تونسہ، جسے تونسہ شریف بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے صوبہ پنجاب میں جنوبی پنجاب کے ضلع تونسہ میں واقع ایک شہر ہے۔ جو تحصیل تونسہ اور ضلع تونسہ کا صدر مقام ہے۔ اس شہر میں زیادہ تر سرائیکی زبان بولی جاتی ہے۔ 15 نومبر 1951ء کو سنگھڑ کا نام تبدیل کرکے تونسہ شریف رکھا گیا۔

تونسہ
 

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1]
دار الحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ تحصیل تونسہ   ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 30°42′20″N 70°39′28″E / 30.705555555556°N 70.657777777778°E / 30.705555555556; 70.657777777778   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 300 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 157 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 97100 (2017)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
رمزِ ڈاک
32100  ویکی ڈیٹا پر (P281) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فون کوڈ 0642  ویکی ڈیٹا پر (P473) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 1163724  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

یہ شہر دریائے سندھ ساتھ ساتھ کراچی سے پشاور تک جانے والی شاہراہ پر انڈس ہائی وے (قومی شاہراہ 55) قائم ہے۔ ساحلی شہر کراچی سے شہر کا فاصلہ 975 کلومیٹر اور صوبائی دار الحکومت لاہور سے 600 کلومیٹر ہے۔ دریائے سندھ پر قائم مشہور تونسہ بیراج بھی یہی واقع ہے جو شہر سے چند کلومیٹر دور جنوب میں ہے۔ تونسہ شریف 21 دسمبر 2022ء کو ضلع ڈیرہ غازی خان سے الگ کر لے ایک نیا ضلع بنا دیا گیا۔ یہاں بے شمار قومیں آباد ہیں جن میں بزدار، قیصرانی، نتکانی،ملکانی، ملغانی،میرانی ،شیرانی،خروٹی اور قریشی وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ تمام تر قومیں وقتاً فوقتاً آباد ہوئیں اور سر زمین تونسہ پر اپنی مستقل سکونت اختیار کرتی چلی گئیں لیکن صرف دو قبائل "چچہ پٹھان "اور "بھٹہ" تونسہ شریف کے ابتدائی قبائل میں شمار کیے جاتے ہیں، یہاں کی تاریخ پر نظر دوڑانے سے معلوم ہوتا ہے کہ اویل میں موضع تونسہ سارا چچہ اور بھٹہ قبائل کا ملکیتی تھا ۔

وجہ تسمیہ

ترمیم

تونسہ شریف کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی جاتی ہے تونسہ کا نام سرائیکی لفظ تَس سے بنا ہے جس کا معنی پیاس یا شدید طلب ہےـ اس لفظ سے ملتا جلتا لفظ تونس عربی زبانمیں پیا جاتا ہے۔ جو تشنگی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے ماضی میں یہاں پانی شدید قلت رہتی تھی۔ جس کی وجہ سے اس کا نام تس،تسہ اور تونسہ بن جانا بعد از قیاس نہیں ہے۔ شریف کا لاحقہ حضرت خواجہ سلیمانؒ تونسوی کی نسبت سے ہےـ جن کا مزار تونسہ شریف میں واقع ہےـ

محلے

ترمیم
  • محلہ شاداب
  • محلہ چچانوالہ
  • محلہ خواجگان

شخصیات

ترمیم
  • خواجہ داؤد سلیمانی
  • سردار میر بادشاہ خان قیصرانی
  • خواجہ شیراز محمود
  • سردار عثمان احمد خان بزدار
  1.    "صفحہ تونسہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اکتوبر 2024ء