شاویر تاراپور (امپائر)
شاویر تاراپور (پیدائش: 26 دسمبر 1957ء) ایک ہندوستانی ایک روزہ بین الاقوامی اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ امپائر ہے، جس نے 2014 تک 4 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کی ہے۔ شاویر تاراپور پہلی بار 1999ء میں ایک بین الاقوامی ون ڈے میں کھڑے ہوئے۔ انھوں نے کرناٹک کے لیے 1980/81ء سے 1986/87ء تک کے کیریئر میں کچھ کھیل بھی کھیلے۔ اس نے 6 میچ کھیلے، 15 کے اعلی سکور کے ساتھ 20 رنز بنائے۔ اس نے اپنے لیگ بریک کے ساتھ 37.66 کی اوسط سے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انھوں نے ان 6 میچوں میں 3 کیچ لیے۔ شاویر تارا پور کو سریش شاستری کے متبادل کے طور پر آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے والد کیکی تاراپور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی راہول ڈریوڈ کے بچپن کے کوچ تھے۔
ذاتی معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | شاویر کیکی تاراپور | ||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | کلکتہ، بھارت | 26 دسمبر 1957||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | ||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا لیگ بریک، گوگلی گیند باز | ||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | امپائر | ||||||||||||||||||||||||||
امپائرنگ معلومات | |||||||||||||||||||||||||||
ٹیسٹ امپائر | 4 (2011–2011) | ||||||||||||||||||||||||||
ایک روزہ امپائر | 25 (1999–2012) | ||||||||||||||||||||||||||
ٹی 20 امپائر | 3 (2009–2010) | ||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: کرک انفو، 26 ستمبر 2012 |