شگفتہ ملک
شگفتہ ملک ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے خیبر پختونخوا ہ کی صوبائی اسمبلی کی رکن ہیں۔ ان کی سیاسی وابستگی عوامی نیشنل پارٹی سے ہے جو باچا خان کی پیرو کار ہے۔
شگفتہ ملک | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
شہریت | پاکستان |
جماعت | عوامی نیشنل پارٹی |
مناصب | |
رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا [1] | |
رکنیت سنہ 13 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستیں |
پارلیمانی مدت | 13ویں صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
مادری زبان | اردو |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
درستی - ترمیم |
تعلیم
ترمیمشگفتہ ملک کا تعلق پشاور شہر سے ہے اور ان کے والد کا نام فرخ سیر ہے۔ شگفتہ ملک نے علم سیاسیات میں 2004 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ۔
سیاست
ترمیمشگفتہ ملک 2018 کے عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔ تحریک انصاف کی کفایت شعاری مہم پر انھوں نے کڑی تنقید کی اور اسے صرف خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے مشکل قرار دیا۔ [2]
صوبائی اسمبلی میں کارکردگی
ترمیمشگفتہ ملک اسمبلی میں خاصی متحرک ہیں۔ وہ 29 سے زیادہ سوالات ڈھائی سال سے کم عرصے میں اسمبلی سیشن کے دوران پوچھ چکی ہیں۔
چار قراردادیں جمع کروا چکی ہیں اور 7 توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کر چکی ہیں۔ [3]
بیرون ملک دورے
ترمیمشگفتہ ملک بطور عوامی نمائندہ مندرجہ ذیل ممالک کے دورے کر چکی ہیں [4] [5]:
- بنگلہ دیش
- ہالینڈ
- جرمنی
- متحدہ ہائے ریاست امریکا
- فرانس
- برطانیہ
- تھائی لینڈ
- متحدہ عرب امارات
حوالہ جات
ترمیم- ↑ http://www.pakp.gov.pk/2018/member/wr-19-2018/
- ↑ "کفایت شعاری صرف خیبر پختونخوا کے لیے ہے باقی لوگوں کے لیے نہیں"۔ مشرق ٹی وی۔ 18 مارچ 2021
- ↑ "شگفتہ ملک صوبائی اسمبلی کوائف"۔ خیبرپختونخوا اسمبلی ویب۔ 17 مارچ 2021
- ↑ "شگفتہ ملک کا سیاسی کیریئر"۔ پاک ووٹر۔ 17 مارچ 2021
- ↑ "شگفتہ ملک صوبائی اسمبلی کوائف"۔ خیبرپختونخوا اسمبلی ویب۔ 17 مارچ 2021