شاہ زیب کراچی کا رہائشی نوجوان تھا۔ اس کا والد پاسبان میں افسر تھا۔ شاہ زیب نے جب اپنی بہن کو نازیبا فقرے کہنے والے غنڈوں کو منع کیا تو انھوں نے گولی چلا کر 25 دسمبر 2012ء کو کراچی ڈیفنس کے علاقہ میں شاہ زیب کو قتل کر دیا۔ غنڈوں میں سندھ کے وڈیرہ جتوئی خاندان کا بیٹا شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور اور دو دوسرے تھے۔ جتوئی دبئی فرار ہو گیا۔

شاہ زیب خان قتل
Karachi is in Pakistan
Karachi is in Pakistan
Karachi
مقامکراچی، پاکستان
متناسقات24°51′36″N 67°0′36″E / 24.86000°N 67.01000°E / 24.86000; 67.01000
تاریخ25 دسمبر 2012 (پاکستان کا معیاری وقت UTC+5:00)
حملے کی قسمپستول سے قتل
ہلاکتیں1
متاثرشاہ زیب خان
مرتکبینشاہ روخ جتوئی اور سراج تالپور قاتل اور سجاد تالپور اور غلام مصطفیٰ نے قتل میں مدد کی
شرکا کی تعداد4
مقصدانتقام

رد عمل

ترمیم

طالب علم شاہ زیب کے قتل پر سماجی ابلاغ پر تحریک چلی جسے دیکھتے ہوئے عدالت عظمی کے منصف اعظم نے مداخلت کی اور ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔ چنانچہ حکومت پاکستان نے دبئی کے شیخوں کو کہا کہ بندہ حوالے کرو۔ شاہ رخ کو پاکستان واپس لایا گیا اور جیل میں ڈالا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دو ملزموں شاہ رخ اور سراج تالپور کو موت اور دو کو عمر قید کی سزا سنائی۔

مقدمہ و صلح

ترمیم

[1] 2013ء میں سبھاگو خان جتوئی نے دونوں خاندانوں کے درمیان میں "صلح" کروائی اور مقتول کے خاندان کو 35 کروڑ روپے کی رقم ادا کی گئی۔[2] مقتول خاندان نے عدالت میں بیان جمع کروایا کہ انھوں نے ملزمان کو قصاص فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے جس کے بعد عدالت نے چاروں مجرموں کو رہا کر دیا۔[3] مجرم انگلیوں سے فتح "V" کا نشان بناتے ہنستے عدالت سے باہر آئے۔ قصاص کے اس طرح کے استعمال پر منصف اعظم افتخار چودھری نے برہمی کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب اور سندھ کو رپٹ پیش کرنے کو کہا۔[4][5]

ضمانت

ترمیم

24 دسمبر 2017ء کو شاہ زیب قتل مقدمے کے ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا، تفصیلات کے مطابق، ملزمان نے عدالت کے حک مپر 5 لاکھ روپے کے ضمانت نامے جمع کرائے۔ شاہ زیب کے والد کی جانب سے عدالت میں صلح کے معاہدے کی نقل جمع کرانے کے بعد عدالت نے ضمانت منظور کی۔ اس معاہدے کی رو سے شاہ زیب کے خاندان نے شاہ رخ جتوئی کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا ہے۔ شاہ رخ جتوئی کے بھائی اشرف جتوئی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ زیب کے گھر والوں نے کوئی پیسہ نہیں لیا۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Shafi Baloch (23 دسمبر 2017). "Shahrukh Jatoi among other suspects were released on SHC orders". pakistann.COM (امریکی انگریزی میں). Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved 2017-12-23.
  2. "Dignity on sale"۔ 2017-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-05-28
  3. "شاہ زیب قتل کیس: حساب پاک ہو"۔ بی بی سی۔ 9 ستمبر 2013ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  4. "فی سبیل اللہ معافی کو رواج نہ بنایا جائے: چیف جسٹس"۔ 13 ستمبر 2013ء۔ bbc۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا {{حوالہ خبر}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)
  5. "'امیر کے لیے قتل کرنا اب مسئلہ نہیں رہا'"۔ بی بی سی۔ 3 اکتوبر 2013ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا