سعودی عراقی غیر جانبدار علاقہ

سعودی عراقی غیر جانبدار علاقہ (Saudi–Iraqi neutral zone) سعودی عرب اور عراق کے درمیان سرحد پر 7044 مربع کلومیٹر کا علاقہ تھا جس کا تصفیہ نہیں ہوا تھا۔ 5 مئی، 1922ء کو معاہدہ خرمشھر میں برطانوی زیر حمایت تعہدی عراق اور سلطنت نجد (جو مملکت حجاز سے انضمام کے بعد سعودی عرب بنا) کے درمیان تنازع کا باعث بنا۔ معاہدہ میں خاص طور پر واضح حدود بندی سے گریز کیا گیا۔ 2 دسمبر، 1922ء کو معاہدہ عقیر کے تحت سرحدوں کا تعین کیا گیا اور غیر جانبدار علاقہ جس کے بارے میں فیصلہ نہ ہو سکا وجود میں آیا۔[1]

علاقے کی انتظامی تقسیم کا فیصلہ 1975ء میں ہوا۔[2][3] اور ایک سرحدی معاہدے کے تحت 1981ء میں علاقہ سعودی عرب اور عراق میں تقسیم ہو گیا۔[3][4][5] نامعلوم وجوہات کی بنا پر معاہدہ اقوام متحدہ میں درج نہیں کرایا گیا۔[6] 1991ء کے اوائل میں خلیجی جنگ سے قبل عراق نے سعودی عرب سے 1968ء کے بعد کے ساتھ تمام بین الاقوامی معاہدوں کو منسوخ کر دیا۔ جس کے جواب میں سعودی عرب نے جون 1991ء میں تمام پچھلے حدبندی معاہدوں اور بات چیت کو اقوام متحدہ میں درج کروایا۔[7] اس طرح سعودی عراقی غیر جانبدار علاقہ کا قانونی وجود ختم ہو گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Office of the Geographer (1971-06-01). "International Boundary Study: Iraq – Saudi Arabia Boundary". US Department of State. pp. 11–12. Retrieved 2007-01-29
  2. Directorate of Intelligence (1990)۔ "The World Factbook 1990 - Iraq - Saudi Arabia Neutral Zone (mirror)"۔ 22 مئی 1998 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2007 
  3. ^ ا ب Schofield, Richard. "Arabian Boundary disputes, Archive Editions". Archive Editions. Retrieved 2007-01-29.
  4. Adams, Cecil (1991-02-01)۔ "What's up with the "neutral zones" near Saudi Arabia?"۔ The Straight Dope۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2007 
  5. Directorate of Intelligence (1991)۔ "The World Factbook 1991 - Iraq - Saudi Arabia Neutral Zone (mirror)"۔ 22 مئی 1998 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2007 
  6. Adams, Cecil (1991-02-01). "What's up with the "neutral zones" near Saudi Arabia?". The Straight Dope. Retrieved 2007-01-29.
  7. Schofield, Richard۔ "Arabian Boundary disputes, Archive Editions"۔ Archive Editions۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جنوری 2007