سکون بخش ورزش (انگریزی: Cooling down)، جسے انگریزی میں کولنگ ڈاؤن، لِمبرِنگ ڈاؤن یا وارمِنگ ڈاؤن کہا جاتا ہے، ایک آسان طرز کی ورزش ہے، جو کافی شدت پر مبنی ورزش کے بعد کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد جسم کو رفتہ رفتہ آرام کے یا تقریبًا آرام دہ موقف پر بحال کرنا ہے۔ اصل ورزش کی شدت کی مناسبت سے سکون بخش ورزش میں آہستہ جاگنگ یا چہل قدمی شامل ہو سکتی ہے۔ اگر اصل ورزش کم شدت والی ہو تو پھیلاؤ سے کام لیا جاتا ہے۔ سکون بخش ورزش سے دل کی دھڑکن کو اپنی سکون بخش رفتار پر بہ حال ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ واقعاتی طور پر سکون بخش ورزش سر چکرانے کو کم کر سکتی ہے جو پیشہ ور یا سنجیدہ کھلاڑی اور سُر کے مظاہرین تھکاوٹ بھرے کام کے بعد محسوس کر سکتے ہیں۔ [1]

رچمنڈ برج پر لوگ سکون بخش ورزش کرتے ہوئے، جو عمومًا پانی میں پاؤں ہلانے تک ہی محدود ہے۔

سکون بخش ورزش کے بعد کا کھانا ترمیم

سکون بخش ورزش کے بعد چند غذائیں ہیں جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے کافی راحت ملتی ہے۔ اس میں سر فہرست تربوز ہے جو بہ طور خاص موسم گرما میں کثرت سے دستیاب ہوتا ہے۔ تربوز جسم کی بڑھی ہوئی گرمی کی تپش کو سابقہ حرارت پر بحال کرنے میں معاون ہے۔ اسی طرح سے کھیرا بھی کافی معاون ہوتا ہے۔ یہ پانی سے بھرا ہے اور صحت اور فرحت کا خزانہ ہے۔ کچھ مرچی والی غذائیں بھی ایسے موقع پر کافی فائدہ بخش ہوتی ہیں۔ لیموں بھی جسم کے اندر سے خارج پسینے سے بگڑنے والے پانی کے عدم توازن کو دور کرتا ہے۔ ہری پتی دار سبزیاں جو عام حالتوں مین کافی فائدہ بخش ہوتی ہیں، ایسے موقعوں پر بہت فائدہ پہنچاتی ہیں۔ جھر بیر اور شہتوت اور اسی طرح سے دیگر بیر بھی جسم میں پھرتی اور سابقہ فرحت کے بہ حال کرنے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ تاہم اگر یہ سب نہ بھی دست یاب ہوں، تو قدرت کا انمول خزانہ پانی بہت فائدے بخش ہے۔ مگر یہ اصول عام حرارت والے پانی سے متعلق ہے۔ برف اور ٹھنڈا پانی ایسے موقعوں پر زیادہ فائدے مند نہیں ہوتا۔[2]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Olav Olsen، Mona Sjøhaug، Mireille Van Beekvelt، Paul Jarle Mork (2012)۔ "The Effect of Warm-Up and Cool-Down Exercise on Delayed Onset Muscle Soreness in the Quadriceps Muscle: a Randomized Controlled Trial"۔ Journal of Human Kinetics۔ 35: 59–68۔ PMC 3588693 ۔ PMID 23486850۔ doi:10.2478/v10078-012-0079-4 
  2. "What to eat and drink during heatwaves to cool down"۔ 28 اکتوبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2019