سوچیتا تریویدی
سوچیتا تریویدی (انگریزی: Suchita Trivedi) [1][2] ایک بھارتی اداکارہ ہے جو ہندی اور گجراتی فلموں میں اپنے کام سے مشہور ہوئی ہے۔ وہ سب سے زیادہ میناکشی ٹھکر کے طور پر اسٹار پلس پر ٹی وی سیریل با بہو اور بے بی میں پردے پر پیش کشی کے لیے شہرت رکھتی ہیں۔ اس اداکاری کے لیے اسے انڈین ٹیلی ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹریس ان کامیک رول دو مرتبہ ملا اور دو مرتبہ نامزد کی گئی۔
سوچیتا تریویدی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
20 ستمبر 1976
رہائش | ممبئی، مہاراشٹر، بھارت |
قومیت | بھارتی |
نسل | گجراتی |
مذہب | ہندو مت |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
شخصی زندگی
ترمیمسوچیتا انیل آئی تریویدی اور گیتا تریویدی کے یہاں ممبئی، مہاراشٹر (اس وقت بمبئی میں 20 ستمبر 1976ء) میں پیدا ہوئیں۔
کریئر
ترمیمتریویدی نے اپنی اداکاری کا آغاز ایک کم عمر اداکارہ کے طور پر 1983ء کی بالی وڈ فلم وہ سات دن سے کیا جس میں انیل کپور، نصیرالدین شاہ اور پدمنی کولہاپورے اہم کردار نبھا رہے تھے۔
اس نے زیادہ تر بھارتی ٹیلی ہندی ویژن پر کام کیا۔ شہرت کی ایک اہم وجہ میناکشی ٹھکر نام کے مزاحیہ کردار کی ہیاٹس آف پروڈکشن کی سوپر ہٹ ٹی وی سیریز با بہو اور بے بی میں ادائیگی ہے جو اسٹار پلس ہندی چیانل پر 2005ء سے 2010ء کے بیچ دکھایا گیا۔
فلمی منظرنامہ
ترمیمفلمیں
ترمیم- 1983ء – وہ سات دن (آغاز؛ کم سن فنکار)
- 1997ء – ...جَیتے (مختصر ٹی وی فلم)
- 2000ء – مشن کشمیر – ڈاکٹر اختر کی بیوی
- 2006ء – او رے منوا (مائی ہارٹ)
- 2008ء – فراق
- 2015ء – کچھ کچھ لوچا ہے – کوکیلا پٹیل
ٹیلی ویژن
ترمیمسال | شو | کردار | چیانل | نوٹس |
---|---|---|---|---|
1995–1998 | سیلاب | زی ٹی وی | ||
کیمپس | زی ٹی وی | نامعلوم | ||
1999–2002 | ایک محل ہو سپنوں کا | مینو | سونی ٹی وی | معاون کردار |
2001 | چندن کا پالنہ ریشم کی ڈوری | بینیتا بھیمانی | زی ٹی وی | معاون کردار |
2003 | کھچڑی | میوراکشی ("میکسی") | اسٹار پلس | ایک ایپی سوڈ (ایپی سوڈ 38) |
2004–2005 | کہانی گھر گھر کی | شلپا اگروال | اسٹار پلس | معاون کردار |
2005–2010 | پا بہو اور بے بی | میناکشی ٹھکر | اسٹار پلس | سرکردہ کردار فاتح—انڈین ٹیلی ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹریس ان کامیک رول (2006, 2008) نامزد—انڈین ٹیلی ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹریس ان کامیک رول (2007, 2009) |
2008 | ایک پیاکٹ امید | کنچن | این ڈی ٹی وی ایمیجن | معاون کردار |
2009 | کامیڈی سرکس | نرس مایا کھورگل | سونی ٹی وی | کھڑی کھڑی مزاحیہ اداکارہ (کچھ ایپی سوڈ) |
2010–2011 | دل سے دیا وچن | سوناکشی کرماکر | زی ٹی وی | معاون کردار |
2012 | ایک دوسرے سے کرتے ہیں پیار ہم | سینیوکتا مجمدار | اسٹار پلس | سرکردہ کردار |
2013 | ساوتری | مہارانی | لائف اوکے | معاون کردار |
2013–2014 | بھا سے بھدے | سشما بھدے | زی ٹی وی | سرکردہ کردار |
2015–2017 | میرے انگنے میں | کوشلیا سریواستو | اسٹار پلس | معاون کردار |
2018 | عشق میں مرجاواں | روما | کلرز | معاون کردار |
اسٹیج
ترمیم- 2005 – ایشور نی ایکسچینج آفر (گجراتی اسٹیج ڈراما)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Chatters Few Matters with Suchita Trivedi۔ YouTube۔ 1 اکتوبر 2012۔ مؤرشف من الأصل في 2018-12-25۔ اطلع عليه بتاريخ 2017-04-15
- ↑ "Sucita Trivedi at Times of India"۔ indiatimes.com۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2017