شفیع محمد برفت
شفیع محمد برفت جو شفیع برفت کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں وہ نومبر 25، 1965ع کو پیدا ہوئے۔ یہ جیئی سندھ متحدا محاذ کے بانی اور موجود چیئرمیں ہیں۔ جسمم سندھ کی ایک علحدگی پسند سیاسی اور لبرل جماعت ہے، جو پاکستان سے سندھودیش کی آزادی چاہتی ہے۔ برفت گذشتہ 25 سال سے روپوش ہیں۔ نشریاتی اداروں کے مطابق شفیع محمد برفت پہلے سے افغانستان چلے گئے ہیں اور کابل میں ان کا کنٹرول سینٹر موجود ہے۔ یکم اپریل 2013ع کو پاکستان کے وزات داخلا نے جسمم کو کلعدم قرار دے کر پابندی عائد کردی۔ شفیع محمد برفت کا نام صوبہ سندھ کے کرائیم انویسٹیگیشں ڈپارٹمنٹ (سی آء ڈی) اور وفاقی انویسٹیگیشں ایجنسی (ایف آء ای) نے ریڈ بک میں اس بنا پر داخل کر لیا ہے کے وہ پاکستان سے علحدگی چاہتے ہیں اور اس ضمن میں ریاست مخالف کارروائیاں بھی کرتے رہے ہیں
شفیع محمد برفت | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 25 نومبر 1965ء (59 سال) سہون شریف ، پاکستان |
شہریت | جرمنی |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | جرمن |
درستی - ترمیم |
جسمم کا قیام
ترمیمجیئی سندھ متحدا محاذ کا قیام 2000ع کے نومبر 25 کو سن میں عمل میں آیا۔ اس سے پہلے جیئی سندھ ورکز کانفرنس بلائی گئی تھی جس کی صدارت شفیع محمد برفت نے کی اس کے ساتھ سمیع اللہ کلھوڑو اور مظفر بھٹو بھی موجود تھے۔ اس کانفرنس نے تین میمبران کو نامزد کیا کے وہ جسمم کا آئیں بنائیں۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں متحدا محاذ کی سات رکنی مرکزی باڈی شفیع محمد برفت کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ گذشتہ 15 برس سے وہ جیئی سندھ متحدا محاذ کے منتخب شدہ اور اتفاق رائے سے نامزد چیئرمین ہیں۔