سادھنا شوداسانی
ہندی سینما کی مایہ ناز اداکارہ سادھنا شیوداسانی کی پیدائش 2ستمبر 1941 کو کراچی میں ہوئی تھی۔ سادھنا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں اور آٹھ سال کی عمر تک ان کی ماں نے انھیں گھر میں ہی تعلیم و تربیت دی۔سادھانا کا نام اس کے والد کی پسندیدہ اداکارہ سادھنا بوس کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کے والد اور اداکار ہری شودسانی بھائی تھے جو اداکارہ‘ببیتا’ کے والد تھے۔
سادھنا شوداسانی | |
---|---|
(انگریزی میں: Sadhana) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 2 ستمبر 1941ء [1][2] کراچی |
وفات | 25 دسمبر 2015ء (74 سال)[2] ممبئی |
وجہ وفات | سرطان |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | سانتاکروز، ممبئی |
شہریت | برطانوی ہند (–14 اگست 1947) بھارت (15 اگست 1947–) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جے ہند کالج |
پیشہ | ادکارہ ، فلمی ہدایت کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
کارہائے نمایاں | گیتا میرا نام |
اعزازات | |
ایفا حاصل زیست اعزاز (2002) |
|
نامزدگیاں | |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
اداکارہ نے ماضی میں اپنی لازوال اداکاری سے انڈسٹری میں خوب نام کمایا جہاں انھوں نے متعدد فلموں میں راج کپور، دیوآنند، راجند کمارکے ساتھ بطور ہیروئن کام کیا اورمقبولیت کے جھنڈے گاڑھے وہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرتی رہیں۔ اداکارہ نے 1955 میں راج کپورکی فلم “شری 420’’ کے ایک مشہور گانے “مڑمڑ کہ نہ دیکھ مڑمڑکے” میں اپنا ڈیبیو کیاتھا۔ اس وقت ان کی عمر محض 15 برس تھی۔
بطور اداکارہ لو ان شملہ‘ ان کی ایسی پہلی فلم تھی جو ان کی منفرد پہچان کا سبب بنی۔ اسی فلم نے انھیں شہرت کی نئی بلندیاں عطا کیں۔
سادھنا نے اپنے منفرد اوراچھوتے ہیراسٹائل کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی۔ سادھنا کی کامیاب فلموں میں ’لو ان شملہ‘ ، ’پرکھ‘،میرا سایہ ، ہم دونوں ، ایک پھول دو مالی ، من موجی، دلہا دلہن ، آرزو،’میرے محبوب‘ ،’وقت‘ ،’وہ کون تھی اور وقت سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ ا داکارہ کو 2002 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ایک زمانے میں ان کا زلفوں کی سٹائل ’سادھنا کٹ‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا جس میں ان کے آگے کے قدرے چھوٹے کٹے ہوئے بال پیشانی پر نظر آتے ہیں۔ان کی شادی ان کی پہلی فلم کے ہدایت کار رام کرشن نیّر سے ہوئی تھی اور ان کے کوئی اولاد نہیں تھی۔سادھنا کے کنبہ میں ایک گود لی ہوئی بیٹی ہے۔
ساددھنا کے شوہر رام کرشن نیئر کا انتقال سال 1995 میں دمے کی بیماری کے سبب ہو گیا تھا۔ سادھنا نے فلم گیتا میرا نام کی ہدایت کاری بھی کی تھی جن میں اُن کے ساتھ اداکار فیروز خان اور سنیل دت تھے۔ دلیپ کمار کے ساتھ کام کرنے کی اُن کی خواہش پوری نہ ہو سکی۔ حالانکہ 70 ء کے دہائی میں فلم سنگھرش کا جس وقت اعلان ہوا تھا اُس وقت دلیپ کمار کے ساتھ ہیروئن کے طور پر سادھنا کے نام کی تشہیر کی گئی تھی لیکن بعد میں اُن کی جگہ وجینتی مالا آگئیں۔
سادھنا کا فلمی کیر یئر بہت طویل نہ تھا اور 1974 میں شمی کپور کے ساتھ انھوں نے آخری فلم چھوٹے سرکار میں کام کیا ، جو شمی کپور کی بھی بطور ہیرو آخری فلم تھی ، تا ہم شمی اس کے بعد بھی فلموں میں اداکاری کرتے رہے ، مگر سادھنا نے فلموں سے کنارہ کر لیا۔ 1989 میں ان کی پروڈکشن کمپنی نے ڈمپل کپاڈیا کے ساتھ فلم بنائی اور اس میں سادھنا نے ہدایت کاری کے فرائص بھی سر انجام دیے ۔ عمر کے آخری دنوں میں میں وہ فلمی محافل میں دکھائی نہیں دیتی تھیں۔وہ گوشہ نشیں ہو گئی تھی۔ ان کی قریبی سہلیوں میں آشا پاریکھ، وحیدہ رحمان، ہیلن جرگ رچرڈسن اور نندہ تھیں۔ سادھنا نے 34 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ان کی آخری فلم ‘‘ الفت کی نئی منزلیں’’ (1994) میں ریلیز ہوئی تھی۔
سادھنا جنھوں نے برسوں قبل کسی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ’’وہ اپنے تمام دوستوں کے ساتھ کرسمس کا تہوار بڑے زور و شور سے مناتی ہیں‘‘ لیکن 2015 ء کا کرسمس اُن کی موت کا پیغام لے کر آیا اور وہ اپنے مداحوں کے لیے چھوڑ گئیں بے شمار یادیں۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر سادھنا شوداسانی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0623321/ — اخذ شدہ بتاریخ: 19 جولائی 2016
- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/156354275 — بنام: Sadhana Shivdasani — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017