مہارِشی شیو برت لال یا داتا دیال مہارشی جی سنہ 1860ء میں بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع بھڈوہی میں پیدا ہوئے وہ ایک پوسٹ گریجویٹ اور ایک مشہور مصنف تھے۔ اندازے کے مطابق انھوں نے سماجی، تاریخی، مذہبی اور روحانی جیسے مختلف وضوعات پر کم از کم 3000 کتب لکھیں۔[1] وہ ایک مشہور مصنف تھے ان کو ”جدید دور کا مہارشی وید ویاس“ کہا جاتا ہے۔

مہارِشی شیو برت لال مہاراج

تصانیف

ترمیم

وہ ایک اڈیٹر بھی تھے وہ اردو زبان کے ہفتہ وار ”آریہ گزٹ“ کو ایڈٹ کرنے کے لیے لاہور چلے گئے۔ 1 اگست 1907ء کو انھوں نے اپنا خود کا میگزین ”سادھو“ شروع کیا اور وہ میگزین بہت ہی جلدی مشہور ہو گیا۔ وہ ایک مشہور مصنف ثابت ہوئے اور اپنی مدتِ حیات میں انھوں نے ہندی، اردو اور انگریزی میں لگ بھگ 3000 رسالے اور کتب ایڈیٹ و تحریر کیے، انھوں نے سماجی، تاریخی، مذہبی اور روحانی جیسے مختلف وضوعات پر زیادہ تر لکھا۔ ان کی کتب ”لائٹ آف آنند یوگا“، ”دیال یوگا“ اور ”شبد یوگا“ بہت مقبول ہوئی تھیں۔

شیو برت لال نے رادھا سوامی تحریک پر بھی کتب لکھیں۔[2]

تبلیغ

ترمیم
 
مہارِشی شیو برت لال مہاراج

رادھا سوامی روحانی تحریک کو پھیلانے کے لیے شیو برت لال نے 2 اگست 1911ء کو لاہور سے کلکتہ کا طویل سفر طے کیا۔ پھر وہ کلکتہ چھوڑ کر سمندری راستے سے رنگون کے لیے روانہ ہوئے۔ وہ 31 اکتوبر کو سنگاپور سے پینانگ اور 22 نومبر کو جاوا سے ہانگ کانگ پہنچے۔ اس کے بعد وہ جاپان چلے گئے اور بعد ازاں وہ امریکا کے سان فرانسسکو چلے گئے جہاں انھوں نے دو لیکچر دیے۔[3]

آشرم

ترمیم

سنہ 1912ء میں شیو برت لال نے مرزاپور، اتر پردیش، ہندوستان کے گوپی گنج میں اپنا آشرم قائم کیا۔ ہندوستان اور دنیا بھر سے رادھا سوامی تحریک میں دلچسپی رکھنے والے لوگ شیو برت لال کے خطبے سن کر ان سے سے متاثر ہوتے تھے۔ 23 فروری 1939ء کو اُناسی (79) سال کی عمر میں وہ وفات پا گئے۔ ان کی مقدس سمادھی گوپی گنج کے قریب رادھا سوامی دھام میں واقع ہے۔

شیو برت لال کی وفات کے بعد ان کے کام کو جاری رکھنے والے لوگوں میں سے صرف ہوشیارپور کے بابا فقیر چند ہی تھے۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Maharishi Shiv Brat Lal wrote over 3,000 articles and texts"۔ Kheper.net۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2013 
  2. Radhaswamidinod.org: Books by Maharishi ji آرکائیو شدہ مئی 11, 2008 بذریعہ وے بیک مشین
  3. "Data Dayal Maharishi Shiv Brat Lal Verman By Muḥammad Anṣārullāh"۔ Books.google.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2013