شہناز حسین
شہناز حسین شہناز ہربلز انکارپوریٹیڈ کی سی ای او ہیں۔ وہ ایک اہم بھارتی خاتون صنعت کار ہیں جنہیں ان کے اپنے ایجاد کردہ ہربل کاسمیٹکس کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان میں جِلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات سب سے اہم ہیں۔ 2006ء میں انھیں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا تھا جو بھارتی حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ایک شہری ایوارڈ ہے۔[1] سال 1996ء میں انھیں سکسس میگزین کی جانب سے "دنیا کی سب سے عظیم خاتون صنعتکار" کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔[2]
شہناز حسین | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
رہائش | نئی دہلی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
مادر علمی | لا مارٹنیری لکھنؤ |
پیشہ | کاروباری شخصیت |
درستی - ترمیم |
شہناز حسین مرحوم جسٹس نصيراللہ بیگ کی بیٹی ہیں جو الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس تھے۔ ان کے دادا، جج سمیع اللہ بیگ، متحدہ صوبے کے ایک اہم مسلم سیاست دان تھے، جنھوں نے بعد میں حیدرآباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات پیش کی۔ ان کے چچا، مرزا حمید اللہ بیگ، بھارت کے سابق چیف جسٹس تھے، جنہیں متنازع طور پر جسٹس ایچ آر کھنہ کے عہدے سے اوپر ترقی دی گئی تھی۔ ان کی تعلیم لا مارٹيرنئير، لکھنؤ سے ہوئی تھی۔[3]
ہارورڈ بزنس اسکول کے ابھرتے ہوئے بازاروں کے منصوبوں کے لیے دیے گئے اپنے انٹرویو میں حسین نے آپ کے کاروبار کی ابتدا، اضافہ اور ترقی کے بارے میں بتایا کہ کس طرح خوبصورتی کے فی ان کے جدید نقطہ نظر نے ان مصنوعات کو عالمی کامیابی دلوائی ہے۔[4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "No Bharat Ratna again, Sania gets Padma Shri"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 2006-01-26۔ 22 اکتوبر 2010 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2008
- ↑ "Courting the Stars"۔ Asiaweek۔ 1996-07-12۔ 28 مئی 2001 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 جون 2008
- ↑ "La Martianere alumni announce meeting in 2002"۔ Chandigarh Tribune۔ 7 November 2002۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2012
- ↑ "Interview with Shahnaz Husain"۔ Harvard Business School۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2017