سوہاوہ چکوال روڈ
سوہاوہ چکوال روڈ (انگریزی: Sohawa-Chakwal Road) جو مقامی طور پر سوہاوہ چکوال روڈ کے نام سے مشہور ہے، محکمہ شاہرات پنجاب کے زیر انتظام سڑک ہے جو جی ٹی روڈ سوہاوہ کو چکوال سے براستہ کونتریلہ اور ملہال مغلاں سے ملاتی ہے۔ یہ سڑک تحصیل سوہاوہ، تحصیل گوجر خان اور ضلع چکوال کو آپس میں ملاتی ہے۔ مشرقی ٹرمینس سوہاوہ میں N-5 نیشنل ہائی وے (چکوال چوک) پر ختم ہوتا ہے جبکہ مغربی ٹرمینس چکوال کے تحصیل چوک پر تلہ گنگ چکوال روڈ، مندرہ چکوال روڈ اور چکوال جہلم روڈ پر ختم ہوتا ہے۔
سوہاوہ – چکوال روڈ | |
---|---|
سوہاوہ – چکوال روڈ | |
Route information | |
Maintained by محکمہ شاہرات پنجاب | |
Length | 70 کلومیٹر (40 میل) |
Major junctions | |
From | جی ٹی روڈ قومی شاہراہ 5 سوہاوہ |
To | تحصیل چوک ، چکوال |
Location | |
Country | پاکستان |
Towns | کونتریلہ، ملہال مغلاں |
Highway system | |
تاریخ
ترمیمسڑک کو دوہری کیریج وے میں تبدیل کرنے کے لیے 6 ستمبر 2012ء کو سڑک کی تعمیر نو کا آغاز ہوا۔ تعمیر 2014ء میں مکمل ہونا تھی، لیکن اپریل 2015ء میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔
دیگر معلومات
ترمیم- سڑک کی طوالت: 70 کلومیٹر
- 2 رویہ
- سپیڈ :بڑی گاڑیوں کے لیے کم سے کم 80 کلومیٹر/فی گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر/فی گھنٹہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے 120 کلومیٹر/فی گھنٹہ۔