شیوم ماوی (پیدائش:26 نومبر 1998ء) ایک بھارتی بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی ہے جو دائیں ہاتھ کا تیز رفتار میڈیم باؤلر ہے۔ انھوں نے جنوری 2023ء میں بھارت کے لیے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ دسمبر 2022ء میں ماوی نے سری لنکا کے خلاف ان کی ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے بھارت کی کرکٹ ٹیم میں پہلی مرتبہ شرکت کی۔ [2] 3 جنوری 2023ء کو اس نے وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں سری لنکا کے خلاف بھارت کے لیے اپنا ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ [3] انھوں نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹوئنٹی20 بین الاقوامی ڈیبیو پر 4 وکٹیں لینے والے تیسرے بھارتی کرکٹ کھلاڑی بن گئے۔ [4] ڈیبیو پر ان کے شاندار سپیل نے بھارت کو ابتدائی ٹوئنٹی20 بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کے خلاف 2 رنز سے سنسنی خیز فتح درج کرنے میں مدد کی۔ [5]

شیوم ماوی
ذاتی معلومات
مکمل نامشیوم پنکج ماوی
پیدائش (1998-11-26) 26 نومبر 1998 (عمر 26 برس)
نوئیڈا، اتر پردیش، بھارت
قد5 فٹ 9 انچ (175 سینٹی میٹر)[1]
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم پیس گیند باز
حیثیتگیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹی20 (کیپ 100)3 جنوری 2023  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹی207 جنوری 2023  بمقابلہ  سری لنکا
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2018– تاحالاتر پردیش
2018–2022کولکاتا نائٹ رائیڈرز (اسکواڈ نمبر. 32)
2023گجرات ٹائٹنز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹوئنٹی20آئی فرسٹ کلاس لسٹ اے
میچ 3 6 16
رنز بنائے 26 115 74
بیٹنگ اوسط 26.00 19.16 7.40
سنچریاں/ففٹیاں 0/0 0/0 0/0
ٹاپ اسکور 26 42 22
گیندیں کرائیں 54 1,068 658
وکٹیں 4 25 22
بولنگ اوسط 20.25 21.60 27.81
اننگز میں 5 وکٹ 0 1 1
میچ میں 10 وکٹ n/a 0 n/a
بہترین بولنگ 4/22 5/68 5/73
کیچ/سٹمپ 2/- 0/– 7/–
ماخذ: Cricinfo، 7 جنوری 2023

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Shivam Mavi's profile on the KKR website"۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2021۔ Even though he is lanky and not extremely tall (5’9”)[…] 
  2. "Hardik to lead India in T20I series against Sri Lanka; Rohit returns for ODIs; Pant not in either squad"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2023 
  3. "Full Scorecard of India vs Sri Lanka 1st T20I 2022/23 - Score Report | ESPNcricinfo.com"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2023 
  4. "Debutant Shivam Mavi joins exclusive club as India register thrilling win"۔ International Cricket Council (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2023 
  5. "Shivam Mavi impresses on debut as India defend 162"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2023