کھیرا
کھیرا ایک مفید سبزی ہے۔ اس کے پودے کے خاندان کا حیاتیاتی نام Cucumis sativus ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں۔ جن کا رنگ عموماً سبز ہوتا ہے۔ اس کا آبائی وطن ہندوستان ہے۔ یہ مغربی ایشیا میں بھی تین ہزار سال سے زیادہ عرصہ سے کاشت کیا جا رہا ہے۔ فرانس تک یہ نویں صدی اور برطانیہ تک چودھویں صدی عیسوی تک پہنچا۔ کھیرے میں کیلشیم، فولاد، زنک، میگنیشیم، وٹامنز سی، بی 1، بی 2، بی 3، بی 5، بی 6 اور فولک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔
فوائد
ترمیمہاضمہ درست کرنے کے ساتھ ساتھ سانس کی ناگوار بو دور کرنے کے لیے کھیرا مفید ثابت ہوتا ہے۔ چہرے کی تازگی اور شادابی کے لیے کھیرے کا رس چہرے پر لگایا جاتا ہے جس سے جلد پر قدرتی تازگی آتا ہے اور لکیروں میں کمی واقع ہوتی ہے، چوری کی جلد کا ڈھلکنا دور ہو سکتا ہے جو تازگی کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھیرے کے چھلکے میں قیمتی وٹامن نمکیات ہوتے ہیں اس لیے استعمال کرنا چاہیے۔ جگری گرمی سے تحفظ کے لیے کھیرے کا ایک گلاس جوس مفید بتایا جاتا ہے۔ کھیرے کے مستقل استعمال سے پٹھوں، عضلات اور جسم کے کھنچاؤ کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
پیداوار
ترمیمچوٹی کے دس کھیرا پیداکار 2010 | ||||
---|---|---|---|---|
ملک | پیداوار (ٹن) | |||
چین | 40,709,556 | |||
ایران | 1,811,630 | |||
ترکیہ | 1,739,190 | |||
روس | 1,161,870 | |||
ریاستہائے متحدہ | 883,360 | |||
یوکرین | 860,100 | |||
ہسپانیہ | 682,900 | |||
مصر | 631,408 | |||
جاپان | 587,800 | |||
انڈونیشیا | 547,141 | |||
دنیا | 57,559,836 | |||
ماخذ: ادارہ برائے خوراک و زراعت[1] |
نگار خانہ
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Major Food And Agricultural Commodities And Producers – Countries By Commodity"۔ Fao.org۔ 19 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2012