سریلیرو نیکیوارو
سریلیرو نیکیوارو ( ترجمہ 'Nobody can match you' ' کوئی بھی تمھارا ہم پلہ نہیں ہے' ) ایک 2020 کی بھارتی تیلگو - زبان کی ایکشن کامیڈی فلم ہے جس کے مصنف اور ہدایت کار انیل رویپوڈی ہیں ۔ [6] فلم میں مہیش بابو انڈین آرمی کے میجر اجے کرشنا اور ان کے مدمقابل رشمیکا مندانا سمسکرتی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ سریلیرو نیکیوارو کے دیگر اداکاروں میں وجیا شانتی ، پرکاش راج ، راجندر پرساد ، مرلی شرما ، راؤ رمیش ، جے پرکاش ریڈی ، پوسانی کرشنا مرلی ، برہماجی ، تنیکلا بھرانی ، سببو راجو ، وینیلا کشور اور اجے شامل ہیں۔
سریلیرو نیکیوارو | |
---|---|
Film Poster | |
ہدایت کار | Anil Ravipudi |
پروڈیوسر | |
تحریر | Anil Ravipudi |
ستارے | |
موسیقی | Devi Sri Prasad |
سنیماگرافی | R. Rathnavelu |
ایڈیٹر | Bikkina Thammiraju |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 169 minutes[1] |
ملک | India |
زبان | Telugu |
بجٹ | ₹750 million[2] |
باکس آفس | ₹2.6 billion[3][4][5] |
سریلیرو نیکیوارو 11 جنوری 2020 کو سنکرانتی تہوار کے موقع پر تھیٹر میں جاری کی گئی۔ اسے شائقین کی جانب سے مثبت رد عمل ملا اور یہ باکس آفس پر ایک تجارتی کامیاب فلم بن گئی۔ [7]
فلم کی کہانی
ترمیماجے کرشنا ( مہیش بابو ) ایک آرمی میجر ہیں اور کشمیر میں تعینات ہے۔ جبکہ اجے ( ستیہ دیو ) نامی ایک نیا شخص بطور سپاہی اس کی رجمنٹ میں شامل ہوتا ہے۔ ایک دن فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی اجے شدید زخمی ہوجاتا ہے۔ ان کے برگیڈئیر پرکاش ( مرلی شرما ) ، اجے کرشنا ( مہیش بابو ) اور اس کے ساتھی پرساد ( راجندر پرساد ) کو سپاہی اجے (ستیہ دیو) کے گھر بھیجتے ہیں تاکہ اجے کے متعلق مطلع کرسکیں اور یہ یقینی بنائیں کہ اجے کی ٖغیر موجودگی میں اس کی بہن کی شادی کی تیاریوں میں خلل نہ پڑ جائے۔ کرنول کے راستے میں ، ٹرین میں ، اجے کی ملاقات سمسکرتی ( رشمیکا مندانا ) اور اس کے گھرانہ سے ہوتی ہے، ، جس کے والد اس کی شادی ایک اوسط درجہ کے لڑکے سے کرنے والا ہے اور وہ بھاگ کر اچھے خوبرو آدمی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
وہ اجے کو دیکھتی ہے اور اس سے پسند کرنے لگتی ہے۔ وہ ٹرین میں ہی اجے کو شادی کے لیے رضامند کرنے اور اپنی طرف راغب کرنے کی پوری کوشش کرتی ہے، اجے بڑی مشکل سے اس سے پیچھا چھڑاتا ہے۔ ۔ ایک بار جب وہ کرنول پہنچ جاتے ہیں تو ، سپاہی اجے کا گھرانہ لاپتہ ہے ۔ اجے کی ماں بھارتی ( وجیاشانتی ) اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ، شہر کے بدعنوان وزیر اور رکن اسمبلی ناگیندر ریڈی ( پرکاش راج ) اور اس کے غنڈوں سے چھپتی پھر رہی ہے۔ اس وقت ، وہ ان لوگوں کے ذریعہ پکڑے جاتے ہیں اور انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ تب میجر اجے ان کی جان بچانے کے لیے وہاں پہنچ جاتا ہے اور ان غنڈٖوں کو بری طرح مارتا پیٹتا ہے۔ ناگیندر کا بھیجا غنڈہ، اروند سیواشنکر ( اجے ) ناگندر سے یہ کہتا ہے کہ اسے اس میجر میں الوری سیتارام راجو (آزادیٔ ہند کے مشہور انقلابی، کرشنا ) کو دیکھا ہے۔ بھارتی بتاتی ہے کہ اس کے پڑوسی کے بیٹے کو ناگیندر ریڈی نے قتل کروا کر اسے خودکشی قرار دیا ہے لیکن بھارتی نے جب اس بات پر شبہ اٹھایا اور ناگیندر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تو وہ اس کی جان کے دشمن بن گئے۔
ناکیندر یٖڈی نے اس سے شکایت واپس لینے کے لیے ڈرایا دھمکایا، لیکن وہ اس کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائی۔ جلد ہی ، اس کی بیٹی کی شادی ہونا تھی اور اسے امتحان کے پرچہ لیک ہونے کے الزام میں کالج سے معطل کر دیا گیا۔ اجے اس کے ساتھ ناگیندر ریڈی کے گھر پہنچا اور اسے خبردار کیا کہ جلد ہی وہ اس کے خلاف ثبوت جمع کرے گا اور اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دے گا اور اسے ایک ذمہ دار شہری میں تبدیل کر دے گا۔
اجے نے اپنی کوششوں سے پتا لگایا کہ ناگیندر ریڈی روپوں کے ایک گھوٹالے میں ملوث تھا اور ایک سرکاری افسر رام کرشن ( راجیو ) ایک بینک افسر اور ایک لڑکی کے توسط سے اس گھوٹالے کا پردہ فاش کرنے والے تھے کہ ناگیندر ریڈی کو پتا چل جاتا ہے اور وہ سرکاری آفیسر کو قید کرکے اس کے ساتھیوں کو قتل کروادیتا ہے۔
میجر اجے نے رام کرشنن کو بازیاب کروایا۔ میجر اجے کی کوششوں سے بھارتی کی بیٹی کی شادی ایک بار پھر اسی لوگوں کے ساتھ کو طے ہو گئی۔ شادی کے بعد خبر آئی سپاہی اجے فوت ہو چکا ہے اور اجے کرشنا نے اس کی ماں کو اس بات سے آگاہ کیا اور آخری رسومات ادا کرنے کے بعد ، اجے اور پرساد واپس کشمیر جانے کے لیے ریلوے اسٹیشن روانہ ہو گئے۔ سمسکرتی آکر اجے کو پرپوز کرتی یے ابتدا میں ، وہ اسے قبول نہیں کرتا ہے لیکن بعد میں وہ مان جاتا ہے۔ ناگیندر بھی اس سے یہ پوچھنے ریلوے اسٹیشن پہنچ جاتا ہے کہ اس نے اس کو گھوٹالا کیس سے کیوں بچایا؟ اجے نے جواب دیا کہ وہ جانتا ہے کہ اسے جیل بھیجا تو وہ اپنے ووٹروں کی ہمدردی حاصل کرکے دوبارہ جیل سے باہر آنے کی کوشش کرے گا اور اپنی بدعنوان سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دے گا۔ چنانچہ وہ ناگیندر سے کہتا ہے کہ اسے جیل بھیجنے کی بجائے ہندوستانی فوج میں تعینات کیا گیا ہے۔ تاکہ ایک بار تربیت حاصل کرنے کے بعد ، وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرے اور ایماندارانہ زندگی گزارے گا اور آخر کار ایسا ہی ہوتا ہے۔ اس فلم کے اختتام میں اجے اور سمسکرتی کی شادی ہوجاتی ہے۔
کاسٹ
ترمیم- راشمیکا مینڈنا -بطور- سمسکرتی
- وجیاشانتی -بطور- بھارتی، میڈیکل کالج کی پروفیسر
- پرکاش راج -بطور- ایم ایل اے ناگیندر ریڈی
- راجندر پرساد -بطور- پرساد ، اجے کے ساتھی
- راؤ رمیش -بطور- راگھو ، سمسکرتی کے والد
- پوسانی کرشن مرلی -بطور- کانسٹیبل کے مرلی
- برہماجی -بطور- مسٹرڈنگا راؤ وکیل
- تنکیلا بھرانی -بطور- وزیر وینکٹیشور آننداراجو
- وینیلا کشور -بطور- کشور ، کرائم برانچ کوٹی کا معاون
- ستیہ دیو -بطور- سپاہی اجے کی (مختصر کردار)
- اجے -بطور- اروند سیواشنکر ، ناگیندر کا غنڈہ
- سببرجو -بطور- کوتیلیا 'کوٹی' جے اندر مورتی ([[[کرائم برانچ]]])]]
- مرلی شرما -بطور- برگیڈئیر پرکاش
- رگھو بابو -بطور- استاد رام نارائن
- جیا پرکاش ریڈی -بطور- رنگاسوامی نائیڈو
- راجیو -بطور- رام کرشن
- بینڈلا گنیش -بطور- بلیڈ گنیش
- سنگیتھا -بطور- سوراجیم
- ہری تیجا -بطور- سویتا
- ساٹھیا]
- چیتنیا کرشنا بطور راوی
- کرشنا] -بطور- الوری سیتاراما راجو ( آرکائیو فوٹیج))
- تمنا بھاٹیہ پارٹی گیت میں ، "ڈانگ ڈانگ"
- انیل رویپوڈی -بطور- (مختصر کردار)
- دیوی سری پرساد -بطور- (مائنڈ بلاک گانا میں مختصر ظہور)
- | شیکھر] -بطور- (مائنڈ بلاک گانا میں مختصر ظہور)
بہت ساری قیاس آرائیوں کے بعد فلم کے عنوان کا اعلان سریریرو نیکیوارو کے طور پر کیا گیا ، [8] 31 مئی ، 2019 کو ، کرشنا کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ، سازوں نے ٹائٹل پوسٹر کی نقاب کشائی کردی۔ [9] اس موقع پر شرمپرساد ریڈی اور دیگر نے مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی۔ [10]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Censor Certificate of 'Sarileru Neekevvaru' is Here"۔ The Hans India۔ 6 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 جنوری 2020
- ↑ "Sarileru Neekevvaru, produced by AK Entertainments, Sri Venkateswara Creations and G Mahesh Babu Entertainment Pvt Ltd, is made an extravagant budget of Rs 75 crore"۔ The Times of India۔ 21 January 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2020
- ↑
- ↑
- ↑
- ↑ "All about Mahesh's new avatar in director Anil Ravipudi's upcoming film Sarileru Neekevvaru"۔ International Business Times (بزبان انگریزی)۔ 2019-06-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2019
- ↑ "Mahesh Babu thanks his fans for the 'blockbuster' response to Sarileru Neekevvaru"۔ Pink Villa (بزبان انگریزی)۔ 22 فروری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جنوری 2020 .
- ↑ "Mahesh Babu's 26th film titled 'Sarileru Neekevvaru'"۔ Business Standard۔ 2019-05-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2019
- ↑ "Mahesh Babu's next titled Sarileru Neekevvaru"۔ MSN۔ 2019-06-01۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2019
- ↑ "Mahesh Babu's 26th movie Sarileru Neekevvaru launch: Rashmika, Anil at opening ceremony"۔ International Business Times۔ 2019-05-31۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 نومبر 2019
بیرونی روابط
ترمیم- سریلیرو نیکیوارو آئی ایم ڈی بی پر (انگریزی میں)
- Sarileru Neekevvaru روٹن ٹماٹوز (Rotten Tomatoes) پر