شیر کوٹ (انگریزی: Sherkot) بھارت کا ایک رہائشی علاقہ جو بجنور ضلع میں واقع ہے۔[1]


شیرکوٹ
شہر
ملک : بھارت بھارت
ریاستاتر پردیش
ضلعضلع : بجنور
قائم ازشیر شاہ سوری
حکومت
 • قسمچیئرپرسن - شبنم ناز
 • مجلسشیرکہٹ نگر پالکا شیرکوٹ
بلندی203 میل (666 فٹ)
آبادی (2011)
 • کل62,226
زبانیں
 • دفتریہندی, اردو
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
ڈاک اشاریہ رمز246747
رمز ٹیلی فون01344
گاڑی کی نمبر پلیٹUP 20

تفصیلات

ترمیم

شیرکوٹ کی بنیاد شیرشاہ سوری افغانستان کے حاکم کے ذریعہ رکھی گئی جس نے مغلیہ شہنشاہی سلسلے کے بادشاہ ہمایوں کو شکست دے کر شمال ہند میں 1540ء سے 1545ء تک حکومت کی۔ اکبرکی بادشاہی کے زمانے میں یہ شہر اپنے علاقے کا مرکز مانا جاتا تھا، پھر 1805ء میں محمد امین خان مہاجم پٹھان کے ذریعہ اس شہر پر حملہ ہوا۔ اور اس کے بعد 1857ء میں یہ شہر جنگ آزادی میں برابر کا شریک رہا شیرکوٹ میں آزادی کی جنگ 28 جولائی سے 5 اگست 1857ء تک جاری رہی۔ شیرکوت 1844ء تک اپنے علاقے کی بستیوں کی تحصیل تھا اس کے بعد اس کو دھامپور تحصیل میں شامل کر دیا گیا۔ شیرکوٹ کی آبادی 1900ء میں 15000تھی۔ شیرکوٹ کی مجموعی آبادی 62,226 افراد پر مشتمل ہے اور 203 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Sherkot"