سیسی مریم خادمہ سیدبی
سیسی مریم خادمہ سیدبی (انگریزی: Cissé Mariam Kaïdama Sidibé) (4 جنوری 1948ء - 6 نومبر 2021ء) 2012ٰء کے مالی کی بغاوت کے وقت مالی کی ایک سیاست دان اور مالی کی وزیر اعظم تھی۔ وہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ 3 اپریل 2011ء کو حکم نامے کے ذریعے اس عہدے پر فائز ہونے کا اعلان کیا گیا۔ [2][3] 22 مارچ 2012ء کی بغاوت میں عہدے سے ہٹائے جانے سے پہلے وہ امادو تومانی تورے کی صدارت میں ایک سال سے بھی کم عرصے تک اس عہدے پر فائز رہیں۔
سیسی مریم خادمہ سیدبی | |
---|---|
مناصب | |
وزیر اعظم مالی | |
برسر عہدہ 3 اپریل 2011 – 22 مارچ 2012 |
|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 4 جنوری 1948ء ٹمبکٹو |
وفات | 6 نومبر 2021ء (73 سال)[1] تونس شہر |
شہریت | مالی |
تعداد اولاد | 4 |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی |
درستی - ترمیم |
ابتدائی کیریئر
ترمیممریم خادمہ سیدبی 4 جنوری 1948ء کو ٹمبکٹو، مالی میں پیدا ہوئیں۔ [4][5] اس کا خاندانی نام سیدبی ہے لیکن بعد میں اس نے اپنے شوہر کا خاندانی نام سیسی بھی لیا۔ [4][5] سیسی مریم خادمہ سیدبی نے گونڈم کے ایک پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں 1970ء میں اس نے اپنی کی اے کی ڈگری حاصل کی۔ وہاں سے اس نے باماکو کے مالیان نیشنل اسکول فار ایڈمنسٹریشن (ای ڈی اے) سے سول ایڈمنسٹریشن میں ڈگری حاصل کی۔
1974ء سے 1989ء تک سیسی مریم خادمہ سیدبی نے وزارت برائے نگرانی برائے ریاستی کمپنیوں اور معاشروں میں بطور سرکاری ملازم کام کیا اور 1987ء سے وزیر کے معاون بنی۔ اس عرصے کے دوران، سیسی مریم خادمہ سیدبی نے پورے مغربی افریقا میں یونیورسٹیوں اور فاؤنڈیشنوں میں اور اس سے بعد فرانس، کینیڈا، بیلجیم اور اطالیہ میں تعلیم حاصل کی۔ [4][5]
1991ء میں جمہوری حکمرانی کی عبوری واپسی پر، سیسی مریم خادمہ سیدبی کو صدر کا خصوصی مشیر نامزد کیا گیا (اس وقت عبوری صدارت بغاوت کے رہنما کے پاس تھی) اور عبوری حکومت کی منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعاون کا وزیر نامزد کیا گیا (اگست 1991ء تا جون 1992ء)۔ [4][5] مئی 1992ء سے جون 1992ء تک وہ وزیر زراعت بھی رہیں۔ [4][5] مارچ سے جون 2002ء تک، سیسی مریم خادمہ سیدبی کو دوبارہ وزارتی پوسٹنگ پر مقرر کیا گیا، دیہی ترقی کے وزیر بنے۔ 2003ء میں سیسی مریم خادمہ سیدبی کو مالی کی سرکاری ٹوبیکو کارپوریشن کی انتظامی کونسل کا صدر نامزد کیا گیا۔ [4][5]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.financialafrik.com/2021/11/07/mali-deces-de-lex-premier-ministre-cisse-mariam-kaidama-sidibe/
- ↑ "Decree" (PDF)۔ Presidential Palace۔ 3 اپریل 2011۔ 1 اکتوبر 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اپریل 2011
- ↑ "Biography" (PDF)۔ Presidential Palace۔ 3 اپریل 2011۔ 1 اکتوبر 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ
- ^ ا ب پ ت ٹ ث Mme Cissé Mariam Kaïdama Sidibé، nouveau Premier ministre آرکائیو شدہ 6 اپریل 2011 بذریعہ وے بیک مشین۔ Le Républicain. 4 اپریل 2011.
- ^ ا ب پ ت ٹ ث CV: Mme Cissé Mariam Kaïdama Sidibé آرکائیو شدہ 1 اکتوبر 2011 بذریعہ وے بیک مشین۔ Presidency of Mali. 3 اپریل 2011.