سید امیر علی شاہ جاموٹ
سید امیر علی شاہ جاموٹ ( 18 جنوری 1941ء - 2 اکتوبر 2023ء) ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو 2002ء سے مئی 2018ء تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔
سید امیر علی شاہ جاموٹ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 18 جنوری 1941ء |
تاریخ وفات | 2 اکتوبر 2023ء (82 سال) |
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی |
مناصب | |
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |
رکن سنہ 1 جون 2013 |
|
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔221 |
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمسید امیر علی شاہ جاموٹ 18 جنوری 1941ء کو مٹیاری، سندھ میں پیدا ہوئے۔ [1]
سیاسی کیریئر
ترمیمسید امیر علی شاہ جاموٹ 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ NA-221 (حیدرآباد-IV) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 44,899 ووٹ حاصل کیے اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے امیدوار سید شہاب الدین شاہ کو شکست دی۔ [2] وہ 2008 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 221 (حیدرآباد-کم-مٹیاری) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 102,737 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار حسینی شہاب الدین شاہ کو شکست دی۔ [3] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 221 (حیدرآباد-کم-مٹیاری) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 59,821 ووٹ حاصل کیے اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے امیدوار رجب علی کو شکست دی۔ [4]
وفات
ترمیمسید امیر علی شاہ جاموٹ 2 اکتوبر 2023ء کو حیدر آباد، سندھ میں انتقال کر گئے۔ انھیں ان کے آبائی گاؤں مٹیاری میں سپرد خاک کیا گیا۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Detail Information"۔ 11 July 2017۔ 11 جولائی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جولائی 2017
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 26 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 05 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 مئی 2018
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 01 فروری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2018
- ↑ Raiq Qureshi (2023-10-02)۔ "Former PPP MNA Syed Ameer Ali Shah Jamote passes away" (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اکتوبر 2023