سید میاں محمد
میاں محمد دیوبند بھارت کے مشہور خاندان “سادات رضویہ“ سے تعلق رکھتے تھے۔ 12 رجب المرجب 1321ھ مطابق 4 اکتوبر 1903ء میں دیوبند کے محلہ سرائے پیر زادگان میں آپ کی ولادت ہوئی۔
تحصیل علم
ترمیمابتدا میں آپ نے ضلع مظفر نگر کے ایک میں جی سے قرآن پاک پڑھا۔ اس کے بعد فارسی خلیل احمد نام کے ایک صاحب سے پڑھی،پھر آپ کے والد ماجد منظور احمد نے آپکو دارالعلوم دیوبند کے درجہ فارسی میں داخل کروادیا۔ یہ 1331ھ کی بات ہے۔ اس وقت آپ کی عمر تقریبا 10 سال تھی۔ فارسی کی تکمیل کے بعد درجاتِ عربی میں داخل ہوئے اور اس وقت کے چوٹی کے اساتذہ کرام سے شرف تلمذ حاصل کیا۔انور شاہ کشمیری سے آپ نے دورہ حدیث پڑھا۔1343ھ مطابق 1925ء میں تعلیم مکمل کرکے دارالعلوم دیوبند سے فارغ ہوئے۔
درس و تدریس
ترمیمفراغت کے بعد آپ نے مدرسہ حنفیہ آراہ شاہ آباد صوبہ بہار میں درس و تدریس اختیار کی اور تقریبا ساڑھے تین سال وہاں قیام فرمایا۔ اس کے بعد آپ مراد آباد تشریف لے آئے اور یہاں آپ جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی سے منسوب ہو گئے اور اعلیٰ درجہ کی کتابیں پڑھاتے رہے۔
تحریک آزادی ہند
ترمیم1929ء میں تحریک آزادی ہند میں حصہ لینا شروع کیا اور متعدد بار قیدو بند کی صعوبتوں سے دوچار ہوئے۔1945ء میں ناظم جمیعت علمائے ہند کی حیثیت سے دہلی میں مستقل قیام فرمایا۔
دوبارہ درس و تدریس سے وابستگی
ترمیم1963ء میں جمیعت علمائے ہند کی نظامت سے دستبردار ہوکر مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ دہلی میں درسِ حدیث کے لیے مامور ہوئے اور آخر عمر تک مدرسہ میں شیخ الحدیث اور صدر مفتی کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔
وفات
ترمیم16 شوال، 1395ھ مطابق اکتوبر 1975ءبروز بدھ آپ نے وفات پائی۔
پسماندگان
ترمیمآپ نے اپنے پسماندگان میں چار لڑکے
- مولانا حامد میاں
- خالد میاں
- ساجد میاں
- شاہد میاں
اور تین لڑکیاں چھوڑیں
- شاگردوں میں مفتی محمود سب سے ممتاز اور مشہور ہیں۔
آپ کی تصنیفات
ترمیممختلف موضوعات پر لکھی ہوئی تقریبا 90 کتابیں آپ کی علمی یادگار ہیں ان میں سے بعض کتابیں درس میں شامل ہیں اور بعض کو تاریخی مراجع کی حیثیت حاصل ہے۔ چند مشہور کتابوں کے نام درج ذیل ہیں۔
- علمائے ہند کا شاندار ماضی (چار حصے)
- علمائے حق اور ان کے مجاہدانہ کارنامے (دو حصے)
- جمیعت علمائے ہند کیا ہے (دو حصے)
- سیرت مبارکہ
- صالح جمہوریت اور تعمیرِ جمہوریت
- عہد زریں (دو جلدیں)
- نور الاصباح شرح نور الایضاح (اردو)
- جمہوریت اپنے آئینے میں
- مشکوٰۃ الآثار و مصباح الابرار
- اسلام اور انسان کی حفاظت و عزت
- ہماری اور ہمارے وطن کی حیثیت اور تکِ وطن کا شرعی حکم
- دینِ کامل
- حیاتِ مسلم
- چاند تارے اور آسمان
- آنے والے انقلاب کی تصویر
- خطر ناک نعرے اور جمیعت علمائے ہند کا صراط مستقیم
- تحریکِ شیخ الہند
- حیات شیخ الاسلام
- اسیرانِ مالٹا
- مختصر تذکرہ خدمات جمیعت علمائے ہند (چار حصے)
- ہندوستان شاہان مغلیہ کے عہد میں
- سیاسی و اقتصادی مسائل اور اسلامی تعلیمات و اشارات
- مسئلہ تعلیم اور طریقہ تعلیم (معلمین کے لیے)
بچوں کے لیے تصانیف
ترمیم- تاریخ اسلام (تین حصے)
- دینی تعلیم کے رسائل (بارہ حصے)
- روزہ و زکوٰۃ
- ہمارے پیغمبرﷺ