سمیرہ عزیز
سمیرہ عزیز ایک سعودی ذرائع ابلاغ سے جڑی ہوئی شخصیت، صحافیہ، فلمی ہدایت کار اور ناول نگار ہے۔ وہ جدہ میں قیام پزیر سعودی شہری ہے۔ وہ ثنا سولکر پروڈکشن کی مالک ہے جو بالی وڈ اور بھارت کا پہلا پروڈکشن ہاؤز ہے۔ وہ ریڈیو پر مرحبا ویتھ سمیرہ عزیز نام کے ایک ہفتہ وار شو کو پیش کرتی ہے جو ایشین ریڈیو لائیو، مملکت متحدہ سے نشر ہوتا ہے۔ وہ سعودی گزٹ میں سینئر بین الاقوامی صحافیہ کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ موجودہ طور پر وہ ایشین انفارمیشن ایجنسی (اے آئی اے) کی صدر ہیں، جو ایک عالمگیر خبروں کی خدمت ہے۔ وہ سماجی، تارکین وطن، جانوروں سے متعلق اور خواتین سے متعلق قومی اور بین الاقوامی فورموں سے مخاطب ہو چکی ہیں۔ وہ سعودی عرب میں پہلی اردو ناول نگار کے طور پر شہرت رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انسانیت دوست کاموں میں بھی پیش پیش رہتی ہیں۔[1]
سمیرہ عزیز | |
---|---|
مقامی نام | سمیرۃ عزیز |
پیدائش | الخبر، سعودی عرب | جون 24, 1979
زبان | عربی، انگریزی اور اردو |
قومیت | سعودی عرب |
اصناف | اردو ناول نگاری (پہلی سعودی خاتون)، مرحبا ویتھ سمیرہ عزیز (ریڈیو پروگرام)، ثنا سولکر پروڈکشن (بالی وڈ پروڈکشن ہاؤز)، ایشین انفارمیشن ایجنسی اور سعودی گزٹ سے وابستگی۔ |