شادمان اسلام انیق (بنگالی: সাদমান ইসলাম অনিক)‏ (پیدائش: 18 مئی 1995ء) ایک بنگلہ دیشی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] انھوں نے نومبر 2018ء میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

شادمان اسلام
ذاتی معلومات
مکمل نامشادمان اسلام انیق
پیدائش (1995-05-18) 18 مئی 1995 (age 28)
ڈھاکہ، بنگلہ دیش
بلے بازیبائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کا سلو گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 94)30 نومبر 2018  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
آخری ٹیسٹ31 مارچ 2022  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 10 62 59 11
رنز بنائے 497 4,294 2,118 166
بیٹنگ اوسط 27.61 46.17 38.50 15.09
100s/50s 1/2 10/24 2/13 0/0
ٹاپ اسکور 115* 189 144* 45
کیچ/سٹمپ 4/– 34/– 20/– 7/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 31 مارچ 2022ء

مقامی کیریئر ترمیم

مئی 2017ء میں شادمان نے 2016-17ء ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ میں ابہانی لمیٹڈ کے لیے کھیلتے ہوئے اپنی پہلی لسٹ اے سنچری بنائی۔ [2] شادمان 2017–18ء بنگلہ دیش کرکٹ لیگ میں سینٹرل زون کے لیے چھ میچوں میں 500 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ [3] اکتوبر 2018ء میں، اسے 2018-19ء بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ڈرافٹ کے بعد چٹاگانگ وائکنگز ٹیم کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [4] وہ 2018-19ء نیشنل کرکٹ لیگ میں چھ میچوں میں 648 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔ [5] شادمان 2018-19ء ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں شائن پوکر کرکٹ کلب کے لیے 8 میچوں میں 379 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ [6] اگست 2019ء میں وہ بنگلہ دیش کے 2019-20ء سیزن سے قبل تربیتی کیمپ میں نامزد 35 کرکٹ کھلاڑی میں سے ایک تھے۔ [7]

بین الاقوامی کیریئر ترمیم

نومبر 2018ء میں شادمان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے بنگلہ دیش کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [8] انھوں نے بنگلہ دیش کے لیے 30 نومبر 2018ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا [9] جولائی 2021ء میں، زمبابوے کے خلاف واحد میچ میں شادمان نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست 115 رنز کے ساتھ، ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی۔ [10]

ذاتی زندگی ترمیم

شادمان نے جولائی 2020ء میں کورونا وائرس کے دوران نشا ولید سے شادی کی۔ نشا اپنی شادی کے دوران نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں سی ایس ای کی طالبہ تھیں۔ شادمان نے اپنی شادی کا اعلان فیس بک کے ذریعے کیا جب اس نے اپنے رشتے کی حیثیت کو 'شادی شدہ' میں تبدیل کیا۔ [11]

حوالہ جات ترمیم

  1. "Shadman Islam"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جون 2015 
  2. "Shadman's 103 sets up big win for Abahani"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2017 
  3. "Bangladesh Cricket League 2017/18, Central Zone: Batting and Bowling Averages"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2018 
  4. "Full players list of the teams following Players Draft of BPL T20 2018-19"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 28 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2018 
  5. "National Cricket League, 2018/19: Most runs"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2018 
  6. "Dhaka Premier Division Cricket League, 2018/19 - Shinepukur Cricket Club: Batting and bowling averages"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2019 
  7. "Mohammad Naim, Yeasin Arafat, Saif Hassan - A look into Bangladesh's future"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2019 
  8. "Media Release : UCB WEST INDIES TEAM'S TOUR OF BANGLADESH 2018: Shadman Islam included in Bangladesh squad for first Test"۔ Bangladesh Cricket Board۔ 03 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2018 
  9. "2nd Test, West Indies tour of Bangladesh at Dhaka, Nov 30 - Dec 4 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2018 
  10. "Shadman, Shanto tons set Zimbabwe 477 to win"۔ BD Crictime۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2021 
  11. "Shadman Islam starts his new innings"۔ bdcrictime.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جولا‎ئی 2021