شمالی کراچی
شمالی کراچی یا نیا کراچی، کراچی، سندھ پاکستان کا ایک قصبہ ہے۔[1] شمالی کراچی دریائے لیاری منگوپیر پہاڑیوں اور دو بڑی سڑکوں-شمال میں سرجانی روڈ اور جنوب میں شاہراہ زاہد حسین کے درمیان واقع ہے۔ شمال اور مغرب میں گڈاپ ٹاؤن ہے، اور جنوب میں گلبرگ اور شمالی ناظم آباد کے قصبے ہیں۔ 1998 کی مردم شماری میں شمالی کراچی قصبے کی آبادی کا تخمینہ تقریباً 500,000 لگایا گیا تھا۔ 2005 میں، متوقع آبادی 1 ملین کی تعداد سے تجاوز کر گئی۔[2] یہاں کئی نسلی گروہ ہیں جن میں مہاجر،پنجابی ،سندھی، کشمیری، سرائیکی، پشتون ،بلوچ ،میمن ،بوہرہ اور اسماعیلی وغیرہ شامل ہیں۔ شمالی کراچی ٹاؤن، ابو زر غفری کالونی، فیصل کالونی، فاطمہ جناح کالونی، گودھرا، گلشن سعید، حکیم کالونی، احسن کالونی، کلیانا ٹاؤن، شادمان ٹاؤن، کھمیسو گوٹھ، خواجہ اجمیر نگری، مدینہ کالونی، شاہ نواز بھوٹو کالونی وغیرہ پر مشتمل ہے۔ مشہور چورنگی، ناگن چورنگی بھی شمالی کراچی ٹاؤن میں واقع ہے۔ گرین لائن بس روٹ شمالی کراچی کے بہت سے علاقوں سے گزرتا ہے۔ انتظامی طور پر شمالی کراچی کراچی کے ضلع 'وسطی' کے تحت آتا ہے۔[3] شمالی کراچی پوسٹل کوڈز 71500 سے شروع ہوتے ہیں اور 75850 تک جاتے ہیں۔[4]
قصبہ | |
شمالی کراچی، پاور ہاؤس چورنگی | |
ملک | پاکستان |
صوبہ | سندھ |
ضلعی حکومت | کراچی |
بنیاد | 14 اگست 2001 |
یونین کونسلیں | 13 |
حکومت | |
• قسم | ٹائون کونسل |
آبادی (1997) | |
• کل | 240,000 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "نصف صدی کا قصہ نارتھ کراچی ٹاؤن شپ"۔ jang.com.pk
- ↑ "Karachi Solid Waste Management" (PDF)۔ 22 جولائی 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 دسمبر 2013
- ↑ "District"۔ 30 مئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2014
- ↑ "Ittehad Marketing"۔ itehad.pk (بزبان انگریزی)۔ 2024-03-05۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اپریل 2024
مزید دیکھیے
ترمیم- ناظم آباد
- شمالی ناظم آباد ٹاؤن
- نیا ناظم آباد