شوکت منظور چیمہ
چودھری شوکت منظور چیمہ ولد چودھری منظور حسین چیمہایک پاکستانی سیاست دان، رکن پبجاب اسمبلی، سماجی کارکن تھے۔ وہ 15 جنوری 1954ء کو مردیکے (موجودہ منظور آباد ) تحصیل وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔آپ نے 2005 میں پنجاب یونیورسٹی لاہور سے گریجوایشن کی۔آپ 1998 سے 99 کے دوران میں رکن ڈسٹرکٹ کونسل گوجرانوالہ 2001 کے دوران میں ناظم یونین کونسل نمبر 09 منظور آباد ،2001 سے 2005 کے دوران میں تحصیل ناظم وزیر آباد رہے۔آپ 2001ء سے 2003ء کے دوران میں چئیرمین مارکیٹ کمیٹیز، گکھڑ ،علی پور اور وزیر آباد رہے اور 1992 تا 2000ء بطور ڈائریکٹرکوآپریٹو سوسائٹیز یونین پنجاب خدمات سر انجام دیں۔ آپ زمیندار پیشہ اور کاروباری شخصیت ہیں جو 2008سے 2013 کے دوران میں رکن پنجاب اسمبلی رہے اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلسل تیسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔ سیاسی طور پر ن لیگ سے وابستہ تھے، خون کے سرطان میں مبتلا رہے، 3 جون 2020ء کو کرونا کے باعث لاہور میں رحلت فرما گئے۔
شوکت منظور چیمہ | |
---|---|
رکن صوبائی اسمبلی پنجاب | |
مدت منصب 15 اگست 2018 – 3 جون 2020 | |
مدت منصب 2008 – 31 مئی 2018 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 جنوری 1954ء وزیر آباد |
تاریخ وفات | 3 جون 2020ء (66 سال) |
وجہ وفات | کووڈ-19 [1] |
شہریت | پاکستان |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |