روی تیجا
روی تیجا (پیدائشی نام: روی شنکر راجو بھوپتی راجو، تاریخ پیدائش: 26 جنوری 1968ء، جنھیں ماس مہا راجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ایک بھارتی فلمی اداکار ہیں جو اپنی تیلگو فلموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔ تیلگو سنیما میں ان کا شمار مقبول ترین اور مہنگے ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک ساٹھ سے زائد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں۔ فلم نی کوسم (1999ء) اور خدگام (2002ء) میں بہترین اداکاری پر انھیں 1999ء اور 2002ء میں نندنی اسپیشل جیوری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 2008ء میں انھیں فلم نینتھی پر اسٹیٹ نندنی ایوارڈ برائے بہترین اداکار دیا گیا۔
روی تیجا | |
---|---|
(تیلگو میں: రవితేజ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جگم پتہ، آندھرا پردیش، بھارت |
26 جنوری 1968
رہائش | فلم نگر، حیدرآباد، دکن، تلنگانہ، بھارت |
قومیت | بھارتی |
نسل | تیلگو |
قد | 178 سینٹی میٹر (5 فٹ 10 انچ) |
اولاد | 2 |
تعداد اولاد | 2 |
والدین | بھوپتی راجو راج گوپال راجو، راجیا لکشمی بھوپتی راجو |
خاندان | بھارت راجو، راگھو راجو (چھوٹے بھائی) |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلمی اداکار، گلوکار |
مادری زبان | تیلگو |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی ، تیلگو |
دور فعالیت | 1990ء–تاحال |
اعزازات | |
نندی اعزازات |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | روی تیجا |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
روی نے فلم کارتھاویام سے معاون فنکار کے طور پر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ روی بعد ازاں معاون ہدایت کار بنے اور متعدد بولی ووڈ اور تیلگو فلموں کے لیے کام کیا، ساتھ ہی ’چیتنیا‘ (1991ء)، ’آج کا غنڈہ راج‘ (1992ء)، ’الاری پریودو‘ (1993ء)، ’ننی پیلاداتا‘ (1996ء) اور ’سندھورام‘ (1997ء) میں معمولی کردار بھی نبھائے۔
روی تیجا نے مرکزی اداکار کے طور پر پہلی فلم 1999ء میں ’نی کوسم‘ کی۔ اس کے بعد وہ کئی کامیاب فلموں کا حصہ بنے جن میں ’اتلو سراوانی سبرامنیم (2001ء)، اونو والیدارو استا پدارو (2002ء)، ’ایڈیٹ‘ (2002ء)، ’دبئی سینو‘ (2007ء)، ’کرشنا‘ (2008ء)، ’کک‘ (2009ء)، ’ڈان سینو‘ (2010ء)، ’میراپاکے‘ (2011ء)، ’داروو‘ (2012ء)، ’بالوپو‘ (2013ء)، ’پاور‘ (2014ء)، ’کک 2‘ (2015)، ’بنگال ٹائیگر‘ (2015ء)، ’راجا دا گریٹ‘ (2017ء)، ’ٹچ چیڈی چڈو‘ (2018ء) اور ’نیلا ٹکٹ‘ (2018ء) شامل ہیں۔
مستقبل میں ان کی تین فلمیں جاری کی جائے گی۔ امر اکبر انتھنی جس میں آپ 3 کرداروں میں نظر آئیں گے اور ہدایت کار سنتوش سرینواس کی ہدایت کردہ فلم جس کا عنوان بعد میں جاری کیا جائے گا، یہ دونوں فلمیں 2018ء میں جاری ہوگی اور تیسری فلم ہدایت کار انند کی ہدایت میں بنائی جائے گی، یہ فلم 2019ء میں جاری کی جائے گی۔
2012ء میں، فوربز کی 100 سرفہرست شخصیات میں روی سالانہ 2.3 ملین ڈالر آمدنی کے ساتھ 50ویں نمبر پر تھے، تاہم 2013ء میں وہ 68ویں اور 2015ء میں 74ویں نمبر پر رہے۔
ابتدائی زندگی
ترمیمروی نے راج گوپال راجو اور راجیا لکشمی بھوپتی راجو کے گھر جگم پتہ نامی گاؤں میں جنم لیا جو آندھرا پردیش، بھارت میں واقع ہے۔ تیجا کے والد دوا ساز (فارماسسٹ) اور والدہ گھر ساز (ہوم میکر) تھیں۔ تین بیٹوں میں وہ سب سے بڑے ہیں اور اُن کے دو چھوٹے بھائی، بھارتھ اور راگھو بھی اداکار ہیں۔ روی نے اپنے بچپن کا بیشتر وقت شمالی بھارت میں گزارا کیونکہ اُن کے والد کو اپنے کام کے باعث اکثر سفر میں رہنا پڑتا تھا۔ روی نے جے پور، دہلی، ممبئی اور بھوپال میں تعلیم حاصل کی۔ انھوں نے سدھارتھ ڈگری کالج، وجے یاوادا سے فنون میں بیچلرز مکمل کیا۔ 1988ء میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے کے لیے وہ چینائی منتقل ہو گئے۔