شکیل آفریدی صوبہ خیبر پختونخوا میں بحثیت معالج سرکاری ملازم ہے۔ 2011 میں اس نے بطورCIA کارندہ، ایبٹ آباد کے علاقہ میں بقریہ کی مہم چلائی جس کا اصل مقصد اسامہ بن لادن کے خاندان کا ڈی این اے حاصل کرنا تھا۔ جاسوسی کے الزام میں اسے پاکستانی پاسبان نے گرفتار کر لیا۔ امریکا نے اس کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالا۔[1][2] اکتوبر 2011 میں تحقیقاتی لجنہ نے سفارش کی کہ شکیل پرغداری کا مقدمہ قائم کیا جائے۔[3] کہا جاتا ہے کہ شکیل آفریدی امریکی کارندہ بننے کے بعد اعلی عہدے پر پہنچا۔[4] مئی 2012ء کو قبائلی علاقہ جات کے منتظم نے آفریدی کو غداری کے جُرم میں 30 سال قید کی سزا سنائی۔[5]

شکیل آفریدی
معلومات شخصیت
پیدائش 1962 (عمر 62–63 سال)
Malikdinkhel, Bara، خیبر ایجنسی، قبائلی علاقہ جات, Pakistan
قومیت پاکستان
مذہب اسلام
عملی زندگی
مادر علمی خیبر میڈیکل کالج
پیشہ Physician
فائل:Shakeel afridi doctor traitor.jpeg

حوالہ جات

ترمیم
  1. "ڈاکٹر شکیل کی رہائی کے لیے امریکی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس پاکستان پہنچ گئے"۔ نوائے وقت۔ 21 جولائی 2011ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-15
  2. "Doctors condemn bin Laden vaccine ploy"۔ smh.com.au۔ 16 جولائی 2011ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-15
  3. "Pakistan 'vaccination' doctor accused of treason"۔ گارجین۔ 6 اکتوبر 2011ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-15
  4. "Fake vaccination: Did US help Dr. Shakeel rise to top rank?"۔ اُمت۔ 16 جولائی 2011ء۔ 2016-03-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-07-15
  5. "Pakistan jails doctor who helped CIA find Bin Laden"۔ اُمت۔ 23 مئی 2012ء۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا