شاہد اللہ (پیدائش:6 فروری 1999ء) ایک افغان کرکٹ کھلاڑی ہے۔ [1] انھوں نے 27 جنوری 2017ء کو زمبابوے کے دورے کے دوران زمبابوے اے کے خلاف افغانستان اے کے لیے اپنا لسٹ اے ڈیبیو کیا۔ [2] ان کے لسٹ اے ڈیبیو سے پہلے انھیں 2014ء کے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے لیے افغانستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [3] اس نے مارچ 2021ء میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ [4]

شاہد اللہ
ذاتی معلومات
مکمل نامشاہد اللہ کمال
پیدائش (1999-02-06) 6 فروری 1999 (عمر 25 برس)
خوست, افغانستان
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ (کیپ 24)10 مارچ 2021  بمقابلہ  زمبابوے
واحد ایک روزہ (کیپ 51)21 جنوری 2022  بمقابلہ  نیدرلینڈز
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 21 جنوری 2022ء

کیریئر ترمیم

شاہد اللہ نے 12 ستمبر 2017ء کو 2017ء کے شپگیزہ کرکٹ لیگ میں بند-عامر ریجن کرکٹ ٹیم کے لیے اپنا ٹوئنٹی 20 ڈیبیو کیا [5] اس نے 19 نومبر 2017ء کو 2017-18ء احمد شاہ ابدالی [6] روزہ ٹورنامنٹ میں مس عینک ریجن کے لیے اپنا اول درجہ ڈیبیو کیا۔ وہ 2018ء احمد شاہ ابدالی 4 روزہ ٹورنامنٹ میں مس عینک ریجن کے لیے آٹھ میچوں میں 663 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔ [7] ستمبر 2018ء میں شاہد اللہ کو افغانستان پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں کابل کے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ [8] دسمبر 2018ء میں، اسے 2018ء کے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے افغانستان کی انڈر 23 ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [9] اگست 2019ء میں شاہد اللہ کو 2019–20ء بنگلہ دیش سہ ملکی سیریز کے لیے افغانستان کے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [10] [11] نومبر 2019ء میں انھیں بنگلہ دیش میں 2019ء کے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے افغانستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [12] فروری 2021ء میں انھیں زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [13] اس نے 10 مارچ 2021ء کو زمبابوے کے خلاف، افغانستان کے لیے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ [14] جولائی 2021ء میں شاہد اللہ کو پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان کے ایک روزہ بین الاقوامی سکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [15] جنوری 2022ء میں انھیں قطر میں نیدرلینڈز کے خلاف سیریز کے لیے افغانستان کے ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ [16] اس نے اپنا ایک روزہ ڈیبیو 21 جنوری 2022ء کو افغانستان کے لیے نیدرلینڈز کے خلاف کیا۔ [17]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Shahidullah"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2017 
  2. "Afghanistan A tour of Zimbabwe, 1st unofficial ODI: Zimbabwe A v Afghanistan A at Harare, Jan 27, 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2017 
  3. "Afghanistan Under-19s Squad: Players"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2017 
  4. "Shahidullah profile and biography, stats, records, averages, photos and videos"۔ ESPNcricinfo (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2021 
  5. "3rd Match, Shpageeza Cricket League at Kabul, Sep 12 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 ستمبر 2017 
  6. "12th Match, Alokozay Ahmad Shah Abdali 4-day Tournament at Amanullah, Nov 19-22 2017"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 نومبر 2017 
  7. "Alokozay Ahmad Shah Abdali 4-day Tournament, 2018, Mis Ainak Region: Batting and bowling averages"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 مئی 2018 
  8. "Afghanistan Premier League 2018 – All you need to know from the player draft"۔ CricTracker۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2018 
  9. "Afghanistan Under-23s Squad"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 دسمبر 2018 
  10. "Afghanistan squads announced for Bangladesh Test and Triangular Series in September"۔ Afghan Cricket Board۔ 20 اگست 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  11. "Rashid Khan to lead new-look Afghanistan in Bangladesh Test"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 اگست 2019 
  12. "Afghanistan Emerging travels to Bangladesh for Asia Cup"۔ Afghanistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019 
  13. "Rashid Khan in squad for Zimbabwe Tests, to miss large part of PSL season"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2021 
  14. "2nd Test, Abu Dhabi, Mar 10 - 14 2021, Zimbabwe tour of United Arab Emirates"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مارچ 2021 
  15. "Fazalhaq Farooqi, Noor Ahmad in Afghanistan squad for their first bilateral ODI series against Pakistan"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 جولا‎ئی 2021 
  16. "Nabi rules himself out of Netherlands ODIs"۔ CricBuzz۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2022 
  17. "1st ODI, Doha, Jan 21 2022, Afghanistan v Netherlands"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2022