سندیپ جیوتی (پیدائش: 14 دسمبر 1973ء) ایک بھارتی نژاد کینیڈین کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] جیوتی کی پیدائش شملہ ، انڈیا میں ہوئی تھی اور جب وہ 14سال کا تھا تو کینیڈا ہجرت کر گیا تھا۔ کینیڈا پہنچنے پر سندیپ نے مسی ساگا، اونٹاریو میں مسیساگا ریمبلرز کرکٹ کلب [2] میں شمولیت اختیار کی۔ یہاں اس نے اپنی کرکٹ سیکھی اور فی الحال وہ کلب کے لیے کھیل رہا ہے جہاں وہ کوچنگ بھی کرتا ہے۔ سندیپ نے 2002ء میں کینیڈین نیشنل کرکٹ ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا جب اس نے جمیکا میں ریڈ سٹرائپ باؤل میں حصہ لیا۔ سندیپ ایک اوپننگ بلے باز اور دائیں ہاتھ کا آف بریک بولر ہے۔ کینیڈا کے لیے ان کا سب سے زیادہ بیٹنگ سکور 117 ہے۔

سندیپ جیوتی
ذاتی معلومات
پیدائش (1973-12-14) 14 دسمبر 1973 (عمر 50 برس)
شملہ، بھارت
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 39)21 اگست 2006  بمقابلہ  برمودا
آخری ایک روزہ18 فروری 2010  بمقابلہ  افغانستان
پہلا ٹی20 (کیپ 21)12 اکتوبر 2008  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی2013 اکتوبر 2008  بمقابلہ  زمبابوے
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ
میچ - 14
رنز بنائے - 264
بیٹنگ اوسط - 22.00
100s/50s - 1/-
ٹاپ اسکور - 117
گیندیں کرائیں - 120
وکٹ - 1
بولنگ اوسط - 90.00
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - n/a
بہترین بولنگ - 1/26
کیچ/سٹمپ -/- 4/-
ماخذ: کرک انفو، 29 اپریل 2020

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Sandeep Jyoti"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2020 
  2. "Mississauga Ramblers website"۔ 23 نومبر 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2022