سید برکت اللہ مارہروی قادری (8 مارچ 1660ء تا 5 اگست 1729ء) سے بیعت ہونے والے مشائخ اور ان کے خلفاء کے سلسلے کو سلسلہ برکاتیہ کہا جاتا ہے۔ سلسلہ برکاتیہ صوفی سلسلہ قادریہ کی ایک ذیلی شاخ ہے۔ سید برکت اللہ مارہروی قادری اترپردیش بھارت کے ایک شہر مارہرہ شریف میں مدفون ہیں۔ شاہ برکت اللہ قادری، میر عبدالجلیل بلگرامی کے پوتے تھے۔ ابتدا میں شاہ برکت اللہ، بھارت میں سنی صوفی سلسلہ چشتیہ کی پیروی کرتے تھے، بعد میں وہ کالپی گئے تو وہاں سیدنا شاہ فضل اللہ کالپوی کے ہاتھ پر قادری سلسلہ میں بیعت ہو گئے تب سے انھوں نے بھی سلسلہ قادریہ میں بیعت کرنا شروع کر دیا۔ تقریباً تین صدیاں گزرنے کے بعد آج بھی ان کا مرکز خانقاہِ برکاتیہ کے نام سے مشہور ہے