سید قطب علی شاہ
پیر سید قطب علی شاہ بخاری علاقہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل کی روحانی شخصیت ہیں جن کی وجہ سے پیر محل کو پیر محل کہا جاتاہے۔
| ||||
---|---|---|---|---|
معلومات شخصیت | ||||
رہائش | سندھلیانوالی، برطانوی ہند، (موجودہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب، پاکستان) |
|||
عملی زندگی | ||||
دور | 1849ء— 1927ء | |||
وجۂ شہرت | سلسلہ قادریہ شیخ عبد القادر جیلانی | |||
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمقطب الاقطاب پیر سید قطب علی شاہ بخاری21 شوال 1265ھ بمطابق 9 ستمبر 1849ءاور25 بھادوں 1906 بکرمی کوپیر محل کے علاقہ سندھلیانوالی کے قریپ چاہ دلیل والہ میں پیدا ہوئے جو اب کھنڈر بن چکا ہے آپ کے والد اس کنواں پر رہائش پزیر تھے۔
لقب
ترمیمان کا لقب پیر محلوی اور قطب عالم ہے،
سلسلہ نسب
ترمیمآپ کے والد کا نام سید امام شاہ تھا آپ کا نسب سترہ (17) واسطوں سے مخدوم جہانیاں جہاں گشت اور پینتیس(35) واسطوں سے سید شہداء سیدنا امام حسین سے جا ملتا ہے ابھی سن بلوغت کو نہ پہنچے کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا، والد صاحب کے انتقال کے بعد بھائی سید شاہنواز نے بہت خیال رکھا۔
تعلیم و تربیت
ترمیمابتدائی تعلیم کا آغاز مسجد سے ہوا ناظرہ قرآن بہت چھوٹی عمر میں پڑھ لیا اس کے بعد کریما تک تعلیم زیادہ خیال ہے پیر کرم شاہ سے پڑھی جو غلام مرتضی شاہ کے والد تھے۔آپ کا بچپن مروجہ تعلیم حاصل کرنے زہد و تقوی کو اپنا نے قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت کرنے، عبادت و ریاضت کی حقیقت کو پانے، فرائض و واجبات، سنن و نوافل میں مسلسل مصروف رہنے اور تہجد کا خاص کر اہتمام فرمانے میں گذرا جو بعد ازاں آخری دم تک جاری و ساری رہا۔
ازدواجی زندگی
ترمیمجوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی پہلی شادی چاہ پیپل والا پر ہوئی جو سید سردار شاہ کی ہمشیرہ سیدہ ناظم خاتون عرف اداموئی مائی سے ہوئی جو بڑی پارسا خاتون تھیں
سیرت
ترمیمپیر سید قطب علی شاہ بخاری نے ساری زندگی لوگوں کو انسانیت کی بھلائی اور محبت کا درس دیاعلاقہ میں اسلام کی ترویج کے لیے ان کی خدمات گراں قدر ہیں[1]
تالیفات
ترمیمپیر سید قطب علی شاہ مصنف
- شوائظ البرکات۔
- اسرار المعرفت۔
- مناظرہ ہیر و قاضی
- انوار قدسیہ فی رد رموز بدیعہ
- باغ فدک
- رسالہ رد شیعہ بقول امامیہ
- فہرست نہج البلاغہ
- امداد الہیہ
- الہامات الہیہ
- رسالہ حیات النبی وغیرہم ایک درجن سے زائد کتب کے مصنف ہیں
وفات
ترمیم26 جمادی الثانی 1346ھ بمطابق 22 دسمبر 1927ء بمطابق 8 پوہ 1984ء بکرمی کو وفات پائی۔[2]
مزار
ترمیمسید قطب علی شاہ بخاری پیر محلوی کامزار شریف ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ سندھلیانوالی میں واقع ہے عرس مبارک انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.suchkasath.com/?p=4819[مردہ ربط]
- ↑ لمعات قطب ،پیر محمد طاہر حسین قادری،صفحہ 62،بک کارنر جہلم
پیش نظر صفحہ اسلامی شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |
پیش نظر صفحہ تصوف سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |