سباس چندر نیموانگ
سباس چندر نیموانگ ، ایک نیپالی سیاست دان اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی کے سابق چیئرمین ہیں۔ وہ ایلام میں مہندر رتنا کیمپس کے پہلے منتخب فری اسٹوڈنٹس یونین کے چیئرمین تھے اور 1987ء میں نیپال بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی منتخب ہوئے۔ فروری 2023ء میں، انھیں 2023ء کے نیپالی صدارتی انتخابات میں سی پی این یو ایم ایل کی طرف سے امیدوار کے طور پر چنا گیا، لیکن وہ نیپالی کانگریس کے رام چندرا پاوڈیل سے ہار گئے۔[3][4]
سباس چندر نیموانگ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 11 مارچ 1953ء ایلام ضلع |
وفات | 12 ستمبر 2023ء (70 سال)[1][2] کھٹمنڈو |
شہریت | نیپال |
جماعت | کمیونسٹ پارٹی آف نیپال |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | نیپالی ، انگریزی |
درستی - ترمیم |
ابتدائی کیریئر اور پس منظر
ترمیمسباس چندر نیموانگ،ضلع ایلام کے سنتلاباری میں پیدا ہوئے۔ 1990ء میں جمہوریت کی بحالی کے بعد منعقد ہونے والے تمام انتخابات میں نیموانگ نے ایلام-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انھوں نے 1991ء اور 1999ء کے دونوں قانون ساز انتخابات جیتے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور آئین ساز اسمبلی کے چیئرمین جیسے اہم عہدوں پر فائز ہوئے۔ [5] [6] [7]
سی اے کے انتخابات
ترمیمسی اے کے انتخابات 2008ء میں،نیموانگ ایلام-3 سے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے سی اے الیکشن 2013ء میں ایک بار پھر ایلام -2 سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے اسپیکر کے طور پر دستور ساز اسمبلی 2 کی قیادت کی جس نے نیپال کا آئین 2015ء منظور کیا اور اسے نافذ کیا۔[8]
ذاتی زندگی اور موت
ترمیمسباس چندر نیموانگ کے پسماندگان میں بیوی اور چار بچے ہیں ۔ جن میں دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ [9]
12 ستمبر 2023ء کو نیموانگ گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 70 برس تھی۔[10]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://english.deshsanchar.com/subhash-nembang-dead/
- ↑ https://www.nepallivetoday.com/2023/09/12/subash-chandra-nembang-the-man-who-chaired-nepals-historic-constituent-assembly-passes-away/
- ↑ Damakant Jayshi (19 فروری 2014)۔ "Nembang elected Nepal CA chair again"۔ The Hindu۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-11 – بذریعہ www.thehindu.com
- ↑ "Subhash Chandra Nembang"۔ election.ujyaaloonline.com۔ 2013-10-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
- ↑ "Nembang elected as CA Chairman unopposed MYREPUBLICA.com - News in Nepal: Fast, Full & Factual, POLITICAL AFFAIRS, BUSINESS & ECONOMY, SOCIAL AFFAIRS, LIFESTYLE, SPORTS, OPINION, INTERVIEW, INTERNATIONAL, THE WEEK news in English in Nepal"۔ 2014-07-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-09
- ↑ "Subash Chandra Nembang Sworn in as a New CA Chairman – Nepal.FM"۔ 21 فروری 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-11
- ↑ "Subash Chandra Nembang- Latest News on Subash Chandra Nembang - Read Breaking News on Zee News"۔ Zee News۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-10-11
- ↑ "Nepal: CA Elections 2008 - Breakdown of Winning Candidate by Gender (as of 15 April) - Nepal | ReliefWeb". reliefweb.int (انگریزی میں). 15 اپریل 2008. Retrieved 2023-09-12.
- ↑ "Constituent Assembly Chairman Subas Nembang dies of heart attack"۔ My Republica۔ 2023-10-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-09-13
- ↑ Sujana Ghimire (12 ستمبر 2023). "Subhash Nembang dead". Desh Sanchar (امریکی انگریزی میں). Retrieved 2023-09-12.