سونو سود
سونو سود (انگریزی: Sonu Sood) (پیدائش 30 جولائی، 1973ء) ایک بھارت کے فلم ادا کار ہیں۔ انھوں نے فلم سازی، اشتہارات اور فیشن شوز میں ماڈلنگ اور انسانی ہمدردی اور بھلائی کے کئی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انھوں نے زیادہ تر ہندی، تیلگو اور تمل فلموں میں کام کیا۔ وہ اکثر منفی کردار یا ویلن کے رول میں فلموں میں نظر آتے رہے ہیں جب کہ حقیقی زندگی میں انھوں نے کافی مثبت اور رفاہ عام کے کام کیے ہیں، جس کی کافی شہرت ہوئی ہے۔
سونو سود | |
---|---|
(ہندی میں: सोनू सूदkung fu yoga)،(انگریزی میں: Sonu Sood) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 30 جولائی 1976ء (48 سال)[1] پنجاب |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار ، ماڈل ، فلم ساز |
پیشہ ورانہ زبان | تمل ، تیلگو ، ہندی |
اعزازات | |
نندی اعزازات فلم فیئر اعزاز جنوبی |
|
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سونو سود نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’آدھی رات کو بہت ساری کالز کے بعد اگر آپ ضرورت مندوں کے لیے بستر ،کچھ لوگوں کے لیے آکسیجن کا بندوبست کرپاتے ہیں اور ان کی جانیں بچا پاتے ہیں تو قسم سے … یہ 100 کروڑ والی فلم کا حصہ بننے سے لاکھوں گنا زیادہ اطمینان بخش ہوتا ہے ۔ ہم سو نہیں سکتے جب اسپتال کے باہر بستر کے لیے لوگوں کی لائنیں لگی ہوں‘‘۔[2]
انکسار
ترمیمبالی وڈ اداکار نے گذشتہ روز اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ کے باہر مریضوں اور ان کی فیملی کی درخواست پر ان سے ملاقات کی جس دوران ایک خاتون مداح نے سونو سود کو ہندو رسم کے تحت راکھی باندھی جس کی ویڈیو سماجی میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون راکھی باندھنے کے بعد روایتی طور پر آشیرباد لینے کے لیے اداکار کے پیر چھونے کی کوشش کرتی ہیں جسے سونو نے فوری طور پر روک دیا۔ وہ اپنے کارناموں کو غیر معمولی قرار دینے یا غیر ضروری لوگوں سے واہ واہی کے خلاف ہیں۔[3]
وزیر اعظم کا اصح امیدوار گرداننا
ترمیمبالی وڈ ادا کارہ ہما قریشی نے اداکار سونو سود کو بھارتی وزیر اعظم کے طور پر دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور یہ کہا کہ اگر وہ انتخاب میں کھڑے ہوں تو سب انھیں ووٹ دیں گے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://aninews.in/news/entertainment/bollywood/sonu-sood-reveals-inspiration-behind-action-thriller-fateh20230728193829/
- ↑ "ضرورت مند کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے بہتر : سونو سود"۔ 2021-06-02 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-06-02
- ↑ سونو سود کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے
- ↑ ہماقریشی سونو سود کو بھارت کا وزیر اعظم دیکھنے کی خواہش مند