سید احمد پاشا قادری ، ایک ہندوستانی سیاست دان ہیں۔ [1] وہ اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے رکن ہیں۔ قادری سلطان صلاح الدین اویسی کے قابل اعتماد اور قریبی دوست تھے۔ قادری نے 2004ء میں چارمینار سے کامیابی حاصل کی اور 2009ء، 2014ء اور 2018ء کے اسمبلی انتخابات میں اسے برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ قادری اے آئی ایم آئی ایم کے جنرل سکریٹری ہیں۔

سید احمد پاشا قادری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1954ء (عمر 69–70 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

تنازع

ترمیم

2013ء میں مہاتما گاندھی کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ [2] انھوں نے کہا کہ "نظاموں نے حیدرآباد میں ریاستی اسمبلی کی عمارت بنوائی، لیکن دیکھیں کیا ہوا ہے، انھوں نے وہاں مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب کیا ہے۔ اسے کس نے بنایا اور کس نے نصب کیا ہے"۔ انھوں نے کہا کہ "ہم نے ہندوستان میں تمام اہم ڈھانچے بنائے ہیں، آپ نے کیا کیا؟، ہم نے لال قلعہ، تاج محل، قطب مینار، مکہ مسجد اور چارمینار تعمیر کیا، آپ نے ہندوستان میں کیا تعمیر کیا ہے؟" [3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Case against MIM MLA Pasha Quadri | Hyderabad News - Times of India" 
  2. "Complaint Against MIM MLA for Remarks on Gandhi's Statue"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2020 
  3. "MIM leader in trouble over remarks on Mahatma Gandhi"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2020