سردار میر بادشاہ قیصرانی

سردار میر بادشاہ قیصرانی (پیدائش 7 نومبر 1965) ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ " قیصرانی " کے مشہور بلوچ قبیلے کے 21ویں قبائلی سردار بھی ہیں۔ وہ تونسہ شریف کے حلقہ پی پی 240 پنجاب سے 2002 سے 2013 تک رکن صوبائی اسمبلی رہے۔ انھوں نے پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری (2003-07) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ وہ 2008 کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار اسمبلی میں واپس آئے اور 31 جنوری 2009 کو پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات رہے تاہم 17 اپریل 2010 کو انھوں نے اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ 5 جون 2010 کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں اسی حلقے سے دوبارہ منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے دادا، سردار منظور احمد قیصرانی 1965-1969 کے دوران رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان رہے اور ان کے والد 1990-93 اور 1997-99 کے دوران دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہے ہیں۔ [1]

سردار میر بادشاہ قیصرانی
معلومات شخصیت
پیدائش 7 نومبر 1971ء (53 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

  1. "Punjab Assembly - Member Profile"۔ Provincial Assembly of the Punjab۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2015