میں 11 رنگوں کی پہچان تھی اور وہ ان سے 10 سے زائد ممالک کے جھنڈوں کی پہچان کر لیتے تھے۔ دو سال کی عمر تک بے شمار موقعوں پر ان کی غیر معمولی فطانت ظاہر ہو چکی تھی۔ تین سال کی عمر میں دنیا کے تمام ممالک کے نام اور دار الحکومت یاد کر لینا زیدان کا منفرد کارنامہ تھا جس نے ہر دیکھنے والے کو حیرت میں ڈال دیا۔[9] تین سال کی عمر میں ہی مکملPeriodic Table of elements ازبر کر لینا بھی ایک ناقابلِ یقین کارنامہ تھا[10]۔اس کے علاوہ چار سال کی عمر میں دنیا کے تمام ممالک کا جغرافیہ 20 منٹ میں بیان کرنابھی زیدان کی ناقابلِ یقین ذہانت کا ثبوت ہے۔ چار سال کی عمر میں ہی زیدان نے علامہ اقبال کے فلسفے پر 25 منٹ کے دورانیے کا لیکچر دیا جس میں اقبال کے تمام فلسفے کو نہایت دلکش انداز میں بیان کیا گیا اور اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور سراہا۔ اقبال کے فلسفے پر اس درجہ عبور کی بدولت زیدان کو اقبالِ ثانی کہا گیا اور اس کی تقلید میں بچوں کی ایک کثیر تعداد نے اقبال کی شاعری سے شغف پیدا کیا۔ تاریخ کے بارے میں گفتگو ہو یا کھیل کے میدان کی پیچیدگیاں، دنیا کے جغرافیہ کی معلومات ہوں یا وڈیو گیمز کی سائنس، مذاہب کا تقابلی جائزہ ہو یا قرآن پر اٹھائے گئے اعتراضات کے جوابات ہوں، مختلف لکھاریوں کی تصانیف کی بات ہو یا گاڑیوں کی نِت نئی معلومات ، زیدان اس کم عمری میں ہی اپنے علم سے ہر ایک کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ ان کے بارے میں کشمیر کہ ایک مشہور اور بزرگ شخصیت مرحوم سید بشیر جعفری نے اپنے ایک کالم میں تحریر کیا تھا:" اِس چار برس کے زیدان حامد کو اللہ نے چار سو سیانوں سے کہیں زیادہ علم و فن کی دولت ودیعت کر رکھی ہے۔ میرے قارئین یا کسی کو بھی ان باتوں پر یقین نہیں آ سکتا مگر 'ملاقات شرط ہے'۔ اگلی بات اور بھی حیران کن یہ ہے کہ یہ بچہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کسی موضوع پر تقریر-لیکچر دینا شروع کر دے گا اور معلومات عالمانہ ہوں گی۔ میں شاید اس غلط فہمی میں تھا یا ہوں اور کشمیر اور خاصی تعداد میں پاکستان کے اعلیٰ تعلیم یافتہ، اہلِ قلم، اہلِ فکر و نظر لوگ بھی کہ میں سائنس و ٹیکنالوجی، سوشل سائنسز، آرٹس، ہسٹری میں خاصی دسترس، پہچان رکھتا ہوں، کم و بیش 22 کتب کا مصنّف، مولف مرتب ہوں لیکن اس بچے کے ساتھ دو گھنٹے گزارنے کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ میں علمی حوالوں سے اس بچے سے بہت پیچھے ہوں"۔ ِلٹل پروفیسر پہلی دفعہ چار سال کی عمر میں ٹی-وے پر آئے جب ARY News نے ایک شاپنگ مال میں ان سے گفتگو کی اور ماحول نے ایک مجمعے کی سے صورت اختیار کر لی۔ اس کے بعد اسی چینل کی طرف سے زیدان کی مختلف صلاحیتوں پر مبنی ایک رپورٹ تیار کی گئی [11]۔ تھوڑے وقت بعد ایک اور چینل سماء ٹی وی نے چار سالہ زیدان کو راولپنڈی کے صدیق پبلک اسکول میں کیمسٹری کےSecrets of Bonding موضوع پر میٹرک کلاس کے طلبہ کو لیکچر دیتے دیکھا اور اس بارے میں ایک رپورٹ تیار کی [12]۔ پاکستان کا قومی دن ہو یا یومِ اقبال ہو یا پاکستان سپر لیگ ہو، ہر خاص موقع پر زیدان سے میڈیا پر ان کا پیغام لیا جاتا ہے جو اس دن کے حوالے سے آگاہی پر مشتمل ہوتا ہے[13]۔

تعلیم

ترمیم
 
کے موقع پرWorld Wild life Day مارچ 3, 2015 پانچ سالہ زیدان پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں

زیدان نے کسی بھی تعلیمی ادارے سے استفادہ نہیں کیا بلکہ گھر میں ہی والدین کی مدد سے مختلف مضامین کا احاطہ کیا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ان کا گھر ہی ان کا اسکول، کالج اور یونیورسٹی بھی ہے اور ان کی تجربہ گاہ بھی اور ان کے والدین نے ان کی ذہنی سطح کو دیکھتے ہوئے ان کے لیے سرگرمیاں تشکیل دی ہیں[14]۔ مختلف مضامین کے ساتھ ساتھ زیدان کو مختلف زبانوں میں بھی دلچسپی ہے اور وہ کیمبرج اسلامک کالج سے عربی اور اسلامک اسٹدیز میں دو سالہ ڈپلوما کر رہے ہیں۔ یہ ڈپلوما اے-لیول کے برابر ہے اور زیدان دنیا کے کم عمر طالبِ علم ہیں جو اس ڈگری کو حاصل کر رہے ہیں۔ اس ڈگری میں عربی اوراسلامیات کے مشکل اور قدیم ترین مضامین شامل ہیں مثال کے طور پرعربیۃ لِلناشین(چھ والیومز)، قصصُ النّبیّین(تین والیومز)،اِحکام(مجموعہِ احادیث)،مُبادی الصّرف ، مُبادی النّحو ، کلیلہ و دِمنہ، حماسہ ، مُختصر القدوری (فقہ)، شرح قطرۃالنّدی و بد الصدی، شزۃالعرف فی فن الصَرف، فقہ الاسلامی ،تیسواں پارہ حفظ اور سورۃِ یوسف کی تفسیر شامل ہیں ۔ زیدان اس ڈپلوما کا سال اوّل شاندار نتائج کے ساتھ مکمّل کر چکے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ ایک آٹھ سال کے بچّے نے ان مضامین کو مہارت اور نہایت تیزی کے ساتھ سیکھا ہے جو عام طور پر یونیورسٹی کی سطح پر طلبہ سیکھتے ہیں۔ زیدان کی تیز ترین سیکھنے کی صلاحیّت کو دیکھنے کے بعد کیمبرج اسلامک کالجنے انھین یہ ڈپلوما اسکالرشپ پیش کش کی جو عام طلبہ کو $2000 میں کروایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پروفیسر زیدان سیرتِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی چھ ماہ پر محیط ڈپلوما کر چکے ہیں۔ یہ کورس پڑھانے والے مشہور اسلامی اسکالر محمد اکرم ندوی ہیں جو معروف مفکر سید ابو الحسن ندوی کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ اس کی علاوہ بھی زیدان مختلف زبانوں جیسے انگریزی اور ہسپانوی زبان پر آن لائن کورسز کر چکے ہیں۔ زیدان قرآن کو سمجھنے کے لیے عربی زبان بھی سیکھ ریے ہیں اور قرآن کے آخرے پانچ سیپارے بھی حفظ کر چکے ہیں۔ زیدان مارشل آرٹس اور تیراکی بھی سیکھ رہے ہیں اور مختلف کھیلوں میں بھی حصّہ لیتے ہیں جن میں کرکٹ، فٹ بال، باکسنگ، والی بال وغیرہ شامل ہیں۔

نمایاں کام

ترمیم

زیدان کے کارناموں کی فہرست کچھ یوں سامنے آتی ہے:

کم عمر ترین مصنّف

ترمیم

زیدان صرف کتابیں پڑھنے کے ہی شوقین نہیں بلکہ وہ کم عمر ترین مصنف بھی ہیں جنھوں صرف چھ سال کی عمر میں کتاب لکھنے کا آغاز کیا۔ زیدان کی کتاب Books Not Guns میں انھوں نے ایک بچے کی حیثیت سے اپنے تجربات تحریر کیے ہیں نیز زمین کو درپیش مسائل اوراس سے متعلّق انسانی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے[15][16]۔ صرف یہی نہیں بلکہ ننھے مصنّف کی دو مزید کتابیں بھی تکمیل کہ مراحل میں ہیں۔ کتابوں کے علاوہ زیدان ایک بلاگر بھی ہیں اور اپنی ویب سائیٹ پر مختلف علمی موضوعات پر بلاگز بھی لکھتے ہیں۔[17]۔

 
چھ سالہ زیدان Institute of Space & Technology Isbمیں موٹیویشنل لیکچر دیتے ہوئے

کم عمر ترین موٹیویشنل مقرر

ترمیم

صرف تین سال کی عمر سے ہی اسکول کالج میں لیکچر دینے والے زیدان کو کم عمر ترین موٹیویشنل سپیکر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ مختلف اداروں اور سیمینارز میں طلبہ اور عمومی افراد کو موٹیویشنل لیکچر دینے کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں جن میں وہ نہایت خوبصورتی سے حاضرین کو زندگی گزارنے کے بلند افکار سے آگاہ کر کے ان میں ہمت پیدا کرتے ہیں۔[18][19][20]۔ ۔

 
آٹھ سالہ پروفیسرزیدان مری آرٹس کونسل میں حاضرین کو لیڈرشپ کہانی سناتے ہوئے

کم عمر ترین یونیورسٹی طالب علم

ترمیم

زیدان اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں عربی سرٹیفیکیٹ کورس کے کم عمر ترین طالب علم ہیں اور A گریڈ سے اس میں کامیابی بھی حاصل کر چکے ہیں۔ اس کورس میں داخلے کے لیے کم سے کم میٹرک تعلیم ضروری ہے مگر زیدان آٹھ سال کی عمر میں یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس کورس میں عربی بول چال، گرائمر اور تفسیر پڑھائی جاتی ہے۔ [21]۔

بچوں کے حقوق کا کم عمر علمبردار

ترمیم

زیدان حامد بچوں کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتے ہیں اور Child Rights Ambassador کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے نزدیک ایک بچے کو اس کے تمام بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔ وہ بچوں کے بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے خاص طور آواز اٹھاتے ہیں اور ان کے نزدیک ہر بچے کو تعلیم اور خوراک لازمی ملنی چاہیے۔ زیدان کو بچوں کے مختلف پراگرامات میں مدعو کیا جاتا ہے اور بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بھی ان سے خاص پیغام لیا جاتا ہے۔ [22][23][24][25]

رمضان ٹرانسمیشن

ترمیم

صرف چھ سال کی عمر سے لے کر ہر سال رمضان میں اپنی تشکیل کردہ ٹرانسمیشن کرنے والے زیدان وہ پہلے بچّے ہیں جنھوں نے روایات سے ہٹ کر ایک علمی نشریات کی بنیاد ڈالی۔ مشہور و معروف ٹی-وی چینلز کی متعدد پیش کش کو چھوڑ کر زیدان ہر سال اپنے ویب چینل پر ایک منفرد پروگرام کرتے ہیں جس کا مقصد عوام میں حقیقی علم پھیلانا ہے۔ اس علمی نشریات کا آغاز ننھے اسکالر نے 2016 میں کیا جب وہ صرف چھ سال کے تھے۔ اسِ نشریات کا موضوع Ramadan with Zidane تھا اور اس کے ہر پروگرام کو تین حصّوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے حصّے میں انبیا کے قصّے، دوسرے حصّے میں نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کا ایک پہلو بیان کیا جاتا اور آخری حصّہ رمضان میں صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے ایک مشورہ تھا۔ رمضان کے آخری دس دن میں ننھے تاریخ دان نے اسلامی تاریخ کے دس اہم موقعوں کی تفصیل بیان کی جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بادشاہوں کو لکھے گئے خط سے لے کر غرناطہ کی تباہی تک واقعات پر محیط تھی[26]۔ یہ اپنی طرز کی ایک منفرد نشریات تھی جس میں زیدان رمضان ٹرانسمیشن کی اصل روح کو عوام کے سامنے لے آئے۔ اس کے اگلے سال 2017 میں بھی یہ روایت برقرار رہی اور اس نشریات کا عنوان Ramadan with Zidane | Quran daily تھا[27]۔ اس مرتبہ زیدان نے ایک مستند مفسّر کی طرح قرآن کے آخری پارے کی تلاوت، ترجمہ اور تفسیر اپنے ویب چینل پر ناظرین کو سکھائی۔ اس خوبصورت و مکمّل معلوماتی پروگرام اور کم عمری میں زیدان کی حد درجہ علمی گرفت پر ان کو ڈاکٹر اسرار مرحوم جیسے مایہ ناز اسکالرز کا ہم پلّہ قرار دیا گیا۔ ننھے اسکالر کیRamadan with Zidane| Quran daily کی یہ خوبصورت روایت اس سال 2018 میں بھی برقرار رہی اور وہقرآن کے 29th پارے کے ساتھ ساتھ سورہ الفاتحہ، سورۃ الکہف کی دس آیات اور سورۃ الرحمٰن کی تلاوت، ترجمہ و تفسیر کے ساتھ اپنے ویب چینل پر حاضر ہوئے اور قرآن کے مہینے میں قرآن سکھانے کا مقدّس فریضہ انجام دیا[28]۔

جائزہِ کتب پروگرام

ترمیم

کتب بینی لِٹل پروفیسر کے پسندیدہ مشاغل میں سے ایک ہے۔ زیدان صرف سات سال کی عمر میں 500 سے زائد کتابوں کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ان کی خاص بات یہی کہ وہ نہ صرف کتب کا مطالعہ کرتے ہیں بلکہ ایک محقق کی نظر سے کتاب کا جائزہ بھی لیتے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ اپنے ویب چینل پرایک پروگرام بھی کرتے ہیں جس کا نامBooks with Zidane ہے۔ اس شو کی ہر قسط میں وہ کسی مشہور مصنّف جیسے J.K rowling, Road Dahl, Jeff Kinney وغیرہ کی کتاب کاانتخاب کرتے ہیں اور اس کا مکمل جائزہ پیش کرتے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ ایک قسط میں پروفیسر زیدان نے مسلسل 36 منٹ مختلف تہذیبوں کا جائزہ پیش کر کہ اہک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس قسط کی خاص بات یہ تھی کی اس میں کوئی ریکارڈنگ وقفہ نہیں لیا گیا اور پروفیسر زیدان مسلسل 36 منٹ تک علم کے موتی اگلتے رہے[29]۔

کرکٹ ٹرانسمیشن

ترمیم

کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والے زیدان اپنے ویب چینل پر کرکٹ کے ہر بڑے مقابلے کے بارے میں پروگرام سیریز کرتے ہیں۔ کرکٹ ورڈ کپ ہو یا ٹی-20 ورلڈ کپ، چیمپینز ٹرافی کے میچز ہوں یا پاکستان سپر لیگ، زیدان ایک ماہر تجزیہ کار کی طرح ہر میچ کے اختتام پر جائزہ پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنے پسندیدہ کھیل کی بھی پڑھائی کر رکھی ہے اور وہ کرکٹ کے تمام گُر سجھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ذہانت کے اس سر چشمے کو 1960 70 سے لے کر اب تک کے ورلڈ کپس کی تمام ٹیموں کے اسکواڈ تک یاد ہیں۔

ٹو بے کو فری پاکستان مہم

ترمیم
 
آٹھ سالہ زیدان ٹوبے کو فری پاکستان مہم کے دوران میں طلبہ کے ساتھ

جس عمر میں بچے کھیل کود کے علاوہ کچھ نہیں جانتے اس مختصر سی عمر میں زیدان نے اپنے اردگرد چیلینجز کو دیکھتے ہوئے ایک مہم Tobacco Free Pakistan کا آغاز کیا جس کے تحت وہ اسکولوں اور کالجز میں طلبہ کو ایک گھنٹے کا لیکچر دیتے ہیں۔ اس لیکچر میں تمباکو کے استعمال کے نقصانات ،اس سے بچنے کے طریقے بتائے جاتے ہیں اور آخر میں سولات کا بھی ایک سیشن ہوتا ہے۔ اس مہم کو ذریعے وہ ایک بڑی تعداد میں اپنے ارد گرد افراد کو تمباکو کا استعمال ترک کرنے پر آمادہ کر چکے ہیں۔[30] [31] [32] زیدان اپنے ایک پیغام میں اس مہم کا محرّک اور اس کے مختلف مراحل بیان کر چکے ہیں۔[33] [34]

 

ماحولیاتی سرگرمیاں

ترمیم

بڑی سوچ کے حامل ننھے زیدان ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے بھی بہت سرگرم ہیں اور آگاہی مہم میں مصروف ہیں۔ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے وہ ہر موقع پر مختلف وڈیوز میں آگاہی کے پیغامات جاری کرتے ہیں[35] ۔ زمین کو درپیش مسائل میں چاہے پانی کا مسئلہ ہو یا جانوروں کی کم ہوتی تعداد کا، جنگلات کا اہمیت ہو یا زمین کا عالمی دن، ہر موقع پر وہ اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور لوگوں میں بھی یہ جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر سال وہ زمین کے حوالے سے مختلف دن بھی مناتے ہیں جن میں پانی کا عالمی دن، زمین کا عالمی دن، جنگلات کا عالمی دن اور جانوروں اور پودوں کا عالمی دن شامل ہیں[36][37][38][39]۔ زیدان کو ماحول کو درپیش مسائل اور ان کی آگاہی کے لیے میڈیا اور مختلف سیمینار میں بھی مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ کی-نوٹ پیش کرتے ہیں اور سامعین کو زمین کی حفاظت کے آسان اصولوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ اس کی ساتھ ساتھ زیدان اپنی وڈیوز میں مختلف تفریحی مقامات پر موجود مسائل سے بھی اربابِ اختیار کو آگاہ کرتے ہیں اور لوگوں کو یہ آگاہی دیتے ہیں کی ہر فرد اپنا کردار کرے۔ زیدان کو پانچ سال کی عمر میں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری PMNH کی جانب سے وائلڈ لائف سے متعلّق سیمینار میں کی-نوٹ پیش کرنے کے لیے بلایا گیا اور اس کے بعد بھی PMNH کی طرف سے ننھے ہیرو کو مختلف سیمینارز میں مدعو کیا جاتا ہے۔ [40][41][42][43][44][45]

آگاہی برائے صحت

ترمیم

ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کی اہمیّت کو سمجھنے والے ننھے زیدان عوام میں صحت کے حوالے سے بھی آگاہی پھیلانے کی مہم پر کام کرتے ہیں۔ صاف ستھری خوراک کے حصول کے لیے انھوں نے اپنے ناظرین کے ساتھ اپنا ایک پراجیکٹ بھے شئیر کیا جس میں انھوں نے اپنی اگائی ہوئی سبزیوں کے کھیت کا وزٹ بھی کروایا اور خالص خوراک کی اہمیّت بھی اجاگر کی۔[46][47]۔ زیدان ہر سال صحت کا عالمی دن بھی مناتے ہیں اوراس موقع پر ان کا پیغام اہم معلومات پر مبنی ہوتا ہے۔[48]۔ ملیریا ہو یا کانگو فیور ہو یا ایبولا وائرس ہو، زیدان مختلف بیماریوں کے بارے میں بھی علم رکھتے ہیں اور ان سے بچاؤ کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں۔[49][50]

 
زیدان حامد ڈاکٹر انیس(رفاہ یونیورسٹی) سے شیلڈ وصول کرتے ہوئے

ایوارڈز

ترمیم

پروفیسر زیدان نے نہ صرف اپنی علم و دانش سے مختلف نام کمائے ہیں بلکہ انھیں مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے جن میں Youngest Microsoft office Professional کا اعزاز، JI Youth Pakistan کی طرف سے Youth Pakistan ایوارڈ اور National Youth Assembly Pakistan کی طرف سے دیا جانے والا Positive face of Pakistan ایوارڈ شامل ہے۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ترمیم

9 سالہ زیدان نے کم وقت میں پیریاڈک ٹیبل کے تمام عناصر کو ترتیب دیکر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

انھوں نے 5 منٹ 46 سیکنڈز میں یہ کارنامہ سر انجام دیا، اس سے قبل یہ اچھوتا ریکارڈ 15 اگست 2018 میں ڈاکٹر ولاز نے پہلی مرتبہ بنایا تھا جن کا تعلق انڈیانا کی فورنی ہالز آف کیمیکل انجینئری سے ہے، انھوں نے 8 منٹس 36 سیکنڈز میں عناصر کو ترتیب دیا تھا۔

ان کا ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 میں توڑا تھا، انھوں نے پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈز میں اسے ترتیب دیا تھا۔

28 مئی 2019ء کو زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ انھوں نے دو کوششیں کیں اور ہر بار نیا ریکارڈ قائم کیا۔

زیدان حامد نے پہلے 6 منٹ 11 سکینڈ میں اور پھر دوسری کوشش میں 5 منٹ 41 سکینڈز میں ٹیبل دوبارہ ترتیب دیا۔

میڈیا

ترمیم

لِٹل پروفیسر کو پاکستان کے مستقبل کے لیڈر کی حیثیت سے مختلف پروگرام میں مدعو کیا جاتا ہے۔ زیدان پاکستان کے وہ واحد بچے ہیں جن کو پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جیو ٹی وی نے مسلسل تین مرتبہ مشہور پروگرام جرگہ میں مدعو کیا۔ سب سے پہلے سال 2016 میں ان کو مدعو کیا گیا جب وہ صرف چھ سال کے تھے اور پروگرام کا دورانیہ ایک گھنٹہ تھا۔ پروگرام کی میزبانی معروف صحافی سلیم صافی کر رہے تھے اور گفتگو کے موضوعات انتہائی وسیع تھے۔ انبیا کے قصّے ہوں یا کاغذ کے بننے کی تاریخ، نیوکلئیر فاضل مواد کا مسئلہ ہو یا دنیا کا جغرافیہ، باکسر محمد علی کی فتوحات کا ذکر ہو یا کرکٹ کے میدان کی باتیں، نیلسن منڈیلا کا تذکرہ ہو یا علامہ اقبال کا فلسفہ، قرآن کی تفسیر ہو یا مختلف اسکالرز کا تذکرہ، سیاست کے بارے میں رائے ہو یا سیاست دانوں کا پوسٹ مارٹم، پاکستان کے مستقبل کی بات ہو یا میڈیا کی ترجیحات، ننھے زیدان ہر سوال کے بارے میں انتہائی اعتماد سے جواب دے رہے تھے اور علم کے موتی یوں بکھر رہے تھے گویا آتش فشاں ہو یا کسی ڈیم کا اسپل وے کھول دیا گیا ہو۔ دورانِ پروگرام میزبانسلیم صافی نے اعتراف کیا کہ آج پہلی مرتبہ وہ اپنے پروگرام میں کسی مہمان سے اتنا مرعوب ہوئے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو انڈر پریشر محسوس کر رہے ہیں[51][52]۔ اگلے سال 2017 میں جب زیدان سات سال کے تھے تب انھیں دوبارہ اسی شو میں میں مدعو کیا گیا اور اس بار بھی وہ ایک گھنٹے تک ہر ممکن موضوع پر تبادلہِ خیال کرتے رہے۔ موضوعات کا دائرہ پاکستان کے آئین کی شقوں سے لے کر قدیم عربی کے کلیات اور امریکا کے صدور کی تاریخ تک پھیلا تھا[53][54]۔ اس سے اگلے سال 2018 میں جب زیدان 8 سال کے تھے تو ایک بار پھر ننھے پروفیسر کو جرگہ میں مدعو کیا گیا اور پروفیسر زیدان نے مسلسل تیسری بار ایک گھنٹے تک ہر ممکن موضوع پر سنجیدہ اور علم سے بھر پور گفتگو کر کہ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ اپنی طرز کا ایک منفرد ریکارڈ ہے کیونکہ اس پروگرام میں آج تک کسے بچے نے ایک گھنٹے تک تمام موضوعات پر بات نہیں کی تھی[55][56]۔ کتب بینی کا خاص شغف رکھنے کی بدولت زیدان کو پاکستان کے قومی چینل پی ٹی وی پر کتب پر تبصرے کے لیے بھی بلایا گیا۔ پراگرام کا نام The Classics Show تھا اور اس ایک گھنٹے پر محیط شو میں ننھے محقق نے مائیکل ہارٹ کی The Hundred میں موجود شخصیات کا احاطہ کے ساتھ ساتھ مزید کئی کتب کا بھی جائزہ پیش کیا اور زمین کو درپیش تازہ ترین مسائل پر نہایت علمی گفتگو کی[57]۔ فلسفہِ اقبال پر خاص گرفت رکھنے کی وجہ سے ہر یومِ اقبال پر زیدان سے میڈیا پیغام لیا جاتا ہے جس میں وہ اقبال کے اشعار سے ناظرین کا لہو گرماتے ہیں[58]۔ یومِ پاکستان ہو یا پاکستان سپر لیگ ہو، میڈیا پر زیدان کا پیغام ضرور لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف ٹی وی چینلز نے پروفیسر زیدان کے مائیکروسافٹ عالمی ریکارڈ پر بھی نیوز رپورٹس تشکیل دی ہیں[59]۔

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Zidane Hamid Medical College Lecture" تحقق من قيمة |url= (معاونت) [مردہ ربط]
  2. "Zidane Hamid in Jirga 2016"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  3. "Zidane Hamid in Jirga 2017"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  4. "Zidane Hamid in Jirga 2018"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  5. "Ramadan with Zidane – Quran daily"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  6. "Exclusive Interview of Zidane Hamid!"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  7. "Zidane Hamid speaks for children rights"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2018 
  8. "Banna and Zidane show!"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  9. "All the capitals of world by 3 years Zidane!"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  10. "Three years old Zidane teaches periodic table"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  11. "Four years old genius Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2018 
  12. "Four years Chemistry Professor Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  13. "Zidane's message on Iqbal's day"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  14. "Exclusive interview of Zidane Hamid"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  15. "Zidane Hamid Honour"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  16. "The Little Author Zidane Hamid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جولا‎ئی 2018 
  17. "Zidane Hamid Blogs"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2018 
  18. "Wonderful Eagle Story by Professor Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  19. "Leadership Story by Professor Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  20. "Zidane Hamid in Ghulam Ishaq Khan University" تحقق من قيمة |url= (معاونت) [مردہ ربط]
  21. "Zidane Hamid Aranic day IIUI" تحقق من قيمة |url= (معاونت) [مردہ ربط]
  22. "Little professor Zidane Hamid lead Universal Children's Day walk Islamabad- Dunya News – 20 11 2018" تحقق من قيمة |url= (معاونت) 
  23. "Zidane hamid Children Day Message" تحقق من قيمة |url= (معاونت) 
  24. "Zidane hamid Children Day Kay 2 news" تحقق من قيمة |url= (معاونت) [مردہ ربط]
  25. "Zidane hamid leads Children Day walk"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2018 
  26. "Ramadan with Zidane – 2016"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  27. "Ramadan with Zidane – 2017"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  28. "Ramadan with Zidane – 2018"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  29. "Thirty six minutes uncut history of civilizatios by Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  30. "Tobacco Free Pakistan lecture – Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  31. "Tobacco Free Pakistan campaign – Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  32. "Zidane speaks about tobacco"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  33. "tobacco free Pakistan success story"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  34. "tobacco free Pakistan blessed moments"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  35. "Express tribune about Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  36. "World Wild life day 2017 by Zidane Hamid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  37. "World Water day by Zidane Hamid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  38. "Earth day 2016 by Zidane Hamid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  39. "World Forest day 2015 by Zidane Hamid"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  40. "Awareness to preserve wild life by Zidane Hamid 2018"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  41. "Water pollution at lake view park – Report by Zidane Hamid 2018"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  42. "Awareness about Global Warming on National media by Zidane Hamid 2018"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  43. "Zidane Hamid invited at Mushroom Hunting Adventure"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  44. "Zidane Hamid report on Pearl Water Fall Rawalakot Azad Kashmir"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  45. "Zidane Hamid speaks about ecosystem at Pakistan Mueseum of Natural History"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  46. "Starting of Zidane's Go green Project"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  47. "Ending of Zidane's Go green Project"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  48. "World's Health day by Little Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  49. "Congo fever by Little Zidane"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  50. "World Malaria by Little Zidane"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018 
  51. "Six years old Zidane in Jirga"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  52. "Column about Zidane By Kishwar Naheed"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  53. "Seven years old Zidane in Jirga"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  54. "Zidane in Jirga"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  55. "Zidane in Jirga"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  56. "Zidane in Jirga third time"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 دسمبر 2018 
  57. "Zidane in The Classics Show PTV"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جولا‎ئی 2018 
  58. "Zidane on Iqbal's Day – geo News report"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولا‎ئی 2018 
  59. "Zidane's world record report by ARY News"۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2018