سید کاظم شاہ نازک
سید کاظم شاہ نازک سرائیکی غزل، نظم، قصیدہ، نعت، دوہڑا کے شاعر اور پانچ کتابوں (دو غیر منقوط) کتابوں کے مصنف ہیں۔
سید کاظم شاہ نازک | ||
---|---|---|
ادیب | ||
پیدائشی نام | سید مرید کاظم حسین شاہ | |
قلمی نام | نازک | |
تخلص | نازک | |
ولادت | حسام شور کوٹ | |
ابتدا | ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان | |
اصناف ادب | شاعری | |
ذیلی اصناف | غزل، سرائیکی نظم قصیدہ نعت | |
ادبی تحریک | سنجوگ سرائیکی سنگت | |
تعداد تصانیف | 5 | |
تصنیف اول | ہتھ کیوں جوڑوں | |
تصنیف آخر | یازیب | |
معروف تصانیف | امڑی |
نام
ترمیمان کا پورا نام سید مرید کاظم حسین شاہ ہے والد کا نام سید فضل حسین شاہ ہے ادبی نام نازک سے شاعری کرتے ہیں۔
پیدائش
ترمیم14 دسمبر 1973ء میں موضع حسام ڈاکخانہ شور کوٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوئے۔
دنیاوی تعلیم
ترمیمدنیاوی تعلیم سے بالکل ناآشنا ہیں لیکن اللہ نے دل کی آنکھ ایسی کھولی کے پانچ کتابوں کے مصنف بن چکے ہیں۔
شاعری
ترمیمشاعری کا آغاز 2004ء ان کے استاد نصیر سرمد سائروی ہیں۔ادبیات اکیڈمی اسلام آباد نے امڑی کتاب پر انعام سے نوازا۔سنجوگ سرائیکی سنگت کے بانی اور منتظم ہیں