گلبرگ ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں گلبرگ ٹاؤن بھی شامل ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق گلبرگ سب ڈویژن کی آبادی 613,724 افراد پر مشتمل ہے۔


Gulberg Town
گلبرگ ٹاؤن
سرکاری نام
سخی حسن روڈ، گلبرگ کراچی
سخی حسن روڈ، گلبرگ کراچی
گلبرگ ٹاؤن کا نقشہ
گلبرگ ٹاؤن کا نقشہ
ملک پاکستان
صوبہ سندھ
ماتحتضلع ناظم آباد
تشکیل1972؛ 52 برس قبل (1972)
درجہ قصبہ2001
تحلیل2011
فعال2015
مرکزی دفترڈی ایم سی وسطی
تعداد انجمن مجلس
۸
  • شفیق کالونی
    سمن آباد
    واٹر پمپ
    نصیر آباد
    یٰسین آباد
    عزیز آباد
    کریم آباد
    گلبرگ
حکومت
 • قسمقصبہ بلدیاتی تنظیم
 • صدر قصبہنصرت اللہ
 • حلقہاین اے۔248 (کراچی وسطی۔2)
رقبہ
 • کل14 کلومیٹر2 (5 میل مربع)
بلندی36 میل (118 فٹ)
آبادی (مردم شماری پاکستان 2023ء)
 • کل613,724
 • کثافت43,837.43/کلومیٹر2 (113,538.4/میل مربع)
نام آبادیکراچی والے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک75950
ٹیلی فون کوڈ021
آیزو 3166 رمزPK-SD

جغرافیہ

ترمیم

گلبرگ ٹاؤن کے مشرق میں لیاری ندی اور گلشن اقبال ٹاؤن واقع ہیں جبکہ مغرب میں گجر نالا اور شمالی ناظم آباد ٹاؤن ہیں۔ شمال میں گلبرگ کی سرحدیں نئی کراچی اور گڈاپ کے قصبہ جات سے ملتی ہیں جبکہ لیاقت آباد ٹاؤن اس کے جنوب میں واقع ہے۔

یہ شہر کے پڑھے لکھے اور متوسط طبقے کا علاقہ شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کئی اہم تعلیمی ادارے بھی واقع ہیں۔

علم آبادیات

ترمیم



 

گلبرگ سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)[1]

  اردو (81.79%)
  پشتو (4.33%)
  پنجابی (3.46%)
  سرائیکی (2.53%)
  سندھی (2.16%)
  دیگر (5.71%)

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق گلبرگ سب ڈویژن کی آبادی 613,724 افراد پر مشتمل ہے جن میں اردو بولنے والے افراد 502,002 ہیں۔

انتظامی تقسیم

ترمیم

گلبرگ ٹاؤن مندرجہ ذیل 8 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات

ترمیم
  1. "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2024 

بیرونی روابط

ترمیم