شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا
شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا یا شنگھائی پودانگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: PVG، آئی سی اے او: ZSPD) (انگریزی: Shanghai Pudong International Airport) (چینی: 上海浦东国际机场) شنگھائی کے دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے۔ شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا بنیادی طور پر بین الاقوامی پروازوں کے لیے مختص ہے جبکہ شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا بنیادی طور پر اندورن ملک پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جبکہ محدود بین الاقوامی پروازیں بھی وہاں سے روانہ ہوتی ہیں۔ یہ شہر کے مرکز سے تقریباً 30 کلومیٹر (19 میل) کے فاصلے پر مشرق میں واقع ہے۔ پودانگ ہوائی اڈے کا رقبہ 40 مربع کلومیٹر (10،000 ایکڑ) ہے اور یہ مشرقی پودانگ کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ یہ شنگھائی ایئر پورٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہے۔
شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا Shanghai Pudong International Airport 上海浦东国际机场 | |||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||||||||||||||||||||||
خلاصہ | |||||||||||||||||||||||||||
ہوائی اڈے کی قسم | عوامی | ||||||||||||||||||||||||||
عامل | شنگھائی ایئرپورٹ اتھارٹی | ||||||||||||||||||||||||||
خدمت | شنگھائی | ||||||||||||||||||||||||||
محل وقوع | پودانگ، شنگھائی | ||||||||||||||||||||||||||
مرکز برائے | مسافر
کارگو | ||||||||||||||||||||||||||
فوکس شہر برائے | ہینان ایئرلائنز | ||||||||||||||||||||||||||
بلندی سطح سمندر سے | 4 میٹر / 13 فٹ | ||||||||||||||||||||||||||
متناسقات | 31°08′36″N 121°48′19″E / 31.14333°N 121.80528°E | ||||||||||||||||||||||||||
ویب سائٹ | www | ||||||||||||||||||||||||||
نقشہs | |||||||||||||||||||||||||||
سی اے اے سی ایئرپورٹ چارٹ | |||||||||||||||||||||||||||
شنگھائی میں ہوائی اڈے کا مقام | |||||||||||||||||||||||||||
رن وے | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
اعداد و شمار (2018) | |||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||
ماخذ:[1] |
شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈا | |||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 上海浦东国际机场 | ||||||||||||
روایتی چینی | 上海浦東國際機場 | ||||||||||||
|
ہوائی اڈا چائنا ایسٹرن ائیرلائنز اور شنگھائی ایئر لائنز کا مرکز جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے ائیر چائنہ اور چائنا ساؤدرن ائیرلائنز کا بھی مرکز ہے۔ یہ نجی ائیرلائنز جونیاؤ ائیرلائنز، سپرنگ ایئر لائنز کا بھی مرکز ہے۔
شنگھائی پودانگ بین الاقوامی پروازوں کے لیے چین کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ تقریباً آدھے بین الاقوامی مسافر یہاں سے سفر کرتے ہیں۔[2] پودانگ ہوائی اڈا شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا سے "شنگھائی میٹرو لائن 2" اور "شنگھائی میگلو ٹرین" سے منسلک ہے۔ ائر پورٹ بسیں اس شہر کے دوسرے حصوں سے منسلک کرتی ہیں۔
تاریخ
ترمیمپودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈاے کے قیام سے قبل شنگھائی ہونگچیاو بین الاقوامی ہوائی اڈا شنگھائی کا مرکزی ہوائی اڈا تھا۔ 1990ء کی دہائی کے دوران ہونگچیاو ہوائی اڈے دباو اور توسیع کے محدود امکانات ارد گرد کے شہری کے علاقے میں نمایاں طور پر ترقی کے سبب ایک نئے ہوائی اڈاے کا قیام ناگزیر ہو گیا تھا۔
نئے شنگھائی پودانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پہلے مرحلے کی تعمیر اکتوبر 1997ء میں شروع ہوئی۔ اس کی تعمیر میں دو سال لگے اور اس کی لاگت 12 بلین رینمنبی (1.67 بلین امریکی ڈالر) تھی۔ 1 اکتوبر 1999ء کو اس کا افتتاح کیا گیا۔ اس کا رقبہ 40 مربع کلومیٹر (15 مربع میل) ہے اور یہ شنگھائی کے مرکز سے 30 کلومیٹر (19 میل) کے فاصلے پر واقع ہے۔
شماریات
ترمیمسال | مسافر | % تبدیلی | ہوائی جہاز نقل و حرکت | کارگو (ٹن) |
---|---|---|---|---|
2006[3] | 26,788,586 | 231,994 | ||
2007[4] | 28,920,432 | 8.0% | 253,532 | 2,559,098 |
2008[4] | 28,235,691 | 2.4% | 265,735 | 2,603,027 |
2009[5] | 31,921,009 | 13.1% | 287,916 | 2,543,394 |
2010[6] | 40,578,621 | 27.1% | 332,126 | 3,228,081 |
2011[7] | 41,447,730 | 2.1% | 344,086 | 3,085,268 |
2012[8] | 44,880,164 | 8.3% | 361,720 | 2,938,157 |
2013[9] | 47,189,849 | 5.1% | 371,190 | 2,928,527 |
2014[10] | 51,687,894 | 9.5% | 402,105 | 3,181,654 |
2015 | 60,098,073 | 16.3% | 449,171 | 3,275,231 |
2016[11] | 66,002,414 | 9.8% | 479,902 | 3,440,280 |
2017[1] | 70,001,237 | 6.1% | 496,774 | 3,835,600 |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب 2017年民航机场生产统计公报 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 2018-03-07۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 مارچ 2018
- ↑ "From obscurity, Guangzhou and Shanghai Pudong airports move up rankings"۔ CAPA۔ جون 3, 2011۔ 13 جون 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019
- ↑ "2007年全国机场吞吐量排名"۔ Civil Aviation Administration of China۔ 6 March 2008۔ 07 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2017
- ^ ا ب "2008年全国机场吞吐量排名"۔ Civil Aviation Administration of China۔ 12 مارچ 2009۔ 24 مئی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011
- ↑ "2009年全国机场吞吐量排名"۔ Civil Aviation Administration of China۔ 5 فروری 2010۔ 18 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011
- ↑ "2010年全国机场吞吐量排名"۔ Civil Aviation Administration of China۔ 15 مارچ 2011۔ 23 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2011
- ↑ 2011年全国机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 21 مارچ 2012۔ 17 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2012
- ↑ 2012年全国机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 28 March 2013۔ 07 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 اکتوبر 2017
- ↑ 2013年民航机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 2013-03-24۔ 25 مارچ 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 مارچ 2013
- ↑ 2014年民航机场吞吐量排名 (بزبان چینی)۔ Civil Aviation Administration of China۔ 2015-04-03۔ 19 اپریل 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اپریل 2015
- ↑ 2016年民航机场生产统计公报۔ CAAC۔ 24 Feb 2017