ساغر خیامی
ساغر خیامی اردو کے ایک ممتاز مزاحیہ شاعر تھے۔ وہ اپنے طنزومزاح کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کا حقیقی نام راشد الحسن تھا۔
ساغر خیامی اردو کے ایک ممتاز مزاحیہ شاعر تھے۔ وہ اپنے طنزومزاح کے لیے شہرت رکھتے تھے۔ ان کا حقیقی نام راشد الحسن تھا۔
ساغر خیامی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1938ء[1] لکھنؤ |
وفات | 18 جون 2008ء ممبئی |
قومیت | بھارتی |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر |
وجہ شہرت | مزاحیہ شاعری |
درستی - ترمیم |
انتقال
ترمیم18 جون 2008ء کو 70 سال کی عمر کی عمر میں ساغر پیامی کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے وقت پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین فرزندان حسن راشد، حسن شاہد اور حسن ریال شامل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر ان کے بھتیجے شکیل شمسی نے جاری کی جو اس وقت سہارا ٹی وی چیانل کے ڈائریکٹر بھی تھے۔[2]
ساغر خیامی قلب پر حملے کی وجہ سے ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔[3]
نمونہ کلام
ترمیمدلی کا کتّا
ترمیم- یہ بولا دلی کے کتے سے گاؤں کا کتا
- کہاں سے سیکھی ادا تم نے دم دبانے کی
- وہ بولا دُم کے دبانے کو بزدلی نہ سمجھ
- جگہ کہاں ہے یہاں دم ہلانے کی[2]
عاشقِ عصر حاضر
ترمیم- یہ عشق نہیں مشکل بس اتنا سمجھ لیجئے
- کب آگ کا دریا ہے، کب ڈوب کے جانا ہے
- مایوس نہ ہو عاشق، مل جائے گی معشوقہ
- بس اتنی سی زحمت ہے، موبائل اٹھانا ہے[2]
متشاعر / متشاعرہ
ترمیم- ادب میں آ گئے خم ٹھوک شاعر
- غزل کیا مہربانی کر رہی ہے
- چمن کھلتے تھے جس کے بدن میں
- وہ لڑکی پہلوانی کر رہی ہے[2]
نمک حرامی
ترمیم- کہاں نکلتی تھیں نمکین صورتیں گھر سے
- نمک کی شہر میں قیمت جو بڑھ گئی پیارو
- نمک حلالوں کی یونہی کمی تھی دنیا میں
- نمک حراموں کی اوقات بڑھ گئی یارو[2]
پولیس کی شاعری
ترمیم- رفتہ رفتہ ہر پولیس والے کو شاعر کر دیا
- محفلِ شعر و سخن میں بھیج کر سرکار نے
- سنا ہے ایک قیدی صبح کو پھانسی لگا کر مر گیا
- رات بھر غزلیں سنائیں جو اس کو تھانیدار نے[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://rekhta.org/poets/saghar-khayyami
- ^ ا ب پ ت ٹ ث میرا شہر لوگاں سے معمور کر !: ممتاز مزاحیہ شاعر "ساغر خیامی" کا انتقال
- ↑ The World of Urdu Poetry, Literature & News | Ghazals, Nazms in Urdu, Hindi (Devanagari) and Roman scripts apart from news about Urdu literary world, Urdu Shaa'eri ka Haseen I...