سینڈی ہک ایلمینٹری اسکول فائرنگ

دسمبر 14، 2012 کا روز، نیُوٹاؤن، کونیٹِکٹ میں واقع سَینڈی ہُک نامی قصبے کا سینڈی ہُک ایلمینٹری اسکول (Sandy Hook Elementary School) میں اَیڈم لَینزا (Adam Lanza) نے بیس بچّوں اور چھ بالغ ملازمین کو گولی مار کر قتل کیا۔ اسکول تک گاڑی چلا کر جانے سے پہلے، اس نے اپنی والدہ کو ان کا نیوٹاؤن گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جس وقت پہلے افسران پہنچنے لگے، ایڈم نے اپنے آپ کو سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔

سینڈی ہک ایلمینٹری اسکول فائرنگ
Sandy Hook Elementary School shooting
حادثے کے مقام پر پولیس
مقامSandy Hook, Connecticut،, امریکہ.
متناسقات41°25′12″N 73°16′43″W / 41.42000°N 73.27861°W / 41.42000; -73.27861[1]
تاریخ14 دسمبر 2012ء (2012ء-12-14)
9:35 دن – 9:40 دن[2][3][4] EST (UTC−05:00)
نشانہسینڈی ہک ایلمینٹری اسکول کے اساتذہ اور طالب علم
حملے کی قسماسکولوں میں گولی باری، قتل و خود کشی کا معاملہ، matricide، spree shooting
ہلاکتیں28 کل; 27 اسکول میں (مجرم کو ملا کر) اور مجرم کی ماں[5][6]
زخمی2[7]
مرتکبآدم پیٹر لینزا[8][9]
دفاع کنندہVictoria Leigh Soto, Dawn Hochsprung, Mary Sherlach, Lauren Rousseau, Rachel D’Avino, Anne Marie Murphy (all received Presidential Citizens Medal posthumously)[10]

یہ واقعہ امریکا کی تاریخ میں سب سے دوسرا مہلک سکول فائرنگ واقعہ تھا، 2007 کا ورجنیا ٹیک قتلِ عام کے بعد۔ اس کے علاوہ، یہ سب سے دوسرا مہلک امریکی ابتدائی مدرسے میں ہونے والا اجتماعی قتل تھا، مشیگن میں 1927 کا باتھ اسکول میں بمباری کے بعد۔

پس منظر

ترمیم

نومبر 30، 2012 کے مطابق، سینڈی ہُک ایلمینٹری اسکول میں چوتھا گریڈ تک 456 بچّے داخل تھے۔ اسکول کی حکام کے مطابق، اسکول کے حفاظتی اصول حال میں ہی بہتر معیار پر تبدیل ہوئے تھے، جن کے مطابق ہر ملاقاتی کو فردا فردا داخل کرنے کی ضرورت تھی، ان کا وڈیو مانیٹر کے ذریعے بصری شناخت کا جائزہ لینے کے بعد۔ اگلے دروازوں پر ہر روز ساڑھے نو بجے تالا لگایا جاتا تھا، صبح کی آمدوں کے بعد۔

نیوٹاؤن فیئرفیلڈ کاؤنٹی، کونیٹکٹ میں واقع ہے، نیُو یارک شہر سے تقریباً 60 میل دور۔ اس 28000 باشندوں کے قصبے میں پُر تشدّد جرم بہت غیر معمولی تھی اور اس واقعے کے گذشتہ دس سال سے صرف ایک ہی مردُم کُشی ہوئی تھی۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Matt Compton (February 15, 2013)۔ "President Obama Presents the 2012 Presidential Citizens Medal"۔ White House۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 13, 2013