سپتا پوری
ہندو مت کے سات مقدس ترین مقامات ایودھیا، متھرا، ہردوار، وارانسی (بنارس، کاشی)، کانچی پورم، اوجین (آوانتی) اور دوارکا کو سپتا پوری کہا جاتا ہے۔[1][2] سپتا کا مطلب سات اور پور قصبے کو کہتے ہیں یعنی سات قصبے ، لیکن اصطلاحاً اس سے مراد یہی سات مقامات ہیں جہاں ہندو یاترا کے لیے جاتے ہیں، اس یاترا کو تیرتھ یاترا کہا جاتا ہے۔ تیرتھ سنسکرت کا لفظ ہے جس کے معنی تمام گناہوں سے پاک ہونے اور حصول اخروی نجات کے ہیں۔
تاریخ
ترمیمسپتا پوری مقامات وہ ہیں جہاں مختلف مذہبی و روحانی ہستیوں نے جنم لیا اور دیوتا اوتار کے روپ میں ظاہر ہوئے جیسے ایودھیا رام کی جنم بھومی ہے۔ مہابھارت کے مطابق کرشن جب متھرا سے نکلے تو سو برس دوارکا میں قیام کیا اور پھر وہیں سے سورگ واپس چلے گئے۔ جبکہ متھرا میں کرشن دیوتا کے بچپن اور لڑکپن کے یادگاریں ہیں۔ ہردوار میں شیو اور وشنو کے مقدس مقامات ہونے کے علاوہ ہردوار کو اترکھنڈ کا دروازہ بھی کہا جاتا ہے جہاں مقدس گنگا پہاڑوں سے اتر کر میدانی علاقے میں داخل ہوتی ہے۔ بنارس ان سب میں مقدس ترین ہے اور شیو کا پسندیدہ شہر ہے، اس لیے اسے شیو کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ بنارس کے بارے میں یہ پختہ عقیدہ ہے کہ یہ شہر نجات ہے اور یہاں مرنے والا جنت میں جاتا ہے۔ ہندو مذہب کے مطابق زندگی میں ایک مرتبہ بنارس کی زیارت کرنا ضروری ہے۔ یہ تمام مقامات اپنے شاندار میلوں کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔ اجین اور ہردوار میں کمبھ میلہ ہر بارہ سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ کانچی پورم میں کامکشی دیوی کا شادی کا میلہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ دوارکا میں کرشن جی کا جنم دن عموما اگست میں منایا جاتا ہے۔[1][2]
ساتوں مقدس شہر سڑک اور ریلوے کے ذریعے پورے ہندوستان سے قابل رسائی ہیں۔ ہوائی سفر کی سہولت بھی میسر ہے۔ ہر سال لاکھوں یاتری ان کی زیارت کو آتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ Sunita Pant Bansal (2008)۔ Hindu Pilgrimage۔ Teertha۔ Pustak Mahal۔ صفحہ: 6–9 & 34–35۔ ISBN 9788122309973۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2009
- ^ ا ب Kenneth W Morgan، D S Sarma (1987)۔ The Religion of the Hindus۔ Sacred Pilgrimage Places۔ Motilal Banarsidass Publ۔ صفحہ: 188–191۔ ISBN 9788120803879۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2009