ابو طالب مکی
ان کا نام محمد بن علی بن عطیہ ابو طالب مکی ہے جو تصوف کی پہلی کتاب قوت القلوب کے مصنف ہیں۔ مشائخ طریقت فرماتے ہیں کہ دنیائے اسلام میں رموز طریقت پر اس پائے کی کوئی کتاب نہیں ہے جو اسرار الٰہی کو بیان کرتی ہو۔ شیخ عارف ابو الحسین محمد بن ابی عبد اللہ احمد بن سالم البصری کے مرید ہوئے، شیخ ابو الحسین اپنے والد ابو عبد اللہ بن احمد بن سالم کے مرید تھے اور وہ اپنے والد عبد اللہ تستری کے مرید تھے یہ مکہ کے رہنے والے نہ تھے بلکہ اہل جبل سے تھے پھر مکہ میں مستقل رہائش رکھی اور اسی سے مکی منسوب ہیں۔ یہ اپنے دور میں زہد تقوی میں بلند مقام پر فائز تھے، ہمہ وقت عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے۔ بغداد کی جامع مسجد میں وعظ و نصیحت کی مجلس منعقد کرتے۔ ابو الحسن بن سالم بصری شیخ سالمیہ کے طریقے پر تھے۔ ان کی وفات 386ھ میں بغداد میں ہوئی اور مقبرہ مالکیہ مین مدفون ہوئے۔[3] مگر مخزن الاسرار میں سالِ وفات 387ھ لکھاہے۔
ابو طالب مکی | |
---|---|
(عربی میں: أبو طالب المكي) | |
معلومات شخصیت | |
وفات | سنہ 996ء [1] بغداد [2] |
شہریت | دولت عباسیہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | متصوف ، محدث ، فقیہ ، الٰہیات دان [2] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [2] |
شعبۂ عمل | تصوف ، علم حدیث ، فقہ |
کارہائے نمایاں | قوت القلوب |
درستی - ترمیم |
شیخ ابو طالب شہ مطلوب حق مرد طالب اہل دین شد وصل او 387ھ
پیر مکی مقتدا او متقی ہم عیاں شد مہربان طالب ولی 387ھ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/102411573 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مئی 2020
- ^ ا ب پ جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/102411573 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2020
- ↑ قوت القلوب، شیخ ابو طالب مکی، تعارف مصنف، شیخ غلام علی اینڈ سنز لاہور
- ↑ خزینۃ الاصفیاء، جلد 4 صفحہ 145 مکتبہ نبویہ لاہور
پیش نظر صفحہ اسلامی شخصیت سے متعلق موضوع پر ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں مزید اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کرسکتے ہیں۔ |