شجاعت بخاری

کشمیری صحافی

شجاعت بخاری ( 1954/55 – 14 جون 2018ء) ایک کشمیری صحافی اور سری نگر کے اخبار روشن کشمیر کے مدیر تھے۔ شجاعت ادبی مرکز کامراز کے صدر تھے، یہ کشمیر کی ثقافتی اور ادبی تنظیم ہے۔ انھوں نے کئی کشمیر امن کانفرنسیں منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور پاکستان کے ساتھ ٹریک ٹو ڈپلومیسی کا حصہ بھی رہے۔[2] 14 جون 2018ء کو سرینگر کے پریس انکلیو علاقے میں ان کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے ان کو فائرنگ کر کے مار ڈالا۔[2] اس سے قبل بھی ان پر تین پر قاتلانہ حملہ ہو چکا تھا، جن میں وہ محفوظ رہے۔[3]

شجاعت بخاری
معلومات شخصیت
پیدائش 25 فروری 1968ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بارہ مولہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 14 جون 2018ء (50 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سری نگر   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارت
مذہب اسلام
عملی زندگی
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وفات ترمیم

ان کو 14 جون 2018ء کو اپنی کار میں، جب ان پر حملہ کیا گیا۔ چار حملہ آوروں نے بہت قریب سے ان کے سر اور پیٹ میں ایک سے زیادہ مرتبہ فائرنگ کی، جس سے وہ ہلاک ہوئے۔[4]

ان کے دو پولیس محافظ[5] بھی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے ایک موقع پر اور دوسرا بعد میں ہسپتال میں[6][7] اور ایک شہری زخمی ہوا۔[2]

خاندان ترمیم

ان کے بھائی ، بشارت بخاری، ریاست جموں و کشمیر محبوبہ مفتی کی کابینہ میں وزیر قانون ہیں۔[8]

حوالہ جات ترمیم

  1. کتب خانہ کانگریس اتھارٹی آئی ڈی: https://id.loc.gov/authorities/nb2019000727 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جنوری 2020 — ناشر: کتب خانہ کانگریس
  2. ^ ا ب پ "Journalist Shujaat Bukhari shot dead by gunmen in Srinagar"۔ Timesofindia.indiatimes.com۔ 2018-06-15 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018 
  3. "Survival is The First Challenge for Journalism in Kashmir, Shujaat Bukhari Wrote 3 Months Ago"۔ News18۔ 2018-06-11۔ 2018-06-14 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2018 
  4. "'Rising Kashmir' editor Shujaat Bukhari shot dead; police say initial probe indicates terror attack"۔ Hindustan Times۔ 2016-04-22۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018 
  5. "Rising Kashmir editor Shujaat Bukhari killed by terrorists in Srinagar"۔ The Indian Express۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018 
  6. Deepali Singh (2018-04-04)۔ "Noted Kashmiri journalist Shujaat Bukhari shot dead in Srinagar"۔ Indiatoday.in۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2018