سیرت کپور
سیرت کپور (پیدائش 3 اپریل 1993ء) ایک بھارتی فلمی اداکارہ ، ماڈل ، کوریوگرافر اور ڈانسر ہیں۔ اس نے اپنے کیرئیر کا آغاز اسسٹنٹ کوریوگرافر کی حیثیت سے 2011ء کی رنبیر کپور کی فلم <i id="mwCw">راک اسٹار</i> سے کیا تھا ۔ انھوں نے 2014ء میں بطور اداکارہ ہندی فلم ضد میں معاون کردار ادا کیا اور پھر رن راجا رن ( تیلگو )فلم سے اپنے اداکاری کی شروعات کی تھی۔اس کے بعد کئی تیلگو فلموں میں نظر آئیں۔
سیرت کپور | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 3 اپریل 1993ء (31 سال)[1] ممباسہ |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، ماڈل ، کوریوگرافر |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمسیرت کپور 3 اپریل 1993ء کو ممبئی ، بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد مرحوم ونیت کپور ایک ہوٹل مالک تھے اور ان کی ماں، نینا سہوتا کپور ایئر بھارت میں ایک ائیر ہوسٹس ہیں۔ اس کے بڑے بھائی ورون کپور آسٹریلیا کے سڈنی ، نیشنل آرٹ اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ ایک فری لانس گرافک ڈیزائنر کے طور پر کام کرتے ہیں۔
سیرت کپور کی تعلیم ممبئی کے پودار انٹرنیشنل اسکول ، سانٹا کروز میں ہوئی تھی اور انھوں نے آر ڈی نیشنل کالج ، باندرا میں پری یونیورسٹی کا کورس مکمل کیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے ماس کمیونی کیشن میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری کے لیے داخلہ لیا ، لیکن اپنی اداکاری کے شیڈول کی وجہ سے تعلیم کو ادھورا چھوڑ دیا۔
اس وقت ، وہ اپنے ڈانس کیریئر کے عروج پر تھیں ، جس کی شروعات انھوں نے بالی ووڈ کوریوگرافر ایشلے لوبو ، دی ڈانس ورکس ، ممبئی کے لیے 16 سال کی عمر میں کی تھی۔ [2] سیرت کپور اکیڈمی میں کل وقتی ڈانس انسٹرکٹر تھے۔ اپنے سفر کے دوران ،سیرت کپور نے راک اسٹار فلم میں اسسٹنٹ کوریوگرافر کی حیثیت کام کیا۔
ماڈلنگ کی طرف راغب ہونے پر انھوں نے اپنے کزن کے دادا کے ادارہ ، روشن تنیجا اسکول آف ایکٹنگ میں بطور اداکار کی تربیت حاصل کی۔ [3] 2014 میں سیرت کپور نے رن راجا رن میں ڈیبیو کیا تھا۔
کیریئر
ترمیمسیرت کپور نے 2014 میں اعلان کیا تھا کہ وہ سوجیت سائن (ریڈی) کی ہدایت کاری میں اداکار شروآنند کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گی، یہ فلم رن راجا رن ایک تجارتی کامیاب تھی۔
2015 میں مدھو بی اور این وی پرساد نے ایکشن فلم ٹائیگر میں گنگا کا کردار ادا کرنے کے لیے انھیں سائن کیا ۔ وارانسی کے پس منظر میں بننے والی اس فلم میں سندیپ کشن اور راہول رویندرن نے بھی اداکاری کی تھی۔ ان کی اگلی ریلیز (2015) اشونت کمار سہدیو کے ذریعہ تیار کردہ ، شم شمات ہدایت کاری میں رومانٹک کامیڈی ، کولمبس ، میں سومتھ اشون کے ساتھ آئی تھی۔ نیرجا کے کردار میں سیرت کپور کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔
2017 میں، انھوں نے فلمراجو گاری گڑھی 2 میں اکنینی ناگ ارجن اور ٹچ چیسی چھڈو میں روی تیجا اوراوکا شنم میں الو سریش کے ساتھ کام کیا۔
سیرت کپور نے ویویل سمیت متعدد برانڈز اور مصنوعات کی تشہیر کی، [4] اینگولو کولون سپرے ، [5] دباکر بنرجی کے لیے اپولو ٹائر ، [6] مہندرا گسٹو اور[7] انٹیکس فرحان اختر کے ساتھ اشتہارات میں کام کیا۔[8]
دوسرے کام
ترمیماداکاری اور رقص کے علاوہ ،سیرت کپور 12 سال سے راجری اسکول آف میوزک کے تربیت یافتہ ہندوستانی کلاسیکل گلوکار ہیں۔
فلموں کی فہرست
ترمیم- بطور اداکار
سال | فلم | کردار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2014 | ضد | نینسی | ہندی | |
2014 | رن راجا رن | پریا | تیلگو | ہندی ڈب: رن راجا رن |
2015 | ٹائیگر | گنگا | تیلگو | ہندی ڈب: آخری وارننک |
2015 | کولمبس | نیرجا | تیلگو | ہندی ڈب: کولمبس |
2017 | راجو گاری گڑھی 2 | سوہنیسا | تیلگو | ہندی ڈب: سپر شیوا 3 |
2017 | اوکا شنم | سواتی | تیلگو | ہندی ڈب: شور ویر 2 |
2018 | ٹچ چیسی چھوڈو | دیویا | تیلگو | ہندی ڈب: پاور ان لمیٹڈ 2 |
- بطور اسسٹنٹ کوریوگرافر . . . .
- 2011 - راک اسٹار [9]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ بنام: Seerat Kapoor — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/291099
- ↑ "Dance Classes in Delhi, Mumbai, Gurgaon, Noida - Jazz Funk Ballet"۔ Thedanceworx.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Discovering her calling"۔ Thehindu.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Will you say #AbSamjhautaNahin ?"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Engage Cologne Sprays TVC 45 sec"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Apollo Tyres - College Girl"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "2016 #Mahindra #Gusto 125 (#India) promo video"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Intex Aqua Craze TVC With Farhan"۔ یوٹیوب۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
- ↑ "Tollywood's latest debutante Seerat Kapoor"۔ Deccanchronicle.com۔ 20 July 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اگست 2017
بیرونی روابط
ترمیم- Seerat Kapoor