شانوی شریواستو

بھارتی اداکارہ اور ماڈل

شانوی شریواستو (ولادت: 8 دسمبر 1992)ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو خاص طور پر کنڑ اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں۔ [3][4][5]

شانوی شریواستو
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1992-12-08) 8 دسمبر 1992 (عمر 31 برس)[1][2]
وارانسی، اتر پردیش، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ اور ماڈل
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

شانوی شریواستو 8 دسمبر 1992[6] کو بھارت کے وارانسی میں پیدا ہوئیں۔ شانوی نے اپنی اسکول کی تعلیم اترپردیش کے چلڈرن کالج اعظم گڑھ میں حاصل کی اور ممبئی کے ٹھاکر کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں گریجویشن کی اور 2016 میں بی کام ڈگری مکمل کی۔[7] انھوں نے ایم بی اے کا کورس بھی کیا۔ شانوی کا ایک بڑا بھائی اور ایک بڑی بہن ودیشا شریواستو ہے ۔ [8] [9]

شانوی شریواستو نے 2012 سے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی جبکہ وہ ابھی کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔[10] شانوی شریواستو کی بطور اداکار ہ پہلی فلم ہدایت کار بی جیا کی تیلگو فلم لولی تھی ، جس میں شانوی نے اداکار آدی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم تیلگو ہٹ ثابت ہوئی۔[11] اس فلم کو ہندی زبان میں ’’وجے میری ہے‘‘کے نام سے ڈب کیا گیا۔ اپنی دوسری تیلگو فلم اڈا میں وہ اداکار سوشانت کے مدقابل آئیں، اس فلم میں وہ فیشن ڈیزائننگ کی طالبہ کے طور پر نظر آئیں اور ان کی اداکاری کو ناقدین نے خوب پزیرائی دی۔ ٹائمز آف انڈیا نے لکھا ہے ، "اس فلم مٰں شانوی نے اپنے طویل کردار میں اپنے تمام تاثرات درست ظاہر کیے "۔ [12] موقر رسائل ومضامین میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم کے لیے ایک [13] بڑا اثاثہ رکھا ہے۔ [14] اس کے بعد رام گوپال ورما کی ہدایت کارمی میں بنی تیلگو سیاسی ڈراما فلم راؤڈی میں وہ وشنو منچو کے مدمقابل رومانس کرتی نظر آئیں۔ حالانکہ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا۔ [15] [16] 2014ء میں شانوی اور آدی دوبارہ ایک ساتھ فلم پیار میں پڑی پویانے میں کام کیا۔ 2014 میں ، انھوں نے ہارر کامیڈی فلم چندرلیھا کنڑ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ جس میں شانوی نے  جرنجیوی سرجا اور سادھو کوکیلا کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔ [17] اس نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا جس پر ایک بھوت چڑھ جاتا ہے [4] اور فلم میں شانوی کی کارکردگی کے لیے مثبت تبصرے ملے۔ [18] [19] 2015 میں، انھوں نے جنوبی ہندوستان انٹرنیشنل فلم ایوارڈ جیت لیا اور اس کے علاوہ انھیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ - کنڑ میں فلم ماسٹر پیس (2015 فلم) کے لیے نامزد کیا گیا [20] یہ فلم منجو مانڈویہ کی طرف سے ہدایت کردہ تھی اور ان کے ساتھی اداکار یش تھے ۔ 2016ء میں شانو ی نے کنڑ فلم بھالے جوڑی میں سمنتھ شیلندرا کے ساتھ کام کیا یہ تیلگو فلم الا مودالائندی اور تمل  فلم ینمو یدھو کی ری میک تھی۔ اسی سال شانوی مزید دو کنڑ فلم سندر رنگا جانا میں گنیش کے ساتھ اور صاحبہ میں منورنجن روی چندرن کے ساتھ نظر آئیں۔

2017ء میں شانوی کو مزید ایک اور کنڑا فلم تارک کے لیے فلم فیئر بہترین اداکارہ کنڑا کے لیے نامزد کیا اور مرکزی کردار(خواتین) میں بہترین اداکاری کے لیے سیماایوارڈ جیتا[21] تارک فلم میں شانوی کے ساتھ درشن اور شروتی ہری ہرن نے مرکزی کردار ادا کیا، شانوی نے اس فلم ایک کینسر مریضہ کا کردار ادا کیا تھا۔ 2017ء میں شانوی نے اداکار شیو راجکمار اور سری ملی کے ساتھ مفتی فلم کی جو ایک سپر ہٹ فلم تھی۔ 2018ء میں انھوں نے کنڑ فلم دی ویلن میں ایک گانے میں خصوصی ظہور دیا۔ اور 2019ء میں ان کی فلم گیتھا ریلیز ہوئی جس میں ان کے مدمقابل گنیش اور پرگیہ مارٹن ہیں۔

فی الحال ، شانوی دو آنے والی فلموں ایوین سریمن نارائن اور روی چندرا کے لیے تیاری کررہی ہیں۔ جو ان کی پہلی کنڑ فلم ہے جس میں انھوں نے خود صداکاری کی ہے۔  

فلموں کی

ترمیم
کلید
ان فلموں کی نمائندگی کرتا ہے جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی ہیں
سال فلم کردار ڈائریکٹر زبان نوٹ
2012 لولی لاونیا (لولی) بی جیا تیلگو
2013 اڈا پریا جی کارتک ریڈی
2014 چندرلیھا ایشو اوم پرکاش راؤ کناڈا
راؤڈی شیریشا رام گوپال ورما تیلگو
پیارے میں پڈپوئے یکتا راوی چاولی
2015 ماسٹر پیس نشا منجو منڈویہ کناڈا بہترین اداکارہ - کناڈا (نقاد) کے لیے سیما ایوارڈ

نامزد - بہترین اداکارہ - کنڑا کا فلم فیئر ایوارڈ
2016 بھالے جوڑی نتھیا سادھو کوکیلا
سندرنگا جاانا نندنا رمیش اراونڈ
2017 صاحبہ نندنی بھاراتھ
تارک میرا پرکاش نامزد - بہترین اداکارہ و خواتین کے لیو پسند ریڈرز چوائس ایوارڈ

نامزد - بہترین اداکارہ - کنڑا کا فلم فیئر ایوارڈ

اہم کردار میں بہترین اداکار کے لیے سیما ایوارڈ (خواتین) - کناڈا

مفتی رکشا نارتھن
2018 دی ویلن خود پریم خصوصی ظاہری شکل۔ ایک گانا میں
2019 گیتھا آرتھی / پریا وجئے ناجیندر
اوانے سریمن نارائن لکشمی سچن روی پوسٹ پروڈکشن
2020 روی چندر اعلان ہوگا اوم پرکاش راؤ زیر تکمیل
اعلان ہوگا اعلان ہوگا زیر تکمیل[22]
اعلان ہوگا اعلان ہوگا زیر تکمیل[23]
اعلان ہوگا اعلان ہوگا زیر تکمیل[24]

ایوارڈ

ترمیم
فلم ایوارڈ زمرہ نتیجہ حوالہ.
ماسٹر پیس 5 واں سیما ایوارڈ بہترین اداکارہ - کناڈا (نقاد) فاتح [25]
63 واں فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ بہترین اداکارہ نامزد [26]
ترک سات واں سیما ایوارڈ بہترین اداکارہ فاتح [27]
65 واں فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ بہترین اداکارہ نامزد [28]


حوالہ جات

ترمیم
  1. "Shanvi Srivastava Birthday Special: Five photos that highlight all her different shades"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ 2020-12-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2021 
  2. "Of stars, scents and fashion sense"۔ The New Indian Express۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2021 
  3. "Shanvi: RGV told me not to smile in Rowdy - Rediff.com Movies"۔ Rediff.com۔ 2014-03-10۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  4. ^ ا ب Ians - Chennai (2013-08-14)۔ "Shanvi beats long working hours with yoga"۔ The New Indian Express۔ 07 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  5. "Aadi and I have matured as actors since 'Lovely': Shanvi - Yahoo Movies India"۔ In.movies.yahoo.com۔ 2014-01-07۔ 07 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  6. "HBD Shanvi Srivastava: ಶಾನ್ವಿ ಶ್ರೀವಾಸ್ತವ ಹುಟ್ಟುಹಬ್ಬಕ್ಕೆ ವಿಶ್ ಮಾಡಿದ ರಕ್ಷಿತ್ ಶೆಟ್ಟಿ: ಮುದ್ದಾಗಿದೆ ಜೋಡಿ ಎಂದ ನೆಟ್ಟಿಗರು..!– News18 Kannada"۔ News18 Kannada (بزبان کنڑا)۔ 2020-12-08۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2021 
  7. "Small town gal with big dreams | Deccan Chronicle"۔ Archives.deccanchronicle.com۔ 2013-10-16۔ 21 فروری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2014 
  8. "Shanvi keen to play rural characters (With Image)"۔ Sify.com۔ 2013-04-11۔ 22 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  9. "Shanvi Srivastav is juggling studies, films" https://www.filmibeat.com/kannada/movies/geetha.html#cast}}
  10. "Lovely heroine Shanvi about her debut film Lovely >> Tollywood Star Interviews"۔ Raagalahari.com۔ 2012-04-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  11. "Lovely heroine Shanvi about her debut film Lovely >> Tollywood Star Interviews"۔ Raagalahari.com۔ 2012-04-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  12. "Adda movie review: Wallpaper, Story, Trailer at Times of India" (بزبان جرمنی)۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  13. "Adda Telugu Movie Review - cinema preview stills gallery trailer video clips showtimes"۔ Indiaglitz.com۔ 2013-08-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  14. "Review : Adda – OK watch"۔ 123telugu.com۔ 2013-08-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  15. "Working with Ram Gopal Varma a dream come true for Shanvi"۔ Ibnlive.in.com۔ 2014-02-15۔ 07 اپریل 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  16. "Learning from the best"۔ Deccan Chronicle۔ 2014-02-25۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  17. "Playing ghost spooked Shanvi - The Times of India"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ 2014-03-04۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  18. "Chandalekha movie review: Wallpaper, Story, Trailer at Times of India"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  19. "Movie Review : Chandralekha"۔ Sify.com۔ 08 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 اپریل 2014 
  20. "Masterpiece made Shanvi more lovlier" 
  21. "Shanvi's spectacular performance in Tarak" 
  22. "Upendra: ರವಿಚಂದ್ರನ್-ಉಪೇಂದ್ರ ಕಾಂಬಿನೇಷನ್‌ನ ಸಿನಿಮಾಕ್ಕೆ ಮತ್ತೊಮ್ಮೆ ಶೀರ್ಷಿಕೆ ಚೇಂಜ್!"۔ Vijaya Karnataka (بزبان کنڑا)۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 ستمبر 2020 
  23. "ರಚಿತಾ ರಾಮ್ ಔಟ್, 'ಕಸ್ತೂರಿ ಮಹಲ್'ಗೆ ಶಾನ್ವಿ ಶ್ರೀವಾಸ್ತವ್ ಪ್ರವೇಶ! | Kannadaprabha"۔ m.kannadaprabha.com۔ 27 ستمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 ستمبر 2020 
  24. "Exclusive: Shanvi Srivastava to play a gangster - Times of India"۔ The Times of India (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 جنوری 2021 
  25. "5th SIIMA WINNERS LIST"۔ 14 جولا‎ئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2020 
  26. "63nd Britannia Filmfare Awards South 2016"۔ Book My Show۔ 7 June 2015 [مردہ ربط]
  27. "SIIMA awards 2017 nominations announced"۔ Sify.com۔ 03 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021 
  28. "Winners of the 65th Jio Filmfare Awards (South) 2018"۔ Filmfare۔ 16 June 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2018 

بیرونی روابط

ترمیم