شبیر شاہانی
شبیر شاہانی (انگریزی: Shabir Shahani) سندھ پاکستان کے سندھی زبان کے بہترین موسیقار اور گلوکار ہیں۔
حالات زندگی
ترمیمشبیر شاہانی کا اصل نام غلام شبیر ولد صاحب خان شاہانی ہے۔ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل جوہی کے کاچھو کے علاقے کے قصبے تھرڑی جادو شہید میں 1960ء میں پیدا ہوئے۔ اس نے پرائمری تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔
خدمات
ترمیمشبیر شاہانی کا کسی گلوکار گھرانے سے تعلق نہیں۔ اس کو بچپن سے گانے کا شوق تھا۔ وہ شوقیہ طور گانے لگے۔ بعد میں اس نے استاد مجید خان حیرآباد، سندھ والے سے باقاعدگی سے موسیقی اور گلوکاری کی تربیت حاصل کی اور گانا شروع کیا۔ شبیر شاہانی کو ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے پروڈیوسر انور بلوچ نے 1980ء میں متعارف کروایا اور 1990 میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر پر اسے پروڈیوسر اعجاز علیم عقیلی نے متعارف کروایا۔ اس نے بہترین گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔ اس نے نجی ٹی وی چینلز کے ٹی این، سندھ ٹی وی پر بھی گایا ہے۔ شبیر شاہانی نے شاہ عبداللطیف بھٹائی، سچل سرمست، شیخ ایاز، استاد بخاری، احمد خان مدہوش اور دوسرے شعرا کا کلام گایا ہے۔[1] [2] [3] [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D8%B4%D8%A8%D9%8A%D8%B1%20%D8%B4%D8%A7%D9%87%D8%A7%DA%BB%D9%8A
- ↑ https://sindhipeoples.blogspot.com/2015/05/blog-post_1.html?m=1
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2020-01-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-01-03
- ↑ http://www.sindhiadabiboard.org/catalogue/Personalties/Book18/Book_page8.html