سنان بن ابی سنان رضی اللہ عنہ غزوہ بدر میں شریک صحابی رسول تھے۔ تقریباً تمام غزوات میں شرکت کی ۔

سنان بن ابوسنان
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 607ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 652ء (44–45 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد وہب بن محصن   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوۂ بدر ،  غزوہ خندق ،  غزوہ احد   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

نام و نسب

ترمیم

سنان نام سلسلہ نسب یہ ہے، سنان بن ابی سنان بن محصن بن حرثان بن قیس بن لبد بن غنم بن دودان بن اسد بن خزیمہ۔

اسلام و ہجرت

ترمیم

زمانہ اسلام و ہجرت متعین نہیں، غالباً اپنے والد ابو سنان کے ساتھ اسلام لائے ہوں گے اور ان ہی کے ساتھ ہجرت کی ہوگی۔

غزوات

ترمیم

غزوہ بدر،غزوہ احد، و غزوہ خندق وغیرہ تمام لڑائیوں میں آنحضرت کے ہمرکاب رہے،[1] پھر میں غزوۂ تبوک میں شریک ہوئے اور بیعت رضوان میں جب آنحضرت نے موت کی بیعت لینی شروع کی تو سنانؓ نے بھی ہاتھ بڑھایا، آنحضرت نے پوچھا کس چیز پر بیعت کرتے ہو، عرض کیا کہ جو آپ کے دل میں ہے۔ ،[2]ابن عبد البر نے یہ واقعہ ابو سنان کی طرف منسوب کیا ہے،جو صحیح نہیں ہے، کیوں کہ ابی سنان بیعت رضوان کے قبل بنو قریظہ میں وفات پا چکے تھے)۔

وفات

ترمیم

حضرت سنان بن ابی سنان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے 32ھ میں وفات پائی۔[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ابن سعد،جلد3،ق1:66
  2. استیعاب:2/707
  3. اسد الغابہ جلد1 صفحہ 986حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور