سعد حسین رضوی
محمد سعد حسین (پیدائش، 1994ء) علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے ہیں۔[1] اور علامہ حافظ خادم حسین رضوی نور اللہ مرقدہ کی وفات کے بعد ان کی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے امیر بنائے گئے۔ علامہ خادم حسین رضوی کی وفات کے بعد ان کی جماعت کی اٹھارہ ارکان پر مشتمل شوریٰ نے اُن کے بیٹے علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا سربراہ مقرر کیا جس کا اعلان جماعت کے مرکزی نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ بخاری نے جنازے کے موقع پر گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان لاہور میں کیا۔[2][3][4]
سعد حسین رضوی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 21 ستمبر 1994ء (31 سال) | ||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
مذہب | اہلسنت وجماعت ماتریدی | ||||||
مکتب فکر | اہلسنت وجماعت حنفی بریلوی | ||||||
جماعت | تحریک لبیک پاکستان | ||||||
والد | شیخ الحدیث والتفسیر مجدد دوراں حضرت علامہ امام حافظ خادم خادم حسین رضوی رحمتہ اللّٰہ علیہ | ||||||
بہن/بھائی | حافظ انس حسین رضوی |
||||||
مناصب | |||||||
صدر نشین (2 ) | |||||||
آغاز منصب نومبر 2020 |
|||||||
در | تحریک لبیک پاکستان | ||||||
| |||||||
عملی زندگی | |||||||
پیشہ | عالم ، سیاست دان | ||||||
مادری زبان | پنجابی ، اردو ، عربی | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | پنجابی ، اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
لاہور میں علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے جنازے کے موقع پر ان کے بیٹے علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے خطاب میں اپنے والد کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علامہ سعد حسین رضوی لاہور میں اپنے والد کے مدرسہ و جامعہ جامعہ حضرت سیدنا ابوزر غفاری رضی اللہ عنہ سے حفظ قرآن مکمل کیا پھر 3 سال صرف و نحو اور فارسی کی تعلیم اپنے والد امام الصرف والنحو علامہ خادم حسین رضوی کے حضور حاصل کی پھر جامعہ نظامیہ رضویہ ، جامعہ نعمانیہ ، جامعہ فاروقیہ سے درس نظامی کی تکمیل کی جو دنیاوی تعلیم ایم.اے کے برابر ہے۔ اس کے علاوہ حافظ محمد سعد حسین رضوی نے سیاسی اور دینی لحاظ سے مختلف کورسز بھی کیے اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے امور سیاست میں خصوصی کورس مکمل کیا ۔
گرفتاری اور ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کے فیصلے 2021ء
ترمیم17 نومبر2020ء کو آپ کے والد خادم حسین رضوی نے فرانس میں نبی اکرم کی شان میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کے خلاف پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کے سنگم فیض آباد میں دھرنا دیا جس میں مطا لبہ کیا گیا کہ سرکاری طور پر فرانس کو جواب دیا جائے (پاکستان فرانس کا سفیر پاکستان سے نکالے اور اپنا سفیر فرانس سے واپس بلا کر فرانس سے تعلقات ختم کرے اور سرکاری سطح پر فرانس کی اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے )اس ضمرے میں حکومتِ وقت نے آپ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا کہ حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کرے گی جس کی بنا پر یہ معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کیا جائے گاحکومتِ وقت نے آپ سے 3 ماہ کا وقت مانگا خادم حسین رضوی نے حکومتِ وقت کی بات مانتے ہوئے 3 ماہ کا ٹائم فراہم کرتے ہوئے دھرنا ختم کر دیا، معاہدے کو گذرے دو دن ہوئے تھے کہ خادم حسین رضوی وفات پا گئے۔ مقررہ وقت کے دوران میں حکومتِ وقت نے اپنے معاہدے پر تحریکِ لبیک پاکستان کی کئی مرتبہ یادہانی کے باوجود کوئی پیش رفت نہ دکھائی تحریک نے پھر دھرنے کا اعلان کیا اسی دوران میں حکومتِ وقت نے 2 ماہ کا مزید ٹائم لیااور معاہدے کا اعلان حکومتِ وقت کے سابقہ وزیر اعظم عمران احمد خان نے اے آر وائی نیوز چینل پر بھی کیا، 20 اپریل 2021ء تک معاہدے کا ٹائم مقرر ہوا جس میں یہ بات بھی شامل تھی حکومتِ وقت تحریک لبیک پاکستان کا کوئی کارکن اور کوئی ذمدار گرفتار نہیں کرے گی مگر حکومتِ وقت نے اپنا معاہدہ توڑتے ہوئے 12 اپریل 2021ء کو سعد حسین رضوی کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا، جس کے بعد پاکستان کے کئی شہروں تحریک لبیک پاکستان اور اس کے حمایتی کارکنوں نے بطور احتجاج دھرنے دیے مگر حکومتِ وقت ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے قانونی راستہ اختیار کیا تقریباَ تین ماہ بعد لاہور ہائیکورٹ نے سعد حسین رضوی کی گرفتاری و نظر بند کو کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا رہائی کی خبر سنتے ہیں ہزاروں کارکنان کوٹ لکھپت جیل کے باہر اپنے قائد کے استقبال کے لیے پہنچے مگر حکومت نے سعد حسین رضوی کو رہا نہ کیا اور مزید تین ماہ کی نظر بندی کا نوٹس دائر کر دیا۔اس کے خلاف اپیل دائر کی گئی تو اسے لٹکایا گیا۔تین ماہ گذر جانے کے بعد ہائی کورٹ نے ایک مرتبہ پھر سعد حسین رضوی کی نظر بندی و گرفتاری کو کالعدم قرار دیا اور فوراً رہا کرنے کا حکم دیا مگر حکومتِ وقت نے ہائی کورٹ فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا کچھ دن گُزرنے کے بعد سپریم کورٹ نے بھی سعد حسین رضوی کی نظر بندی اور گرفتاری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فوراً رہائی کا حکم دیا، کارکنان سپریم کورٹ کے فیصلے پر اک بار پھر آکر جمع ہو گئے مگر حکومت نے تمام کے تمام فیصلے کے برعکس اور سعد حسین رضوی کو رہا نہ کیا۔تحریک لبیک پاکستان 7 دن لاہور کے ملتان روڈ پر واقع مسجد رحمتہ اللعلمین کے باہر احتجاج کیا مگر کسی نے بھی ان کے احتجاج پر کان نہ دھرے۔ شوریٰ کے طرف سے حکومت کو دو دن کا الٹی میٹم دیا گیا کے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے مگر اب بھی کسی بھی حکومتی نمائندے نے کوئی رابطہ نہ کیا۔ تحریک لبیک پاکستان کی شوریٰ نے لاہور تا اسلام آباد ناموسِ رسالتؐ لانگ مارچ کااعلان کیا۔ اس مارچ کی قیادت حافظ محمد سعد حسین رضوی کے بھائی نے خود کی۔اس لانگ مارچ پر بغیر وارنٹ کے تشدد کیا گیا۔
القاب
ترمیمقائد ملت اسلامیہ ، جانشین امیر المجاھدین ، جبل استقامت ، وغیرہ
سیاسی و سماجی سرگرمیاں
ترمیممرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ پاکستان ، خطیب جامع مسجد رحمۃ للعالمین ، مہتمم جامعہ حضرت سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ لاہور ، صدر لبیک ویلفیئر فاؤنڈیشن ، صدر مجلسِ ماہنامہ العاقب ، سجادہ نشین آستانہ عالیہ خادمیہ رضویہ لاہور پاکستان
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "TLP Chiefs Son Hafiz Saad Rizvi Appointed As New Head Of The Party"
- ↑ "Who is TLP's new chief?". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). Retrieved 2020-11-27.
- ↑ "Tehreek-e-Labbaik: New far right campaigns against 'blasphemy'"۔ www.aljazeera.com
- ↑ Dawn.com (4 ستمبر 2018)۔ "'We will not bow to extremists': Govt hits back after vicious campaign targets Atif Mian"