سمیرا اعوان ملک
19 دسمبر 1963 کو پیدا ہوئیں۔ نواب آف کالا باغ (گورنر امیر محمد خان) کی پوتی اور ملک طاہر سرفراز اعوان کی زوجہ ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
سیاست
ترمیمق لیگ میں شمولیت اختیار کی اور سیاست کا آغاز 2002 ء کے عام انتخابات میں این اے 69، خوشاب-1 (موجودہ این اے 93، خوشاب-1) سے کیا۔ 2002ء، 2008ء اور 2013ء کے تینوں انتخابات میں اپنے دیور ملک عمر اسلم اعوانکے مدِمقابل جیت حاصل کی۔ نواز شریف کی پاکستان واپسی پر ق لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئیں (اور ان کے سیاسی حریف ملک عمر اسلم اعوان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے)۔ 2018 میں نااہلیت ختم ہو جانے کیبعد چوتھی بار ملک عمر اسلم اعوان کی مدِ مقابل امیدوار بنیں۔
عہدے
ترمیمستمبر 2004ء میں شوکت عزیز کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے سیاحت بنیں۔ وفاقی وزیر برائے خواتین و امورنوجوانان رہ چکی ہیں۔
نااہلی
ترمیم2013ء کے انتخابات کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے بی اے کی جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا۔جس کے بعد 2014ء میں اسی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں اپنے صاحبزادے ملک عزیر خان کو چوتھی بار ملک عمر اسلم اعوان کیخلاف کامیاب کرایا۔
25 جولائی 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے لیے دی گئی اضافی مدت میں سمیرا ملک کو سپریم کورٹ نے 9 جون 2018ء میں نظرِثانی درخواست کی مکمل سماعت کیبعد چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈگری پر لگی تصویر اصلی قرار دیتے ہوئے انھیں اہل جبکہ اپنا سابقہ فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
عزیز و اقارب
ترمیمبیٹا: ملک عزیر خان
خاوند: ملک طاہر سرفراز اعوان
دیور: ملک عمر اسلم اعوان
ووٹ کی تعداد
ترمیمووٹ | سال |
---|---|
71,925 | 2002 |
61,076 | 2008 |
119,193 | 2013 |