سعید بن احمد آل لوتاہ (1 جنوری 1924ء - 28 جون 2020) متحدہ عرب امارات کے تاجر، خیراتی اور رفاہی کاموں میں مشہور تھے۔ دنیا میں سب سے پہلا اسلامی بینک، دبئی میں انھوں نے ہی قائم کیا تھا، اس لیے انھیں اسلامی بینکوں کا بانی کہا جاتا ہے۔[1][2]

سعید لوتاہ
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1 جنوری 1923ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 28 جون 2020ء (97 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت متحدہ عرب امارات   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کاروباری شخصیت   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  اردو ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

حاجی سعید بن احمد بن ناصر بن عبید آل لوتاہ کی پیدائش1 جنوری 1923ء کو دبئی میں ہوئی۔ ان کے والد موتیوں اور ہیرے جواہرات کے مشہور تاجر تھے۔ چنانچہ انھوں نے بچپن ہی سے اپنے والد کے ساتھ تجارت میں مشغول ہو گئے، جب ان کی عمر تقریباً 12 سال ہوئی تب وہ والد صاحب کے تجارتی کاموں میں مختار ہو چکے تھے، موتیوں اور ہیروں کی خرید وفروخت ان کی اصلاح و مرمت کا سارا کام دیکھنے لگے۔ سنہ 1358ھ میں اپنے والد صاحب کے ساتھ اونٹ کے ذریعے مکہ مکرمہ کا سفر کیا اور حج ادا کیا، حج سے واپسی کشتیوں کے ذریعہ ہوئی، اس وقت ان کی عمر 16 سال تھی، 16 سال کی عمر ہی میں ان کی شادی بھی ہو گئی۔

میدان عمل

ترمیم

سعید لوتاہ کا میدانِ عمل خاص طور سے اقتصاد، تجارت، لین دین، تعلیم و تربیت اور اسلامی بینکاری تھا۔

  • سمندر میں چلنے والی بادبانی کشتیوں کے ماہر تھے، ان کی تجارت عموماً خلیج عرب اور بحر ہند سے ہوتی تھی، 19 سال کی عمر ہی سے ستاروں کے ذریعہ سمندری راستوں اور نقل وحرکت کے ماہر ہو گئے تھے۔
  • انھوں نے ایک تجربہ کار ٹھیکدار اور ماہر انجینئر کے طور پر بھی کام کیا ہے، انھوں نے دبئی میں پہلی تعمیراتی کمپنی (س س لوتاہ برائے تعمیرات) قائم کی جو اب تک قائم اور کامیاب ہے۔
  • کئی سالوں تک دبئی کی سرکاری کارپوریشن میں بطور سرپرست، مفکر، امانت دار مشیر اور ملک کے ورکنگ انجینئر کے کام کیا۔
  • یہاں تک کہ وہ ملک کی تعمیر نو کونسل کے سربراہ اور بانی بن گئے۔ اور بیس سال سے زائد عرصہ تک ملک کی بازاری معیشت اور تعمیرات میں کامیاب خدمات انجام دی۔

خدمات و کارنامے

ترمیم
  • سنہ 1956ء میں بورسعید بندرگاہ قائم کی۔
  • سنہ 1972ء میں اسلامی گوشت کی فراہمی کے لیے امارات اور خلیجی ممالک میں "جمعیۃ دبئی التعاونیہ" نام سے پہلی کوآپریٹو تنظیم قائم کی جو اب تک جاری ہے۔
  • سنہ 1975ء میں "اسلامی بینک دبئی" قائم کیا تو عالم عرب بلکہ پوری دنیا میں پہلا اسلامی بینک تھا۔ کئی سالوں تک اس کے سربراہ بھی رہے۔
  • سنہ 1978ء میں انھوں نے جنگ بدر کی یادگار کے لیے "منطقہ بدر" کا علاقہ قائم کیا۔ اسی طرح اپنے خاندان اور قبیلہ کے نام کی نسبت سے "لوتاہ شہر" بنایا۔
  • سنہ 1979ء میں "عرب اسلامی انشورنس کمپنی" نام سے پہلی اسلامی انشورنس کمپنی قائم کی۔
  • سنہ 1979ء میں یتیموں اور غریبوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت اور ان کو خود کفیل بنانے کے لیے " مؤسسہ تربیت برائے یتامیٰ" قائم کی۔
  • عالم عرب اور عالم اسلام کا پہلا اسلامی عصری اسکول منظم نصاب و نظام قائم کیا۔
  • سنہ 1986ء میں دبئی میں خواتین کے لیے پہلا میڈیکل کالج "دبئی میڈیکل کالج برائے خواتین" قائم کیا۔
  • 1992ء میں دبئی میں خواتین کے لیے پہلا فارمیسی کالج قائم کیا۔
  • 1992ء میں دبئی میں پہلا ماحولیاتی تحقیقی مرکز قائم کیا۔
  • 1992ء میں دبئی میڈیکل سینٹر اور میڈیکل لیبارٹریوں کی بنیاد رکھی۔
  • 1992ء میں انھوں نے صنعت، بجلی اور آٹو موبائل کے مختلف شعبوں میں متخصصین کے لیے "ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ" قائم کیا۔ مسلم طلبہ اور ماہرین کے لیے ٹیکنالوجی اور جدید وسائل کا میدان تیار کیا۔
  • وائر، فائبر، کاغذ، بجلی اور ایئر کنڈیشنڈ جیسی صنعتوں کے لیے مختلف فیکٹریاں قائم کی۔
  • سنہ 2000ء میں انٹرنیٹ کے ذریعے جدید وسائل کے ساتھ تدریس کے لیے پہلی یونیورسٹی "جامعہ آل لوتاہ عالمیہ" قائم کی۔
  • 2003ء میں تعلیمی میڈیکل کالج کو تحقیق و علاج کا میں عالمی بنانے کی جد وجہد شروع کی۔
  • 2004ء میں انٹرنیٹ کے ذریعہ اساتذہ کی تیاری کا پہلا جامع نصاب تیار کیا اور 2004ء ہی میں پہلا طبقہ کی کامیاب فراغت ہوئی۔
  • انٹرنیٹ پر غیر عربی دانوں کے لیے عربی زبان سیکھنے کے ایک مفت ویب ویب گاہ بنائی۔
  • دبئی میں "مدرسہ صفیہ شاملہ" نامی ہمہ جہت فنون کا اسکول قائم کیا۔
  • 2005ء میں کم قیمت کے ماکولات کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ اور سرمایہ کاری شروع کی۔
  • قرآن کریم سے اپنے بہت سے جدید نظریات و خیالات کو ثابت کیا، مثلاً: غربت سے نمٹنے کے طریقے، وباؤں کے پھیلنے سے روکنے، پیداواری رہائشی منصوبے اور رفاہی و خیراتی اداروں کی ترقی وغیرہ۔

کتابیں

ترمیم

سعید لوتاہ ایک تجربہ کار تاجر، ماہر تعلیم اور اچھے مفکر تھے، اسلامیات اور عصری تقاضوں پر غور کیا کرتے تھے اور اس سے اپنے خیالات و نظریات اخذ کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے خیالات و نظریات کو کتابوں اور رسالوں کی صورت میں چھپوا کر عام کیا ہے۔ جن کی فہرست درج ذیل ہے:

  • لمـاذا نـتـعـلـم؟ (ہم کیوں علم حاصل کریں؟) عربی اور انگریزی زبان میں شائع ہوئی ہے۔
  • تأملات وخواطر في سورة الفاتحة وأول سورة البقرة (سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کے اوائل میں غور و فکر اور کچھ احساسات) عربی اور انگریزی زبان میں۔
  • الأهداف من تأسيس البنوك (بینکوں کے قیام کے مقاصد) اس میں اسلامی بینکاری اور سودی بینکاری کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ عربی اور انگریزی زبان میں۔
  • تأملات في سورة الطلاق (سورہ طلاق میں غور و فکر) عربی، انگریزی اور اردو زبان میں۔
  • تأملات في سورة الماعون (سورہ ماعون میں غور و فکر) عربی اور انگریزی زبان میں۔
  • الزواج في الإسلام عبادة (اسلام میں شادی عبادت ہے) عربی اور انگریزی زبان میں۔
  • أوتـار.. وأفكـار: همسات من قوافي الشعر النبطي (نظم و اشعار پر مبنی)
  • الـقـيـادة الـرشـيـدة (بہترین قیادت) عربی زبان میں۔
  • طرقٌ على أبواب التربية والتعليم (تعلیم و تربیت کے اصول وطریقے) عربی زبان میں۔
  • عصرنة التأصيل الإسلامي للعمل الاقتصادي (معاشیات میں اسلامی اصولوں کی تجدید) عربی زبان میں۔
  • صفات المؤمنين الذين يزكون أنفسهم (تزکیہ نفوس مومنین کی صفات) عربی زبان میں۔
  • تأملات في الفرق بين كلمة الزكاة ومعنى الإيتاء (امداد و زکوۃ میں فرق اور غور و فکر) عربی میں۔
  • تحديث التعليم وتطوير المناهج (تعلیم کی تجدید اور نصاب و نظام کی ترقی) عربی میں۔
  • الزكاة والتزكية عربی اور انگریزی میں۔
  • تأملات في الوصايا العشر عربی اور انگریزی میں۔
  • من تجـربتـي عربی اور انگریزی میں۔
  • الــثـروة (مالداری) عربی اور انگریزی۔
  • اللائــحــة الإداريــة (انتظامی لائحہ) عربی میں۔
  • لائـحـة الـدورة المحاسبـيـة (اکاؤنٹنگ کا لائحہ) عربی میں۔
  • اللائحة الإدارية والمحاسبية التنفيذية (انتظام و محاسبہ کے ضوابط) عربی میں۔
  • كيف تكون مديراً؟ عربی اور انگریزی۔
  • فوائد حمل شعار الرابطة العالمية للتربية والتعليم عربی میں۔
  • كتاب تعريفي لحمل شعار الرابطة العالمية للتربية والتعليم عربی۔
  • من هم جماعة التبليغ؟ (تبلیغی جماعت کون ہے؟) عربی اور انگریزی۔
  • حرب النقود والعملات عربی اور انگریزی۔
  • المجـتمع الفاضل عربی اور انگریزی۔
  • الصـراط المستقـيـم عربی اور انگریزی۔
  • لمـاذا المدرسـة الصفيـة؟ عربی اور انگریزی۔
  • تـكـريـم بـنـي آدم عربی۔
  • تـحـريـر الإنـسـان عربی
  • الفرق بين الزكاة والصدقة ودورهما في حياة المسلم عربی
  • خـسـارة الأمـم عربی
  • الـعـبــادة عربی
  • مـفـهـوم الأمـانـة عربی
  • الأمـة الإسـلامـيـة عربی
  • مـا هـو الإســلام؟ عربی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. سعيد آل لوتاه في ذمة الله آرکائیو شدہ 2020-06-28 بذریعہ وے بیک مشین
  2. "السير الذاتية - سعيد بن أحمد آل لوتاه"۔ www.ecssr.ac.ae۔ 11 أبريل 2017 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-04-11 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |تاريخ أرشيف= (معاونت)