سلیم کوثر : ایک مشہور پاکستانی شاعر۔ پیدائشی نام محمد سلیم، اگست 1947 میں پیدا ہوئے۔ )[1][2][3] ان کے کئی مجموعہ کلام ہیں۔ انھوں نے ٹی وی سیریلز کے ٹائٹل نغمے بھی لکھے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مشاعرے پڑھے۔[4]

سلیم کوثر
Saleem Kausar
معلومات شخصیت
پیدائش اگست 1947
پانی پت، بھارت
قومیت پاکستانی
عملی زندگی
پیشہ شاعر
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت غزل، میں خیال ہوں کسی اور کا

نجی زندگی

ترمیم

کوثر کی پیدائش، بھارت کے شہر پانی پت میں، اگست 1947 کو ہوئی۔ تقسیم کے بعد ان کا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا اور کھانے وال میں مقیم ہوا، جو آج پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم یہیں پر کی۔ بعد اذیں ان کا خاندان کبیروالا منتقل ہوا۔ 1972 میں کوثر کراچی کو اپنا قیام گاہ کیا۔ کراچی میں کوثر نے کئی اخباروں سے منسلک رہے، پھر پاکستان ٹیلی ویژن میں ملازمت کی۔ چند سال پہلے ان کی وظیفہ یابی ہوئی۔[4]

ادبی سفر

ترمیم

کوثر سلیم نے اپنا ادبی سفر کبیروالا سے شروع کیا۔ یہاں پر انھوں نے کامیابی دیکھی۔ کئی مشاعروں میں شرکت کی، پھر کراچی کا رخ کیا۔ وہاں پر انھوں نے اخباروں کے لیے قطعات لکھا کرتے تھے۔ اپنے پانچ مجموعہ کلام مکمل کیے۔ اور شہرت ملی تو ایک غزل سے : میں خیال ہوں کسی اور کا “۔ اس غزل کو کئی گلوکاروں اور غزل کاروں نے گایا۔ یہ غزل اتنی مشہور ہوئی کہ 1980سے لے کر آج تک گائی جا رہی ہے۔[5] سلیم کوثر نے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور مشاعرے پڑھے، ان ممالک میں دوحہ، ریاستہائے متحدہ امریکا, برطانیہ, کیناڈا، ڈینمارک، مشرق وسطی اور بھارت شامل ہیں۔[4]

؛ مصنف لکھتا ہے

"دنیا کے اعتبار سے وہ امیر نہیں ہے مگر اس کے پاس ادب کا کافی سرمایہ ہے جس سے عوام بہت خوش ہوگی۔

پیار کرنے کے لیے گیت سنانے کے لیے
اک خزانہ ہے میرے پاس لُٹانے کے لیے

تصانیف

ترمیم
  • محبت اِک شجر ہے - 1994 [1][4]
  • خالی ہاتھوں میں ارض و سماء - 1980 [1][4]
  • یہ چراغ ہے تو جلا رہے - 1987 [1][4]
  • ذرا موسم بدلنے دو - 1991 [1][4]
  • دنیا مری آرزو سے کم ہے - 2007 [1]

ایوارڈ

ترمیم

23 مارچ 2015 کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی حاصل کیا

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث "Saleem Kausar-Publications"۔ Bio-Bibliography.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اپریل 2013 
  2. "ادارۂ فکر نو کراچی کی تشکیل نو-Established Literay Org."۔ Daily Jasarat.com۔ 2013-01-20۔ 29 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2013 
  3. "MQM Connecticut Chapter Host an Evening with Famous Urdu Poet Saleem Kausar"۔ Old.MQM USA.com۔ 2011-12-11۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2013 
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج "I have a treasure of love and song — Saleem Kausar, By Naseer Ahmad"۔ Daily Dawn۔ 2008-05-15۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2013 
  5. "Welcome To The Islamic Center Of The North East Valley"۔ Islamic Center.com۔ 2013-01-27۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 اپریل 2013 

بیرونی روابط

ترمیم